/

ووہان کی ایسٹ لیک کی پرومو وڈیو کی شاندار نمائش

ووہان، چین، 28 نومبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– ایسٹ لیک کو نمایاں کرتی چین کے وسطی شہر ووہان کی ایک پرومو وڈیو کی نومبر میں چائنا انٹرنیشنل فرینڈشپ سٹیز کانفرنس میں رونمائی کی گئی تھی۔ چین میں مقبول مختصر وڈیو پلیٹ فارمز اور اکاؤنٹس، بشمول روزنامہ یانگزے ریور، سنپیان چینگ، ہوبی ٹی وی اور ووہان براڈکاسٹنگ ٹیلی وژن نے اسے وائرل کیا۔ وڈیو دیکھنے کا کُل مجموعہ 16 نومبر کی دوپہر تک 100,000 تک پہنچ گیا۔ 1,000 سے زيادہ ناظرین نے اس پر اپنے تبصرے پیش کیے۔

براڈکاسٹ معیار کی وڈیو فوٹیج اور ہائی-ریزولیوشن تصاویر کے لیے ملٹی میڈیا نیوز ریلیز ملاحظہ کریں: http://news.medianet.com.au/xinhua/promo-video-wuhan-east-lake-makes

وڈیو کی تخلیقی ٹیم میں لی شینگ شامل تھے، ایک تجربہ کار مصنّف اور ڈائریکٹر جو ووہان کی پرومو وڈیو کے لیے لکھاری بھی تھے۔ 74 سالہ لی تخلیقی تحریک پانے کے لیے اپریل سے ہر ہفتے ایسٹ لیک کا دورہ کر رہے تھے۔ اپنا کام کرنے اور اسے نکھارنے کے اس نصف سال کو انہوں نے وڈیو کے لیے 1,768 الفاظ کے مقالے کی حتمی صورت دی۔ کلاسیکی چینی ماہر شو بانگسن نے کہا کہ ایسٹ لیک اور ووہان کے شہر دونوں کے لیے تحاریر کلاسک ہیں، جس میں اوّل الذکر زیادہ بہتر ہے۔ لی نے شہر کے لیے اپنی تمام محبت کو الفاظ کا روپ دیا ہے۔ تاریخ کے ایک ماہر ڈینگ سیمنگ نے بھی لی کی تحریر کی بہت تعریف کی۔

ایسٹ لیک پارک بنانے والے ژو کانگبائی کی نواسی اور چین کی معروف بلند آہنگ گلوکارہ ژو سیاؤیان کی بیٹی ژینگ وین نے 16 نومبر کو علی الصبح لی کو اپنی مبارک باد پیش کی، تین بار “یہ بہت خوبصورت ہے!” کہتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ لی کے الفاظ دل کو چھو لینے والے تھے اور ان کے دل کو فخر کے جذبات سے لبریز کردیا۔ جب انہوں نے اپریل میں جھیل کا دورہ کیا تھا، تو وہ بمشکل ہی جھیل کے پارک کو پہچان پائی تھیں۔ “پرومو وڈیو قصہ گوئی کا ایک بہتر انداز ہے جس سے لوگ ایسٹ لیک اور ووہان کے بارے میں بڑے پیمانے پر جانیں گے۔”

فوٹوگرافر گو ڈیگونگ، جو ژو سیاؤیان کے بھتیجے بھی ہیں، نے کہا کہ الفاظ اور تصاویر نے “ناظرین کو لامحدود تخیّل سے نواز کر” ایک دوسرے کی تکمیل کی ہے۔

ایک دیکھنے والے نے کہا کہ “مجھے کبھی احساس نہیں ہوا کہ ووہان میں اتنی خوبصورت جھیل ہے وہ بھی شہر کے اندر، جو مجھے مووی اوتار کی یاد دلا رہی ہے۔” ایک اور ناظر نے کہا کہ “کئی شاٹس میرے لیے بھی نئے تھے حالانکہ میں کئی سالوں سے یہاں قیام پذیر ہوں۔ اتنے نئے زاویۂ نظر انہيں ملے کیسے؟”

ہیوک امیج وڈیو کی شوٹنگ اور پروڈکشن ٹیم ہے۔ اس کے اراکین 1980ء اور 1990ء کی دہائی میں پیدا ہوئے، جن میں سے بیشتر بیرون ملک تعلیم اور شوٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ سونگ سیاؤہو، ڈائریکٹراور وڈیو گرافر، کو ایک بار روس، رومانیہ، ملائیشیا اور انڈونیشیا کی پرومو وڈیوز شوٹ کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی 60 سے زیادہ افراد پر مشتمل ٹیم نے تقریباً ایک سال قبل ایسٹ لیک کے ماحول میں خود کو ڈبویا۔ انہوں نے لاکھوں کی مالیت کے سینما سطح کے آلات استعمال کیے، بی بی سی کے لیے کام کرنے والی آوازوں کو حاصل کیا اور غیر ملکی نشریات کاروں کی سہولت کے لیے انگریزی ورژن جاری کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ “کئی گراںقدر مناظر شاذ ہی دیکھے گئے ہیں، کیونکہ یہ موسم اور وقت کے خاص حالات میں قید کیے گئے۔ شوٹنگ عملہ کو بسا اوقات صبح کے ابتدائی اوقات میں یا شام کے دھندلکوں کے بعد انتظار کرنا پڑا۔ خصوصی بصری اثرات کے حامل چند لمحات تو صرف کچھ منٹوں کے لیے آئے۔ مثال کے طور پر بادلوں کا سایہ محض اس وقت پایا جا سکتا جب فضا بالکل صاف ہو، اور چھپی ہوئی دھند صرف غروبِ آفتاب کے بعد صبر سے ہی پائی جا سکتی ہے۔”

ایسٹ لیک کی انتظامی کمیٹی کے مطابق ووہان پرومو وڈیو شہر کی 3,500 سال قدیم تاریخ کو روزمرہ تبدیلیوں کے عدسے کے ذریعے 1,500 الفاظ میں یکجا کیا ہے، جبکہ ایسٹ لیک کی پرومو وڈیو ووہان کا “سبز دل” ہے جو انسان اور فطرت، شہر اور جھیل کی ہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہے۔ “سبز دل” کی بدولت ووہان پُلوں کے شہر، جنگلات کے شہر، جامعات کے شہر کے طور پر زیادہ جگمگاتا ہے۔ 2019ء ملٹری ورلڈ گیمز کی میزبانی سے قبل ووہان کے تاثر نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو حیران کیا۔

ذریعہ: ایسٹ لیک کی انتظامی کمیٹی

تصویری اٹیچمنٹس کے لنکس:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=325464