جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل بھارت میں صحت عامہ کے معیار اور مریض کے تحفظ کے فروغ میں سرگرم

پروگرام عملی برتری اور مریض دیکھ بھال میں تصدیق کے کردار پر توجہ رکھتا ہے

اوک بروک، الینوائے، 31 جولائی 2018ء/– جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل (جے سی آئی) اعلان کرتا ہے کہ وہ بھارت میں دو مقامات پر سہ روزہ کانفرنس کرے گا: یکم سے 3 اگست 2018ء تک ممبئی میں؛ اور 6 سے 8 اگست 2018ء تک نئی دہلی میں۔ جے سی آئی کانفرنس بین الاقوامی تصدیق کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی رکھنے والے ہیلتھ کیئر اداروں کے لیے مفید معلومات پیش کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ یہ کس طرح ان کی کام کرنے کی صلاحیت اور مریض کی دیکھ بھال پر اثرات ڈالتی ہے۔

پروگرام، “جے سی آئی کا طریقہ: معیار اور مریض کے تحفظ کی اگلی سطح تک پہنچنا“، کے دوران جے سی آئی ماہرین اور رہنما چھوٹے گروپوں پر مشتمل ورکشاپس اور معلوماتی لیکچرز کا انعقاد کریں گے جن کی توجہ جے سی آئی تصدیق کا حصول اور معیار کو بہتر بنانے کے عام معیار کی طرف کامیابی سے رجوع کرنے پر ہوگی، چاہے ان کا حتمی ہدف جے سی آئی تصدیق حاصل کرنا ہو یا محض اپنے مریضوں کے لیے بہتر معیار کی دیکھ بھال کو پانا۔

“ہمارا پروگرام ایسے عناصر کو تلاش کرتا ہے جنہوں نے جے سی آئی کو ہیلتھ کیئر ایکریڈٹیشن میں عالمی رہنما بنایا اور بیان کرتے ہیں کہ کس طرح معیارات اور سروے کا عمل آج دنیا بھر میں اداروں کو مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار اور حفاظت کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔” پال ریس، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر، انٹرنیشنل ایجوکیشن، جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل نے کہا۔

کانفرنس کی لاگت 1,000 امریکی ڈالرز فی شریک ہے۔ مزید معلومات کا پروگرام میں رجسٹر ہونے کے لیے ممبئی کانفرنس کے لیے یہاں اور نئی دہلی کانفرنس کے لیے یہاں جائیں۔ جے سی آئی کی  آئندہ تقریبات اور مزید کے بارے میں جاننے کے لیے جے سی آئی کی ویب سائٹ وزٹ کریں: http://www.jointcommissioninternational.org/?ref=JCIPR/learn

جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کے بارے میں

جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل (جے سی آئی) 1994ء میں جوائنٹ کمیشن ریسورسز انکارپوریٹڈ (جے سی آر) کے شعبے کے طور پر قائم ہوئی تھی، جو دی جوائنٹ کمیشن کا مکمل  ماتحت غیر منافع ملحقہ ادارہ ہے۔ بین الاقوامی تصدیق و توثیق، مشاورتی خدمات، اشاعتوں اور تعلیمی پروگراموں کے ذریعے جے سی آئی مریض کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد کے ذریعے جوائنٹ کمیشن کے مشن کو دنیا بھر میں پھیلا رہا ہے۔ جے سی آئی 100 سے زیادہ ملکوں میں بین الاقوامی ہیلتھ کیئر اداروں، صحت کے سرکاری اداروں، صحت کی وزارتوں اور دیگر کے ساتھ کام کرتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے www.jointcommissioninternational.org ملاحظہ کیجیے۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
مورین لیونس
میڈیا ریلیشنز اسپیشلسٹ
630.792.5171
mlyons@jointcommission.org

لوگو – https://mma.prnewswire.com/media/118169/joint_commission_international_logo.jpg