National

LATEST NATIONAL NEWS. READ MORE

Business News

Current Business News. Read More

Company News

Corporate Company News. Read more

Official News

Government Official News. Read more

Press Releases

All Press Releases. Read More

Advertisement
Home » Food & Beverage, General, Sport News

پراکٹر اینڈ گیمبل، یوتھ اولمپک گیمز کے افتتاح کے موقع پر نوجوان اولمپک کھلاڑیوں کی ماؤں کو سفری سہولیات فراہم کر رہا ہے

August 14, 2010

عالمی مہم ‘ماں تیرا شکریہ’  کی ترغیبات سنگاپور سے  لندن 2012 اولمپک گیمز تک جاری رہیں گی

سنگاپور، 14 اگست /پی آر نیوزوائر-ایشیانیٹ/

پراکٹر اینڈ گیمبل (NYSE: PG) نے آج سنگاپور 2010 یوتھ اولمپک گیمز کے افتتاح کے موقع پر ‘ماں تیرا شکریہ’ سلسلہ کی عالمی ترغیبی مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ ان مقابلوں میں دنیا بھر سے 14 تا 18 سال کی عمر کے ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں۔ ایک اولمپک ایتھلیٹ کی زندگی میں اس کے خاندان کے کردار کی اہمیت کو تسلیم کرنے کے لیے، P&G دنیا بھر سے آنے والی 25 ایتھلیٹ کھلاڑیوں کی ماؤں کے سفری و رہائشی اخراجات برداشت کر رہی ہے تاکہ وہ سنگاپور میں اپنے بچے کے اولمپک گیمز تجربات میں شریک ہو سکیں۔

ارجنٹینا، آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، جرمنی۔ انڈونیشیا، کوریا، ملائیشیا، فلپائن، پولینڈ، سنگاپور، جنوبی افریقہ، ترکی، انگلینڈ اور امریکہ سے آنے والی ماؤں کے لیے P&G کی طرف سے یوتھ اولمپک گیمزکے افتتاح سے پہلے ہی استقبالیہ موجود ہو گا۔

‘ماں تیرا شکریہ’ مہم، جو کہ وینکوور 2010 اولمپک ونٹر گیمز سے شروع ہوئی تھی، سنگاپور کے بعد بھی کئی نئی ترغیبات کے ساتھ، لندن 2012 اولمپک گیمز تک جاری رہے گی۔ ‘ماں تیرا شکریہ’ مہم کے ذریعے دنیا بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں ماؤں کو کئی مواقع مثلا چھٹیاں اور مادر ڈے منانے اور اولمپک گیمز کے کوالیفائنگ ایونٹس میں شرکت کے لیے معاونت فراہم کرے گی۔

P&G کے گلوبل مارکیٹنگ اینڈ برانڈ بلڈنگ آفیسر مارک پرچرڈ نے کہا ” بچوں کے اولمپک خواب کی تعبیر کے لیے والدین اور خاص طور پر ماؤں کی قربانیوں کی P&G تہہ دل سے قدر کرتی ہے اور ہم ایسی عظیم ماؤں کو ‘شکریہ’ کہنے میں فخر محسوس کرتے ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا “ہمیں اس چیز کا بخوبی علم ہے کہ کھلاڑیوں نے یہ سب کچھ اپنے اکیلے سر پر نہیں کیا۔ اس لیے ہم اپنی ‘ماں تیرا شکریہ’ مہم کو 2012 تک جاری رکھیں گے۔ اس مہم کے دوران اگلے چند برسوں میں ہمیں ہزاروں کی تعداد میں ایسی عظیم ماؤں کی زندگیوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا”۔

وینکوور میں 2010 اولمپک ونٹر گیمز کے موقع پر یو ایس اولمپک کمیٹی (USOC) کے ساتھ شروع ہونے والی کامیاب شراکت کے بعد، ہماری کمپنی اولمپک کھیلوں میں بھی اپنی شراکت داری جاری رکھے گی تاکہ وہ بڑھوتری کے مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے اتھیلیٹس، ان کی ماؤں اور خاندانوں کی زندگیوں میں بہتری لا سکے۔

پراکٹر اینڈ گیمبل کے متعلق

P&G کی مصنوعات روزانہ چار ارب دفعہ دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں کوچھوتی ہیں۔ اس کمپنی کے پاس دنیا کی چوٹی کی قابل اعتماد مصنوعات ہیں، بشمول: پیمپر(R)، ٹائیڈ(R)، ایریل(R)، آل ویز(R)، وسپر(R)، پینٹین(R)، میک3(R)، باؤنٹی(R)، ڈان(R)، گین(R)، پرنگلز(R)، چارمنگ(R)، ڈاؤنی(R)، لینر(R)، ایئمز(R)، کریسٹ(R)، اورل-بی(R)، ڈیور سیل(R)، اولے(R)، ہیڈ اینڈ شولڈرز(R)، ویلا(R)، جیلٹ(R)، بران(R) اور فیوژن(R)۔

P&G کمیونٹی میں تقریبا 127,000 ملازمین شامل ہیں جو دنیا کے تقریبا 80 ممالک میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ P&G کی مصنوعات اور اس کے متعلق تازہ ترین و تفصیلی معلومات کے حصول کے لیے برائے مہربانی http://www.pg.com ملاحظہ کریں۔

میڈیا کنٹیکٹس:

ٹوم ملکن

P&G

موبائل: +1-513-543-1724

millikin.tm@pg.com

انتھنی روز

P&G ایشیا

موبائل:  +65-9105-2741

rose.a@pg.com

ایڈون لیم

P&G ایشیا

موبائل:  +65-9712-9695

lam.cw@pg.com

ماری ریلا

ٹیلر

دفتر: +1-212-714-5744

موبائل: +1-516-316-4611

mrella@taylorpr.com

ماخذ؛ پراکٹر اینڈ گیمبل

رابطہ: ٹام ملکن، P&G، موبائل: +1-513-543-1724،  millikin.tm@pg.com ؛ یا

انتھنی روز، موبائل: +65-9105-2741، rose.a@pg.com ؛ یا ایڈون لیم، موبائل: +65-9712-9695،

lam.cw@pg.com ، دونوں، P&G ایشیا؛ یا ماری ریلا، ٹیلر، دفتر: +1-212-714-5744، موبائل:

, +1-516-316-4611 mrella@taylorpr.com

Related Posts