ایوانتی نے سیلف ہیل خود مختار ایج کو مطابقتی حفاظت کے ساتھ سرگرم کرنے اور دور دراز کارکنوں کے لئے سیاق و سباق کے مطابق، ذاتی نوعیت کا تجربہ فراہم کرنے کے اپنے وژن پر روشنی ڈالی
سنگاپور، 22 جولائی ،2020/ پی آر نیوز وائر/ — ایوانتی، ایک ایسی کمپنی جو کلاؤڈ سے ایج تک تلاش، انتظام، حفاظت اور خدمت کے لئے آئی ٹی اور سیکیورٹی آپریشنز کو خود کار بناتی ہے، نے آج ایوانتی نیورونز کی رونمائی کی۔ ایوانتی نیورونز ایک نیا ہائپر آٹومیشن پلیٹ فارم ہے جو اداروں کو فعال، پیش گوئی اور آزادی کے ساتھ خود کو ٹھیک کرنے اور محفوظ رکھنے والی ڈیوائسز اور سیلف سروس کے حتمی صارفین کو بااختیار بناتا ہے۔ ایوانتی نیورونز، آئی ٹی ٹیموں کو آٹومیشن بوٹس کے ساتھ ترقی دے رہے ہیں جو ناصرف آئی ٹی کی فراہم کردہ خدمات کی درستگی، اس کی قیمت اور رفتار کو بہتر بناتے ہیں بلکہ مسائل اور حفاظتی خطرات کا پتہ لگانے اور انہیں حل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ ابتدائی طور پر اس حل کو اپنانے والوں نے بے ترتیب غیر فعالیت کو 63 فیصد تک کم کر دیا ہے۔ سکیورٹی اپ ڈیٹ کے لیے درکار وقت کو 88 فیصد تک کم کیا گیا ہے اور اینڈپوائنٹس کے مسائل کو صارفین کے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی 80 فیصد تک حل کر لیا ہے۔
اس ریلیز کے ساتھ ایوانتی® وسائل، اعدادوشمار، کثیر النسل دور دراز کام کرنے والی افرادی قوت کی تیز رفتار نمو اور پیچیدگیوں اور ہائپر آٹومیشن کے ذریعہ بڑھتی ہوئی سائبر سیکیورٹی کے خطرات کی نشاندہی کرنے کے لئے اپنے وژن کی فراہمی کر رہا ہے۔ بنیادی آٹومیشن سے لے کر سیکھنے کی گہری صلاحیتوں کے ذریعہ ہائپر آٹومیشن کے سنگم تک پہنچنے میں اداروں کی مدد کرکے، ایوانتی دور دراز کارکنوں کے لئے سیاق و سباق، متوقع اور ذاتی نوعیت کے تجربات کے ساتھ ایک ازخود ٹھیک ہونے والی خود مختاری فراہم کررہا ہے۔
ایوانتی کے ایگزیکٹو نائب صدر اور چیف پروڈکٹ آفیسر، نایاکی نیئر نے کہا، “جیسے کہ دور دراز سے کام مستقبل کا معمول بن رہاہے، ایوانتی نیورونز اداروں کو ڈیوائسزکو ٹھیک کرنے اور محفوظ رکھنے کے اور ملازموں کے کسی بھی جگہ سے بلا تعطل کام کا مشاہدہ فراہم کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ ہردم آن اور ہردم کام کرتے ہوئے، ایوانتی نیورونز آئی ٹی کی ‘شفٹ – لیفٹ’ کی ضرورت کو آٹومیشن بوٹس کے ساتھ اینڈپوائنٹس کو ایج پر جاکر خود کار طریقے سے تلاش کرنے، محفوظ بنانے اور سروس کرنے کے قابل بناتےہیں۔”
کنگسٹن یونیورسٹی میں تکنیکی خدمات کے سربراہ ڈینیئل بولٹن نے کہا، “ایوانتی نیورونز کے ساتھ ہم نے اثاثہ جات اور وارنٹی مینجمنٹ میں نمایاں بچت دیکھی ہے اور دیکھتے رہیں گے۔فعال طور پر ڈیوائسز کی صحت کو جانچتے ہوئے جیسے کہ بیٹری کی کارکردگی، اوونتی نیورونز ہمیں ریئل ٹائم قابل عمل انٹلیجنس فراہم کرتی ہے تاکہ ہم خود کار طریقے سے یا زیادہ باخبر فیصلے کرسکیں اور اپنے صارفین کی پیداواریت کو برقرار رکھ سکیں۔”
نیا اوونتی نیورونز ہائپر آٹومیشن پلیٹ فارم کاروباری اداروں کے لئے متعدد صلاحیتوں کوپیش کرتا ہے:
- ایوینٹی نیورونز
برائے ایج انٹلیجنس فطری زبان (این ایل پی) کا استعمال کرتے ہوئے تمام آلات سے معلومات حاصل کرنے اور لمحوں میں پورے انٹرپرائز میں ریئل ٹائم انٹلیجنس حاصل کرنے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔ یہ فوری عملدرآمدکرنے کی آگہی، ریئل ٹائم انوینٹری، اور سینسر بیسڈ آرکیٹکچر کو فائدہ دینے کے لئے پورے ایج پر سیکیورٹی کی ترتیب فراہم کرتے ہیں۔
- ایوینٹی نیورونز
برائے ہیلنگ آٹومیشن بوٹس کی ایک فوج پیش کرتے ہیں تاکہ اینڈ پوائنٹس کے لئے، خود بخود تشکیل ترتیب کے بڑھنے کے مسائل، کارکردگی کے مسائل، تعمیل کے مسائل، اور سیکیورٹی کے مسائل کا باضابطہ طور پر پتہ لگایا جاسکے۔ معمول کے کاموں کا آٹومیشن ایک حقیقی خود کار درستگی کا ماحول بنانے، وقت اور اخراجات کو کم کرنے اور ملازمین کے تجربے میں اضافے کی راہ ہموار کرتا ہے۔
- ایوینٹی نیورونز
برائے ڈسکوری اثاثوں کی درست اور قابل عمل معلومات منٹوں میں فراہم کرتے ہیں۔ یہ فعال اور غیر فعال اسکیننگ اور تھرڈ پارٹی کے کنیکٹرز کا استعمال کرتے ہوئے ریئل ٹائم میں مرئیت فراہم کرتے ہیں ۔ یہ معمول کے مطابق ہارڈویئر اور سافٹ ویئر انوینٹری ڈیٹا، سافٹ ویئر استعمال کی معلومات اور مؤثر طریقے سے ترتیب دینے والے انتظام اور اثاثہ جات کے انتظام کے ڈیٹا بیس کو فیڈ کرنے کیلئے قابل عمل بصیرت فراہم کرتے ہیں۔
- ایوینٹی نیورونز
برائے ورک اسپیس ریئل ٹائم ڈیٹا والے ڈیوائسز، صارفین، ایپلی کیشنز، اور خدمات کا 360 ڈگری کا نظارہ پیش کرتےہیں ۔ اس سے صف اول کے تجزیہ کاروں کو ماہرین کی جانب پہلے سے بڑھے ہوئے مسائل کو حل کرنے میں سہولت ملتی ہے۔ صارف اور ڈیوائس خیالات پیچیدگی، طویل انتظار کے اوقات اور بڑھتے ہوئے اخراجات میں کمی کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں صارف کو تیز رفتار حل اور زیادہ پیداوریت حاصل ہوتی ہے۔
مزید معلومات کے لئے ملاحظہ کیجئے: www.ivanti.com/neurons
ایوانتی: بہتر تجربات،بہتر نتائج۔
ایوانتی کلاؤڈ سے ایج تک تلاش، انتظام، حفاظت اور خدمت کے لئے آئی ٹی اور سیکیورٹی آپریشنز کو خود کار بناتا ہے۔ پی سی سے لے کر موبائل ڈیوائسز، وی ڈی آئی، اور ڈیٹا سینٹر تک، ایوانتی نے کلاؤڈ اور ایج پر آئی ٹی اثاثہ جات کو تلاش کیاہے اور تخیلات اور آٹومیشن کے خطرے کو کم کیاہے۔ یہ کمپنی، اداروں کو گودام اور پورے سپلائی چین میں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ پہنچانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے تاکہ بیک اپ سسٹم میں ترمیم کیے بغیر فراہمی کے عمل کو بہتر بنایا جاسکے۔ ایوانتی کا صدر دفتر یوٹاہ کے سالٹ لیک سٹی میں واقع ہے اور اس کے دفاتر ساری دنیا میں ہیں۔ مزید معلومات کے لئے www.ivanti.com ملاحظہ کیجئے اور @GoIvanti کو فالو کریں۔
کاپی رائٹ © 2020، ایوانتی ۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
* صارف کے نتائج ان کے مکمل ماحول اور تجربے سے مخصوص ہیں، جن میں ایوانتی ایک حصہ ہے۔ ہر صارف کے مخصوص ماحول کی بنیاد پر انفرادی نتائج مختلف ہو سکتے ہیں۔
پریس روابط :
اسپینسر پارکنسن
ایوانتی
801-694-0179 1+
spencer.parkinson@ivanti.com
تھاڈیوس این جی
ینگ کمیونیکیشن| فِن پارٹنرز کی ایک کمپنی
6256 9066 65+
Thaddeus.ng@finnpartners.com