آکلینڈ، نیوزی لینڈ، 15 مارچ 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/ — اس وقت چھ ریس ٹیمیں آکلینڈ میں لنگر انداز ہیں۔ چین کی ٹیم – ڈونگ فینگ ریس ٹیم  نے آکلینڈ میں اندرون بندرگاہ ریس میں گرینڈ چیمپیئن جیتا۔ نصف ریس مکمل ہونے کے بعد ڈونگ فینگ مجموعی طور پر دوسرے درجے پر ہے۔ مقابلہ سخت سے سخت تر ہوتا جا رہا ہے۔ ٹیمیں 18 مارچ کو بندرگاہ سے روانہ ہوں گی اور ساتویں مرحلے کے لیے تیار ہوں گی جو درجہ بندی میں انہیں دوگنے پوائنٹس دے گا۔

کپتان چارلس کوڈریلیئر نے کہا کہ یہ آسان نہیں تھا۔ پہلے مرحلے میں ہوائی موسم کے دوران کئی غیر متوقع مراحل آئے، لیکن ڈونگ فینگ ریس ٹیم کی توجہ اس دوران ہمیشہ برتری پر رہی اور اپنی کمزوریوں کو تلاش کرنے کی کوشش کی، بارہا پیش قدمی کی اور دوسری ٹیموں کو پیچھے چھوڑا۔

ڈونگ فینگ ریس ٹیم ایک “متحد ٹیم” ہے، جو فرانس، نیوزی لینڈ، نیدرلینڈز، آسٹریلیا، برطانیہ، چین اور دیگر ممالک کے اراکین پر مشتمل ہے۔ مختلف ممالک اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والا عملہ ایک دوسرے سے بدستور سیکھ رہا ہے اور ریس کے دوران ہی جہاز رانی کی مہارتوں کو بڑھایا۔ انہوں نے زمین کے بدترین موسمی حالات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کیا اور ہر مرحلے پر چیلنج اور کارکردگی کے دباؤ کو قبول کرتے ہوئے اپنی تمام تر کوششیں صرف کیں۔

کپتان چارلس، جنہیں ڈونگ فینگ ریس ٹیم کی روح سمجھا جاتا ہے، اس ریس کے دوران اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ عرشے پر موجود عملے کے آٹھ دیگر اراکین کے ذمہ دار ہیں۔ ساحل پر انہیں جنرل مینیجر ڈونگ فینگ ریس ٹیم برونو ڈوبوئے کی مدد کرنا ہوتی ہے تاکہ وہ 45 افراد تک کی ٹیم کو سنبھالیں۔ ڈونگ فینگ ریس ٹیم انتظام و انصرام، خوراک، کھیل کی نفسیات، کشتی رانی کی مہارتوں، موسم کے تجزیے، مارکیٹنگ اور رابطہ کاری کے باصلاحیت افراد کو یکجا کرنے والی ایک بڑی ٹیم ہے۔

ڈونگ فینگ موٹر کارپوریشن اور ڈونگ فینگ ریس ٹیم نے اپنے انتہائی مسابقت رکھنے والے شعبوں میں معیاربننے کے لیے سخت محنت کی۔ ڈونگ فینگ موٹر کارپوریشن گاڑیوں کے شعبے میں تسلسل کے ساتھ آگے بڑھتا ہے تو ڈونگ فینگ ریس ٹیم وولوو اوشن ریس میں نمایاں  رہتاہے۔ برونو ڈوبوئے، جنرل مینیجر ڈونگ فینگ ریس ٹیم، کے مطابق “ہم پچھلے سیزن میں ہدف حاصل نہیں کر پائے تھے، اس لیے ہم واپس آئے اور وولوو اوشن ریس میں نئے منصوبے کا اجراء کرکے اس عظیم الشان ایڈونچر کو دوبارہ چیلنج دیا۔ لیکن ہمارا ہدف اس مرتبہ مختلف ہے، ڈونگ فینگ کا بھروسہ اور مدد ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ ریس پر توجہ دینے اور پوری صلاحیتیں لگانے کا موقع دیتا ہے۔”

ڈونگ فینگ موٹر کارپوریشن اور ڈونگ فینگ ریس ٹیم ہمیشہ ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ باقی ریس میں بھی یہ داستان جاری رہے گی۔

ذریعہ: ڈونگ فینگ موٹر کارپوریشن

تصویری اٹیچمنٹس کے لنکس:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=308446