/

تیسری سلک روڈ ایکسپو سیان میں شروع، دوطرفہ کشادگی کا نیا خاکہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ تشکیل پاتا ہوا

سیان، چین، 15 مئی 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 11 مئی کو تیسری سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپوزیشن اور مشرقی و مغربی چین کے درمیان تعاون کے لیے انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فورم (“تیسری سلک روڈ ایکسپو”) جنوب مشرقی چین کے صوبہ شانسی کے شہر سیان میں شروع ہوئی۔ 75 ممالک اور خطوں جیسا کہ برطانیہ، قزاقستان، ملائیشیا، فلپائنز، کمبوڈیا، ایران، جنوبی کوریا، نیپال اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مہمان اور سرمایہ کار اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں، جبکہ برطانیہ اور ملائیشیا اعزازی مہمان ہیں۔

اس سال کی سلک روڈ ایکسپو کا موضوع “نیا دور، نئی مثال اور نئی ترقی” ہے۔ تجارت، ثقافت، سرمایہ کاری، سائنس و مالیات جیسے 20 سے زیادہ شعبوں میں چالیس سرگرمیاں سرکاری مذاکرات، انٹرپرائز تعاون، عوام سے عوام کے تبادلے اور بین الشہری تعامل کی صورت میں منعقد ہوئیں۔ بین الاقوامی، بین العلاقائی اور بین الشعبہ جاتی نظارے فراہم کیے، فضائیات، برقی انفارمیشن ٹیکنالوجی مصنوعات اور ہائی-ٹیک صنعتوں میں انٹیلی جینٹ مینوفیکچرنگ کو نمایاں کر رہی ہیں۔

رونا فیئرہیڈ، وزیر تجارت و ترویج برآمدات محکمہ بین الاقوامی تجارت برطانیہ کہتی ہیں کہ 200 سے زیادہ برطانوی وفود اور 50 اداروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ “یہ شمال مغربی چین کا دورہ کرنے والا تاریخ کا سب سے بڑا برطانوی وفد تھا جو جنوب مغربی چین کے صوبوں کے ساتھ ساتھ شاہراہ ریشم اقتصادی راستے کے ساتھ واقع خطوں سے تعاون بھی مضبوط کرے گا۔”

رونا فیئرہیڈ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع تمام ممالک اور دنیا بھر میں قائم ادارے تجارتی تبادلے، سرمائے کے آزادانہ بہاؤ، ٹیکنالوجی مقابلے اور خیالات کی ترسیل کے لیے یہاں جمع ہوئے اور سلک روڈ ایکسپو پوری دنیا کو ایک جدید، کھلا اور وسیع شانسی صوبہ دکھاتی ہے۔

سلک روڈ ایکسپو، جس کا مقصد بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک کی ترقی میں علم و حکمت، سرمایہ کاری و تجارتی تعاون اور اعلیٰ مصنوعات و سائنسی ترقی کا مرکز بن گیا ہے۔ زمینی و بحری معیشت کے درمیان تعامل، مقامی و غیر ملکی تعاون اور مشرقی و مغربی چین کے درمیان اشتراک کو بڑھانے کے لیے سلک روڈ ایکسپو دنیا کے لیے نئے ترقیاتی مواقع بھی لائے گا۔

ذریعہ: انتظامی کمیٹی تیسری سلک روڈ ایکسپو

تصویری اٹیچمنٹس کے لنکس:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=312268