ٹیئنز گروپ چیئرمین لی جن یوان نے پانچویں چائنا اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز گلوبل ڈیولپمنٹ فورم میں شرکت کی

ہانگچو، چین، 12 جنوری 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 10 جنوری 2018ء کو پانچویں چائنا ایس ایم ای گلوبل ڈیولپمنٹ فورم اور پانچویں چائنا برانڈ انوویشن اینڈ ڈیولپمنٹ فورم کا انعقاد ہانگچو انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل میں ہوا۔ ٹیئنز گروپ کے چیئرمین لی جن یوان نے خطہ چین کے لیے گلوبل الائنس آف ایس ایم ایز کے سینئر نائب صدر کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی اور دیگر بین الاقوامی رہنماؤں اور ماہرین سے 2018ء میں دنیا بھر میں ایس ایم ای ترقی کے مواقع کے بارے میں گفتگو کی تاکہ ایس ایم ایز کو   بین الاقوامی وسائل جمع کرنے، عالمی مارکیٹوں تک پھیلنے اور مشترکہ طور پر ترقی کے لیے تعاون اور نئے پلیٹ فارموں کی تخلیق کے مواقع دریافت کرنے میں مدد دی جائے۔

شرکاء میں جناب ہو یان، اسسٹنٹ برائے صدر ٹیئنز گروپ اور محترمہ ہوانگ جیاچین، سینئر ڈائریکٹر ٹیئنز گروپ برانڈنگ اور گلوبل پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ نے بھی شرکت کی تھی۔

تقریب کا انعقاد گلوبل الائنس آف ایس ایم ایز، یونائیٹڈ اسٹیٹس-چائنا انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ ایکسچینج ایسوسی ایشن اور چائنا برانڈ انوویشن اینڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ نے کیا تھا۔ “نیا زمانہ” کے موضوع پر کانفرنس نے 2017ء میں اقتصادی ترقی کا جامع جائزہ لیا اور 2018ء میں چینی و بین الاقوامی مارکیٹوں کے رحجانات کی متحرک انداز میں چھان بین کی تاکہ عالمی کاروباری مواقع پر فوری گرفت حاصل کی جائے۔

چین کے قومی برانڈز کی عالمی سطح پر جانے کے غیر معمولی کارپوریٹ نمائندہ کے طور پر شرکاء میں شامل منتظمین نے ٹیئنز گروپ کی بین الاقوامی حکمت عملی کو خوب داد پیش کی۔ گلوبل الائنس آف ایس ایم ایز، کانفرنس کے منتظم، نے کہا کہ چیئرمین لی ٹیئنز گرو پ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں چین کی برانڈ ساکھ کے ساتھ لے آئے ہیں۔ عالمگیریت کی حکمت عملی اور ٹیئنز گروپ کی غیر معمولی کامیابیاں وطن اور بیرون ملک دونوں جگہ بڑے پیمانے پر تسلیم کی گئیں۔ گلوبل الائنس آف ایس ایم ایز نے چیئرمین لی جن یوان کو خطہ چین کے لیے سینئر نائب صدر مقرر کیا تاکہ چینی اداروں کو عالمی سطح پر جانے اور چینی برانڈ ساکھ کو صورت دینے میں رہنمائی اور مدد دیں۔

فورم کے دوران چیئرمین لی جن یوان کو سابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور چینی کاروباری منتظمین کے درمیان مذاکرے کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ وانگ چینگوا، چیئرمین چن چیو گروپ، لی گوانگ ڈو، سی سی ٹی وی برانڈ مشیر اور معروف برانڈ مارکیٹنگ اسٹریٹجی ماہر، اور چین جن، چیئرمین گو-چوانگ لمیٹڈ نے ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ عالمگیریت کے تصورات اور کاروبار کو ترقی دینے میں حکومتیں کس طرح مدد کر سکتے ہیں کہ موضوعات پر طویل تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین لی جن یوان نے کہا کہ فورم کی تقریبات نے چین، برطانیہ،فرانس، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کے درمیان دوستی کو بہتر بنایا اور اداروں کے درمیان تعاون اور تبادلے کے لیے بہت اچھا پلیٹ فارم ترتیب دیا۔

فورم کے بعد عشائیے  کے دوران چیئرمین لی جن یوان اور شریک مہمانوں نے ٹیئنز گروپ کےصحت کے کاروبار کی عالمی حکمت عملی اور ان کے تیسرے اسٹارٹ اپ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین لی جن یوان نے کہا کہ کثیر القومی ادارہ صنعتی سرمائے، کمرشل سرمائے اور مالیاتی سرمائے کو بایوٹیکنالوجی، ہیلتھ مینجمنٹ، ہوٹل ٹورازم، تعلیم و تربیت، ای-کامرس، بین الاقوامی تجارت اور مالیاتی سرمایہ کاری جیسے کئی شعبوں میں شامل کررہا ہے۔ ٹیئنز گروپ کاروباری تنوع، نیٹ ورک شمولیت اور کاروباری ہمکاری کے تزویراتی اصولوں سے رہنمائی پاتا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ حکمت عملی پر مبنی ایک عالمی وژن کے ساتھ، ٹیئنز گروپ دنیا بھر میں کئی کاروباری نمونے جاری کرنے کو ترویج دے گا تاکہ اقتصادی و صارفی تجربے کی بنیاد پر مارکیٹنگ کے جدید نمونے پیش کیے جائیں۔ ہم دولت کی تخلیق کے لیے کھپت کی ترویج، خاندانی کاروباروں کے لیے زیادہ دولت کی تخلیق، سماجی وسائل کی شمولیت اور خوردہ دکانوں کے ساتھ ای-کامرس کو شامل کرنے کے ذریعے قدردانی اور عالمی اتحاد کی تشکیل جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک “صحت مند چین” پہلے ہی چین کی حکمت عملی بن چکا ہے۔ ٹیئنز گروپ صحت کی صنعت میں ایک رہنما کی حیثیت سے حکومتی پالیسیوں اور عام رحجانات کی تعمیل کرتا ہے، ٹیئنز گروپ کے عالمی نیٹ ورک ذرائع کو مکملاور شامل کرکے صحت کی صنعت کی ترقی کو مزید آگے لے جا رہا ہے۔ اس وقت ٹیئنز گروپ 110 ممالک اور خطوں میں شاخیں رکھتا ہے، 21 علاقوں میں عالمی مارکیٹ کو ازسرنو تقسیم کررہا ہے اور 37 ممالک اور خطوں کی نئی مارکیٹوں میں داخل ہو رہا ہے، جیسا کہ آسٹریلیا، فرانس، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات۔ ٹیئنز گروپ  نے معروف بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تزویراتی اتحاد تشکیل دیے اور چینی اداروں کی بین الاقوامیت پر معیار ترتیب دیا۔

ذریعہ: ٹیئنز گروپ

تصویری منسلکات کے روابط: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=304749