National

LATEST NATIONAL NEWS. READ MORE

Business News

Current Business News. Read More

Company News

Corporate Company News. Read more

Official News

Government Official News. Read more

Press Releases

All Press Releases. Read More

Advertisement
Home » General

کیٹ وون ڈی بیوٹی نے عالمی آرٹسٹری کلیکٹیو ٹیم اور یوٹیوب چینل کا اعلان کردیا

سان فرانسسکو، 15 مارچ 2017 / پی آر نیوز وائر / — کیٹ وون ڈی بیوٹی نے چار انتہائی خوبصورت، پیشہ ور میک اپ آرٹسٹس اور متاثر کن شخصیات پر مشتمل برانڈ کے پہلی باضابطہ میک ایپ آرٹسٹ ٹیم آرٹسٹری کلیکٹیو کا اعلان کردیا ہے جو دنیا بھر میں برانڈ کی نمائندگی کرے گی۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز سے لطف اندروز کے لیے ملاحظہ کریں: https://www.multivu.com/players/English/8058351-kat-von-d-beauty-artistry-collective

کیٹ وون ڈی کی خود منتخب کردہ کیٹ وون ڈی بیوٹی آرٹیسٹری کلیکٹیو میں کیلسیانا فٹزپیٹرک، تارا بیونروسٹر، اسٹیفنی اسٹارزر اور لیہ کارمائیکل شامل ہیں۔ اپنے تجربہ اور مہارت کے اعتبار سے مختلف چاروں فنکار کیٹ وون ڈی بیوٹی کی قابلیت اور مقصد – بالکل منفرد، مستند، سبزی خور، اعلی معیار کی پروڈکٹس اور اظہار رائے کی آزادی – کو پیش کریں گی چاہے مخصوص دنوں کی بات ہو یا پھر روزانہ کی۔ ان جدت پسند فنکاروں میں سے ہر ایک میک اپ کی تعلیم، معروف شخصیات اور میک اپ کے ماہرین کے ہمراہ کام کرنے اور ادارتی کاموں تک وسیع شاندار تجربہ رکھتا ہے۔

کیٹ وون ڈی نے کہا کہ میں کیٹ وون ڈی بیوٹی کے خاندان میں ان انتہائی قابل خواتین کے ساتھ وسعت دیتے ہوئے بہت پرجوش ہوں جو برانڈ کی بہترین عکاسی کرتی ہیں۔ میں نے ان خداداد صلاحیتوں کے حامل فنکاروں کو ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر موجودہ شاندار کاموں کی مدد تلاش کیا ہے اور چونکہ ان خواتین میں سے ہر ایک اپنے لحاظ سے شاندار ہیں، اس لیے آرٹسٹری کلیکٹیو میں انہیں شامل کرنے سے خود کو روک نہیں پائے۔ میں بالکل دیانت داری سے کہہ سکتی ہوں کہ میں ان فنکاروں میں سے ہر ایک کی مداح ہوں – لیہ کے پاس رنگ و روپ کی ماہر ہیں اور کسی کو بھی بے عیب بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، تارا کا انداز خام ہے جو ان کے فنکارانہ پس نظر سے جڑا ہے، اسٹیفنی کی کھری جمالیات بہت رومانوی اور خوبصورت ہے، اور کیلسی نے تو مجھے اپنے ہنر سے حیران کر کے رکھ دیا ہے جو انتہائی کم عمری میں اس شاندار انداز سے میک اپ کرتی ہیں کہ جیسے وہ کوئی تصویر ہو۔ یہ خواتین وسیع دل رکھنے والی حقیقی فنکار ہیں اور ان کی شمولیت دنیا بھر میں کیٹ وون ڈی بیوٹی کی جڑیں مزید گہری کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ مجھے امید ہے کہ جو منفرد مواد ہم آرٹسٹری کلیکٹیو کے ساتھ تخلیق کریں گے وہ دوسروں کے لیے بھی باعث ترغیب بنے گا۔

کیٹ وون ڈی بیوٹی میں گلوبل مارکیٹنگ کی صدر کیلی کولر نے کہا کہ کیٹ وون ڈی بیوٹی آرٹسٹری کلیکٹیو ٹیم کی شروعات سے ہمارا حتمی مقصد 12ویں صدی کے لیے فنکارانہ صلاحتیوں کی تجدید ہے۔

کیٹ وون ڈی بیوٹی آرٹسٹری کلیکٹیو ایک کل-وقتی، مستقل عالمی فنکارانہ ٹیم ہوگی اور اپنے صارفین و یکساں ابلاغ کے ساتھ اپنی مہارتیں شیئر کرنے کے لیے ہر پلیٹ فارم کو استعمال کرے گی۔ آرٹسٹری کلیکٹو کا حصہ ہونے کے ناطے ہر فنکار خبری مضامین، مصنوعات کی تیاری، تصویر اور اداریے، عالمی تعلیمی پروگرام اور 101 کلاسز، برانڈ کے لئے نئے پروگرام شروع کرنے، برانڈ کے سوشل میڈیا چینلز پر خصوصی مواد تیار کرنے و دیگر سرگرمیوں میں کیٹ وون ڈی کا قابل عزت شراکت دار ہوگا۔

کیٹ وون ڈی بیوٹی برانڈ کے پہلے یوٹیوب چینل کیٹ وون ڈی بیوٹی یوٹیوب کو پیش کرتے ہوئے بھی پرجوش ہے جو کہ آرٹسٹری کلیکٹیو کے لیے اہم وسیلہ ثابت ہوگا۔ فنکار برانڈ کے یوٹیوب چینل کو اپنے ناظرین اور سبسکرائبرز کے لیے خصوصی اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ فنکارانہ صلاحیتوں کے بالکل ان دیکھے مقابلے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔ کیٹ کی بھڑکتی ہوئی ویڈیو دیکھیں اور ہر فنکار کے مکمل اظہار، ذاتی کہانیوں اور کیٹ کے انٹرویوز اور میک اپ کارکردگی کی جھلکیوں کے لیے سوموار سے ہر ہفتے کی دوپہر لگائیں۔

یوٹیوب: http://youtube.com/katvondbeauty
انسٹاگرام: @KatVonDBeauty
کیلسیانا فٹزپیٹرک انسٹاگرام: @kelseyannaf
تارا بیونروسٹر انسٹاگرام: @juscallmetara
اسٹیفنی اسٹارزر انسٹاگرام: @sstrazzere
لیہ کارمائیکل انسٹاگرام: @iamleah
فنکاروں کی معلومات + آن لائن پورٹ فولیو: http://www.katvondbeauty.com/artistrycollective
#KVDBArtistryCollective

کیٹ وون ڈی بیوٹی کے بارے میں: طویل لباس۔ شوخ رنگ۔ مکمل کوریج۔

کیٹ وون ڈی بیوٹی 2008 میں تخلیق اور شروع کی گئی۔ جسم گودنے والی اپنی عالمی شہرت یافتہ دکان کے رنگوں سے متاثر ہو کر کیٹ نے ایک ناقابل رکاوٹ، انتہائی محبوب میک اپ برانڈ تخلیق کی جو طویل لباس، شوخ رنگ اور خوبصورتی کی مصنوعات کی مکمل فہرست میں مہارت رکھتی ہے جس سے آپ کو اپنے اندر کے فنکار کو آزاد کرنے کا موقع ملتا ہے۔

آپ کی سوچ کے مطابق خوبصورتی کی سب سے بہترین مصنوعات تیار کرنے کی نارکنے والی جستجو میں کیٹ وون ڈی نے اپنی ہر تخلیق کو جانچا اور پہنا، ایک فنکار، جسم گودنے والی، حیوانی حقوق کی سرگرم کارکن، سوشل میڈیا رہنما اور ایک تخلیق کار کی حیثیت سے اپنے تجربے سے لامحدود ترغیبات تیار کیں۔ اپنی فنکارانہ صلاحیت، صداقت، جدت طرازی، اور معیار کی سوچ کے عوض زبردست پزیرائی اور داد وصول کرنے والی کیٹ وون ڈی اپنے شعبے میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی خوبصورتی کی برانڈ میں سے ایک ہے۔

کیٹ وون ڈی بیوٹی شمالی امریکا، لاطینی امریکا، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، مشرق وسطی، اسکینڈینیویا، برطانیہ اور آئرلینڈ کے 25 ممالک میں سیفورا، نیمیز، ڈیبنہامز اور www.katvondbeauty.com پر خصوصی طور پر دستیاب ہے۔

کینڈو کے بارے میں

سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والا کینڈو (پرتعیش مصنوعات بنانے والا دنیا کا سرفہرست گروپ ایل وی ایم ایچ گروپ کا حصہ) خوبصورتی کی عالمی برانڈ تخلیق کرنے پر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔ حقیقی خیالات، باہمی اشتراک اور خریدے گئے اداروں کے ذریعے کینڈو مارکیٹ میں نئی، متعلقہ اور جدید برانڈز پیش کرتا ہے۔ کینڈو کی ٹیم میں شامل مصنوعات تیار کرنے، تشہیر اور متعلقہ کاموں کو انجام دینے کے ماہرین خوبصورتی کے منظرنامہ کو ایک نئی تعریف دے رہے ہیں۔ آج ان کی پورٹ فولیو میں کیٹ وون ڈی بیوٹی، مارک جیکبز بیوٹی، اولی ہینرکسن، بائیٹ بیوٹی اور ریحانے کی فینٹی بیوٹی شامل ہیں۔ کینڈو کی جو چیز منفرد بناتی ہے وہ مصنوعات کے معیار، تجدید اور مستند کہانی بیان کرنے میں اس کا انتساب ہے۔ آج کینڈو پورٹ فولیو میں شامل برانڈز 25 ممالک میں فروخت کی جارہی ہیں۔

Related Post
Tags: ,