/

کیروئی پٹرولیم نے برازیل میں سب سے بڑا یو پی جی این منصوبہ حاصل کرلیا

بیجنگ، 9 اپریل 2018ء/پی آرنیوزوائر/– چند روز قبل شانڈونگ کیروئی پٹرولیم ایکوئپمنٹ لمیٹڈ (جسے آگے “کیروئی پٹرولیم” لکھا جائے گا) کی زیر قیادت ایس پی ای نے برازیلین پٹرولیم کارپوریشن (جسے یہاں پٹروبراس لکھا جائے گا) کے ساتھ ریاست ریو کے شہر اتابورائی میں گیس پروسیسنگ پلانٹ کے لیے 600 ملین امریکی ڈالرز کے (یو پی جی این) منصوبے پر دستخط کردیے۔ یہ 2014ء کے بعد پیٹروبراس کا پہلا عوامی نیلامی تیل منصوبہ اور برازیل میں قدرتی گیس کو صاف کرنے کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ یہ پیٹروبراس پری-سالٹ کے لیے تیل و گیس میں پیشرفت میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ کیروئی پیٹرولیم تیل کی انجینیئرنگ کے شعبے میں پیٹروبراس کا کوئی منصوبہ حاصل کرنے والا چین کا پہلا اور واحد نجی ادارہ بن چکا ہے۔ اس نے چینی اداروں کے لیے ایک مثال قائم کردی ہے کہ جس کی پیروی کرتے ہوئے وہ سمندر پار جائیں اور چین کی نمائندگی کرتے ہوئے علم و تجربے کا سنہرا کارڈ تخلیق کریں۔

برازیل کے لیے چینی سفیر لی جنچانگ نے کہا کہ “ہم برازیل اتابورائی نیچرل گیس ٹریٹمنٹ پلانٹ (یو پی جی این) منصوبے کے لیے کامیاب بولی پر کیروئی پٹرولیم کو گرمجوشی سے مبارک باد دیتے ہیں، جو کیروئی کے بلند حوصلوں اور برازیل میں زبردست کوششوں کا اظہار کرتا ہے اور برازیل میں چین کے داخلے کی اہم کامیابیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ کیروئی اپنے درجہ اول کے ڈیزائن اور تعمیرات کے ذریعے مقامی معاشی و سماجی ترقی کو آسان بنا کر پٹرولیم چین-برازیل تیل و گیس تعاون کے منصوبوں کے لیے ایک معیار مرتب کرے گا۔

برازیلی انجینیئرنگ کمپنی میتودو پوتینشل نے مقامی مارکیٹ کی ترقی کو ترویج دینے اور منصوبوں کو سہارا دینے کے لیے پیٹروبراس کے لیے گزشتہ تین دہائیوں میں تقریباً ایک سو منصوبے کامیابی سے فراہم کیے ہیں۔ اس نے کیروئی پٹرولیم کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ تشکیل دیا ہے جو اس منصوبے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ پیٹروبراس کے منصوبے پر بولی لگانے کی دستاویزات باضابطہ طور پر ملنے کے بعد، جنوری 2017ء سے کیروئی بہترین تجویز نامہ تیار کرنے کے لیے 9 مہینے تیاری کرتا رہا۔ بالآخر کیروئی پٹرولیم ماڈیولر اور معیاری ڈیزائن کے مختلف فائدوں، کم عملیاتی اخراجات اور منصوبے سے کمانے کے بہتر طریقوں کے ساتھ دنیا بھر کے معروف انجینیئرنگ اداروں میں نمایاں رہا۔

قدرتی گیس صاف کرنے کا منصوبہ، جو کیروئی نے حاصل کیا، برازیل میں قدرتی گیس صاف کرنے کا سب سے بڑا کارخانہ ہوگا۔ یہ ریو کی ریاستی حکومت کو 2,000 سے زیادہ مقامی ملازمتیں فراہم کرکے بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد دے گا۔ یہ کارخانہ بنیادی طور پر سانتوس طاس میں پری-سالٹ تیل کو بنانے کے عمل میں متعلقہ گیس کی پیداوار کا کام کرتا ہے، جو برازیل میں پری-سالٹ تیل کی عام پیداوار کی مضبوط ضمانت فراہم کرتا ہے اور پری-سالٹ تیل میں اضافے اور بڑھتی ہوئی پیداوار میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ کارخانے کی تکمیل قدرتی گیس کی نقل و حمل اور پروسیسنگ کو 23 ملین مکعب میٹر سے 44 ملین مکعب میٹر روزانہ تک بڑھا چکی ہے۔ مزید برآں پروسیس شدہ قدرتی گیس گاڑیوں کے لیے اور صنعتی شعبے میں استعمال ہوگی، جو برازیل کی حکومت پر سے قدرتی گیس درآمد کرنے کے دباؤ کو کم کرے گی۔

کیروئی پٹرولیم نے اپنی کوششوں کے ذریعے چین اور برازیل کے درمیان دوستی کو فروغ دیا اور ایک مستحکم چینی ادارے کی قدری زنجیر کو دنیا کے لیے پھیلا دیا ہے۔ یہ تیل و گیس کے شعبے میں بیرون ملک جانے والی صنعتوں کا نمائندہ ہے جو بیرون ملک جا رہا ہے، خطرے مول لے رہا ہے، شفاف کردار ادا کر رہا ہے اور امریکی براعظم پر چین کی مثبت ساکھ قائم کر رہا ہے۔