National

LATEST NATIONAL NEWS. READ MORE

Business News

Current Business News. Read More

Company News

Corporate Company News. Read more

Official News

Government Official News. Read more

Press Releases

All Press Releases. Read More

Advertisement
Home » Entertainment

کاروان سرائے: ایک مقام جہاں ثقافتی ملتی ہیں پیش کر رہا ہے معروف پاکستانی لوک فنکار عارف لوہارکو

عالمی موسیقی گلوکارہ عروج آفتاب بھی ساتھ ہوں گی

کاروان سرائے کے دورۂ بہار میں آرٹس مڈویسٹ کی جانب سے پیش کردہ

منیاپولس، 21 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

امریکہ کے بالائی مڈویسٹ کےلیے خدمات پیش کرنے والی غیر منافع بخش ریجنل آرٹس آرگنائزیشن (RAO) آرٹس مڈویسٹ نے پاکستان کے بڑے گلوکاروں میں سے ایک عارف لوہار کے پانچ روزہ شہری دورے کا اعلان کیا ہے۔ یہ دورہ کاروان سرائے: ایک مقام جہاں ثقافتی ملتی ہیں کا حصہ ہے، جو ایک جدید فنکارانہ ثقافتی تبادلے کا پروگرام ہے۔

150 سے زائد البموں کے ساتھ عارف لوہار اپنے آبائی وطن پاکستان میں پسندیدہ گلوکار ہیں۔ ملک کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز، تمغہ حسن کارکردگی، حاصل کرنے والے عارف لوہار دنیا بھر میں کئی ملین شائقین کے حامل ہیں۔

کاروان سرائے کے دورے میں ان کے ساتھ شامل ہوں گی بروکلین میں مقیم عروج آفتاب، جن کا پہلا البم رواں سال جاری ہوگا۔ لاہور، پاکستان سے آبائی تعلق رکھنے والی عروج آفتاب کلاسیکی پاکستانی، صوفی اور جنوبی ایشیائی روایات کے ساتھ جدید پاپ اور جیز موسیقی کو ملاتی ہیں۔

14 مارچ 2012ء کو پروویڈنس، رہوڈ آئی لینڈ میں فرسٹ ورکس میں آغاز کے ساتھ دونوں موسیقار امریکہ کے پانچ شہروں کا دورہ کریں گے، جہاں یہ موسیقی کی تقاریب میں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور مقامی شہریوں اور طلبہ کے ساتھ تعلیمی قیام کریں گے۔

یہ دلچسپ تعاون جدید پاکستانی موسیقی کو ان برادریوں میں متعارف کروائے گا جہاں کاروان سرائے نے گزشتہ خزاں میں دورہ کیا تھا، جس میں روایتی پاکستانی موسیقی کو پیش کیا گیا تھا۔ بہار کا موسیقی دورہ کاروان سرائے فلم قیام کے موقع پر آ رہا ہے، جو سرما 2012ء میں پیش کار/ہدایت کار عائشہ خان اور ان کی اعزاز یافتہ دستاویزی فلم میڈ اِن پاکستان کو کاروان سرائے میں لائے گا۔

کاروان سرائے کے لیے میزبان ادارے اور عارف لوہار اور عروج آفتاب کو پیش کرنے کی تاریخیں یہ ہیں:

 ۔ فرسٹ ورکس؛ پروویڈنس، رہوڈ آئی لینڈ | 14 تا 22 مارچ، 2012ء

۔ مون ماؤتھ یونیورسٹی؛ ویسٹ لانگ برانچ، نیو جرسی | 23 تا 31 مارچ 2012ء

۔ دی آرٹس الائنس آف ناردرن نیو ہمپشائر؛ لٹل ٹن، نیو ہمپشائر | یکم تا 7 اپریل، 2012ء

۔  آرٹس سویگو سنی اوسویگو؛ اوسویگو، نیو یارک | 8 تا 14 اپریل 2012ء

۔  دی مرنا لوئے سینٹر؛ ہلینا، مونٹانا | 15 تا 21 اپریل 2012ء

کاروان سرائے بہار دورے کے حتمی مقامات میں عارف لوہار اور عروج آفتاب 26 اپریل کو سنی اسٹونی بروک اور 28 اپریل کو دی ایشیا سوسائٹی میں دو خصوصی تقاریب میں شرکت کریں گے۔

کاروان سرائے: ایک مقام جہاں ثقافتی ملتی ہیں، کا انتظام یو ایس ریجنل آرٹس آرگنائزیشن کی جانب سے آرٹس مڈویسٹ سنبھالتا ہے جسے ڈورس ڈیوک فاؤنڈیشن فار اسلامک آرٹ کے بلڈنگ برجز پروگرام کی مالی مدد حاصل ہے۔ کاروان سرائے کی فلم پروگرامنگ کو ساؤتھ آرٹس کے پروگرام کے مطابق رکھا گیا ہے۔

رابطہ: جل ویلی، +1-808-271-3624، [email protected]

Tags: