سالانہ چینی سیلنگ فیسٹیول ہائیکو میں نومبر میں منعقد ہوگا

ہائیکو، چین، 28 اگست 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/ 26 اگست کو کن ہوانگداؤ میں چینی یاٹنگ ایسوسی ایشن اور ہائیکو میونسپل پیپلز گورنمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 2019 کے سالانہ چینی سیلنگ فیسٹیول کی سرگرمیوں کا انعقاد 11-24 نومبر کو ہائیکو میں ہوگا۔ 2018 کے کامیاب سالانہ چینی سیلنگ فیسٹیول کے بعد یہ “سیلنگ سٹی ، سیلنگ ہائیکو” تھیم پر مبنی ایک فالو اپ سرگرمی ہے۔

2019 کے سالانہ چینی سیلنگ فیسٹیول میں چینی یاٹنگ ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس، چائنا سیلنگ لیگ کا فائنل، چائنیز فیملی سیلنگ مقابلہ کا فائنل، چائنا سیلنگ ہال آف فیم اور کیلبوٹ ورلڈ چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

فیسٹیول میں بین الاقوامی سیلنگ، مقامی اور ریجنل سیلنگ آرگنائزیشنز، چین کی کھیلوں کی جنرل ایڈمنسٹریشن، شہری نمائندے اور ایتھلیٹ شرکت کریں گے۔ پہلی کیلبوٹ ورلڈ چیمپئن شپ دنیا کی اعلی سطح کی واحد چیمپئن شپ ہے جسکا آغاز حال ہی میں ورلڈ سیلنگ کی جانب سے کیا گیاہے۔ چین میں منعقد ہونے والی یہ پہلی عالمی سطح کی کیلبوٹ ریس بھی ہے۔

چینی یاٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل لیو ویڈونگ کا کہنا ہے کہ چینی یاٹنگ ایسوسی ایشن اور ہائیکو میونسپل پیپلز گورنمنٹ کی جانب سے سالانہ چائنیز سیلنگ فیسٹیول کا سلسلہ سیلنگ کلچر کو بنانے، سیاحت کو فروغ دینے اور صنعتی انضمام پرعملدرآمد کی قابل ستائش کوشش ہے۔ اس فیسٹیول کو بین الاقوامی اور چائنیز سیلنگ کمیونٹیز کی جانب سے مثبت پزیرائی ملی ہے اور اس میں بھر پور شرکت کی گئی ہے۔

ہائیکو کے وائس میئر لانگ ویڈونگ نے بتایا کہ ہائیکو نے چین کے صف اول کے سیلنگ شہروں میں سے ایک کے طور پر، سیلنگ اینڈ ونڈ سرفنگ ٹریننگ بیس، ہائکو سیلنگ ونڈ سرفنگ تھیم ہوٹل، سیلنگ ونڈ سرفنگ بوتھ ہاؤس، ٹیلنٹ بلڈنگ اور نیشنل سیلنگ بیس اور پبلک مرینا کی سرمایہ کاری اور تعمیر کی ہے۔ سیلنگ کے کھیل پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ہائیکو کا مقصد کھیلوں کو سیاحت کے ساتھ مربوط کرنا اور قومی سیاحتی کھیلوں کے مظاہرے  کے زون کا قیام عمل میں لانا ہے۔

ذریعہ: ہائیکو میونسپل پیپلز گورنمنٹ

منسلک تصویر کا لنک:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=343422