National

LATEST NATIONAL NEWS. READ MORE

Business News

Current Business News. Read More

Company News

Corporate Company News. Read more

Official News

Government Official News. Read more

Press Releases

All Press Releases. Read More

Advertisement
Home » Aviation, General

پروازوں کی نقل و حرکت کی معلومات کے آٹھ سال آپ کی انگلیوں پر

او اے جی نے دنیا کا پہلا تاریخی فلائٹ اسٹیٹس ویب-بیسڈ حل پیش کر دیا

لندن، 9 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

اپنے 2012ء مصنوعاتی اجراء میں سے پہلی پیشکش کے طور پر او اے جی (http://www.oag.com/)نے آج طاقتور نیا ٹول متعارف کروایا ہے جو تاریخی فلائٹ اسٹیٹس انفارمیشن تک بے مثل شفافیت اور رسائی متعارف کروائے گا۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110908/NY64578LOGO )

او اے جی ہسٹاریکل فلائٹ اسٹیٹس (http://www.oagaviation.com/Solutions/Aviation-Data/OAG-Flight-Status-Data/OAG-Historical-Flight-Status) ایک محفوظ ویب –بیسڈ حل ہے جسے او اے جی کی جانب سے چلایا اور برقرار رکھاگیا ہے۔ یہ سروس 2004ء سے انفرادی  شیڈولڈ پروازوں کی آمد اور روانگی کی تفصیلی معلومات فراہم کرتی ہے۔ صنعت میں بے مثال یہ انوکھا حل تاریخی فلائٹس اسٹیٹس ڈیٹا تک رسائی کو ممکن بناتا ہے جو روزانہ 6 ملین سے زائد پیغامات کے ذریعے اپڈیٹ کیا گیا ہے۔ یہ ہوا بازی کی صنعت کے رحجانات کا تجزیہ کرنے والوں، انشورنس کے دعوؤں کا فیصلہ کرنے والے ٹریول ایجنٹوں کے لیے بے مثل ہے جو ایئرلائں، ہوائی اڈے اور روٹ آپریشنل کارکردگی کا تجزیہ کرنے کے لیے فلائٹ اسٹیٹس ڈیٹا پر بھروسہ کرتے ہیں۔ ایئرلائنز بھی او اے جی ہسٹاریکل فلائٹ اسٹیٹس کے فراہم کردہ مسابقتی کارکردگی کے ڈیٹا تک رسائی کے ذریعے مارکیٹ میں قابل قدر برتری حاصل کر سکتی ہیں۔

یو بی ایم ایوی ایشن کے ایگزیکٹو نائب صدر جان گرانٹ نے کہا کہ “شیڈولڈ پرواز کی کارکردگی کی توثیق ایک بڑا کام ہو سکتا ہے، جو تحقیق و تجزیے کے لیے کئی افراد کا وقت ضایع کرنے والا کام ہے۔ او اے جی کی تاریخی فلائٹ اسٹیٹس ڈیٹا میں نئی یوزر-انٹرفیس اور ویب-سروس بہتریاں 2004ء تک کی ہماری جامع فلائٹس اسٹیٹس معلومات تک فوری رسائی کی سہولت دیتی ہے، جو ہمارے صارفین کو صنعت میں استعداد کار اور قدر کو بڑھانے کی اجازت دے رہی ہے۔”

سادہ گرافیکل یوزر انٹرفیس (GUI) یا ویب سروس کے ذریعے صنعت کے معیاری ٹیکنالوجی فارمیٹس میں دستیاب او اے جی ہسٹاریکل فلائٹ اسٹیٹس آسان ایپلی کیشن-ٹو- ایپلی کیشن ای-مارکیٹ پلیس انٹرایکشن کو ممکن بناتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.oagaviation.com/HFS

ہدایات برائے مدیران:

  • او اے جی، یو بی ایم ایوی ایشن برانڈ، ہوا بازی کی معلومات اور تجزیہ خدمات کا ایک قابل بھروسہ ذریعہ ہے۔ ہمارے معروف ایوی ایشن ڈیٹا بیسز اپنے حجم، درستگی اور جامعیت کے اعتبار سے بے مثال ہیں اور دنیا کی ہوا بازی صنعت کے آپریشنز کے لیے جزو لازم ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.oag.com۔
  • او اے جی ہسٹاریکل فلائٹ اسٹیٹس تفصیلی فلائٹ اسٹیٹس معلومات تک فوری رسائی فراہم کرتا ہے اور واحد ڈیٹا بیس ہے جس کے بعد 2004ء تک کا ڈیٹا موجود ہے۔ ہسٹاریکل فلائٹ اسٹیٹس معلومات جن معلومات کا احاطہ کرتی ہے ان میں شیڈولڈ اور حقیقی روانگی اور آمد کے اوقات، تاخیر اور منسوخی کی معلومات، ٹرمینل، گیٹ، بیگیج کلیم،طیارے کا سامان اور کوڈشیئر معلومات شامل ہیں۔
  • یو بی ایم ایوی ایشن،ایک یو بی ایم پی ایل سی کمپنی، مارکیٹ کے معروف ہوا بازی حل پیش کرنے والا بانی ادارہ ہے۔ ہمارے فوری تسلیم کیے گئے برانڈز  ڈیٹا، تجزیاتی، واقعاتی، ابلاغی اور مشاورتی خدمات فراہم کرتے ہیں جو ہمارے صارفین کے کاروباروں کی روٹ ڈیولپمنٹ اور مالیاتی ترقی کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ubmaviation.com۔

موضوعات پر دستیاب ماہر(ین): مندرج ماہر(ین) کے بارے میں معلومات کے لیے موزوں ربط پر کلک کیجیے۔

مائیک ملک

https://profnet.prnewswire.com/Subscriber/ExpertProfile.aspx?ei=101084

جون گرانٹ

https://profnet.prnewswire.com/Subscriber/ExpertProfile.aspx?ei=100905

ذریعہ او اے جی

رابطہ: اینڈریو سبلے، کارپوریٹ کمیونی کیشنز، یو بی ایم ایوی ایشن، +44 (0)1582-695166، [email protected]