اخلاقی اقدار پرکھڑا دبئی میں قائم لاجسٹکس ادارہ آئی ایس او 37001:2016 اے بی ایم ایس معیار پر درج ہوتا ہوا

لندن، 9 فروری 2018ء/پی آرنیوزوائر/– کارپوریٹ ریسرچ اینڈانوسٹی گیشنز پرائیوٹ لمیٹڈ (سی آر آئی گروپ) نےآج اعلان کیا ہے کہ دبئی، متحدہ عرب امارات میں قائم ایپکس شپنگ سروسز ایل ایل سی نے آئی ایس او 37001 اینٹی -برائبری مینجمنٹ سسٹم اسٹینڈرڈ سرٹیفکیشن حاصل کرنے کے لیے سی آر آئی سرٹیفکیشن سروسز سے معاہدہ کرلیا ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/0_2as0f0d4/def_height/400/def_width/400/version/100012/type/1

https://mma.prnewswire.com/media/431851/Corporate_Research_and_Investigations_Logo.jpg

اپنے اسٹیک ہولڈرز کے لیے پیغام میں ایپکس شپنگ نے کہا ہےکہ سرٹیفکیشن ادارے کو “اپنے انسداد-رشوت ستانی اور انسداد-بدعنوانی پروگرام کے نفاذ” میں سہولت دے گی اور “میری ٹائم اینٹی-کرپشن نیٹ ورک (ایم اے سی این) میں ایپکس شپنگ سروسز ایل ایل سی کی متحرک انداز میں شرکت کے لیے اہلیت کے معیار کو بھی بہتر بنائے گی۔”

لندن میں قائم سی آر آئی گروپ دیانت میں مطلوبہ احتیاط، ملازمت میں پس منظر کی جانچ، تھرڈ پارٹی خطرے کے انتظام اور تکمیل اور دیگر پیشہ ورانہ تفتیشی تحقیقی خدمات پیش کرنے والا عالمی ادارہ ہے۔ 2016ء میں ادارے نے 3پی آر ایم-سرٹیفائیڈ اور 3پی آر ایم-کوالیفائیڈ سمیت پروگراموں میں سی آر آئی سرٹیفکیشن اور ماہرین کی تربیت فراہم کرنے کے لیے اپنا اینٹی-برائبری اینڈ اینٹی کرپشن سینٹر فار ایکسی لینس (ABAC®CoE) جاری کیا۔

ظفر انجم، گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر سی آر آئی گروپ نے کہا کہ “ہماری نظریں ایپکس شپنگ کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں اور ہم آئی ایس او 37001:2016 کے ذریعے انہیں اپنےاہداف حاصل کرنے میں مدد دینے سے وابستہ ہیں، ایسے معیارات جو دنیا بھر میں  160 سے زیادہ ممالک میں تسلیم اور استعمال کیے جاتے ہیں۔

آئی ایس او 37001:2016 سرٹیفکیشن

حال ہی میں قائم کردہ آئی ایس او 37001 معیار انسداد رشوت ستانی کے انتظام کا نظام لاگو کرنے میں مدد دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے جو عالمی اداروں کو مختلف اقدامات کے سلسلے کی صراحت فراہم کرتا ہے جو کسی ادارے کو رشوت ستانی سے تحفظ، سراغ اور نمٹنے کے لیے درکار ہوتے ہیں ۔

سی آرآئی سرٹیفکیشن کے آڈیٹرز اور تجزیہ کاروں نے ایسے اقدامات تیار کیے جو موجودہ انتظامی عمل اور ضابطوں میں شامل ہوتے ہیں، بشمول ایک انسداد-رشوت ستانی پالیسی، جن میں تکمیل احکامات کی تربیت، تمام عملے کو پالیسی اور پروگرام کی اطلاع ، خطرے کا جائزہ فراہم کرنے، مطلوبہ احتیاط کا اہتمام، داخلی ضابطوں کا نفاذ اور اطلاع دینے اور تفتیش کرنے کے عمل کی تیاری فراہم کرنا شامل ہے۔

ایک بیان میں ایپکس شپنگ کے مالکان نے کہا کہ “سی آر آئی گروپ کارپوریٹ سچائی کے شعبے میں صف اول کا ادارہ ہے اوران کی سرٹیفکیشن ایپکس شپنگ کو کاروباری اخلاقیات کی راہ میں مہر تصدیق فراہم کرتی ہے۔”

سی آر آئی گروپ کے بارے میں

گزشتہ 28 سالوں میں سی آر آئی گروپ ادارہ جاتی تفتیش اور خطرات سے نمٹنے میں ایک عالمی رہنما کی حیثیت سے ابھراہے، جو چھ براعظموں میں نامور صارفین کے لیے خدمات فراہم کر رہا  ہے۔ سی آر آئی گروپ قانونی تکمیل، مالیاتی نتیجہ خیزی اور بیرونی شراکت داروں، رسد کنندگان اور کسی انجمن سے منسلک ہونے کے خواہشمند صارفین کے لیے تکمیل کی سطحیں قائم کرکے کاروباروں کو تحفظ دیتا ہے۔

رابطہ سی آر آئی گروپ:
انیل سوناگر
مارکیٹنگ مینیجر
کارپوریٹ ریسرچ اینڈ انوسٹی گیشنز پرائیوٹ لمیٹڈ
917-918، لبرٹی ہاؤس، ڈی آئی ایف سی، دبئی، متحدہ عرب امارات
ٹیلی فون: 3589884 4 971+| ٹیلی فون: 521042433 971+
www.CRICertification.com

لوگو – https://mma.prnewswire.com/media/431851/Corporate_Research_and_Investigations_Logo.jpg