شنگھائی، 18جنوری 2018ء/پی آر نیوزوائر/– 20سے 22مارچ 2018ء تک آر+ٹی رولر ایشیا شٹرز، دروازوں، کھڑکیوں اور دھوپ سے محفوظ رکھنے کے نظاموں کے ساتھ اپنے خصوصی سالانہ تجارتی میلے کے لیے شنگھائی نیو انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر (SNIEC) واپس آئے گا، جس کی میزبانی وی این یو ایگزی بیشنز ایشیا لمیٹڈ کرے گا۔ صرف نمائش سے کچھ بڑھ کر آر+ٹی ایشیا بڑی ایشیائی مارکیٹ کا انوکھا منظرنامہ اور کاروبار بڑھانے کے کئی مواقع دیتے ہوئے 30,000مہمانوں اور 520سے زیادہ نمائش کنندگان کی توجہ مبذول کراتا ہے۔
آر+ٹی ایشیا کے نیٹ ورک منصوبے مہمانوں اور نمائش کنندگان کو میلے کے دوران ملاتے ہیں۔ تعلیمی اجلاس اور کانفرنسوںمیں بین الاقوامی ماہرین، معروف نمائش کنندگان اور تجارتی انجمنوں اور ذرائع ابلاغ کے رہنما پیش ہوں گے۔ خصوصی بین الاقوامی خریدار بھی ملاقاتوں کے انوکھے مواقع حاصل کرتے ہیں۔ کوئی دوسری تقریب اتنی بڑی مارکیٹ کا منظرنامہ پیش نہیں کرتی اور کاروبار بڑھانے کے اتنے مواقع نہیں دیتی۔
ٹیکسٹائل پویلین
2018ء کے لیے نئی جھلک کے طور پر آر+ٹی ہانگچو کے ضلع یوہانگ سے یوہانگ ہوم ٹیکسٹائلز ایسوسی ایشن کو متعارف کرواتا ہے۔ یہ انجمن گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کے لیے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے دنیا کا اعلیٰ ترین ٹیکسٹائل برانڈ بننا چاہتی ہے۔ این 5پویلین چینی انداز کے کپڑے، بچوں کے لیے اور جدید کپڑے اور پرتعیش یورپی و امریکی انداز کو پیش کرے گا۔
انوویکشن سفر شٹٹ گارٹ کا
آر+ٹی شٹٹ گارٹ میں بانی میلے کے ساتھ قوتیں مجتمع کرنے کے 14ویں سال میں آر+ٹی ایشیا انوویکشن پیش کرتا ہے، ایک خصوصی ڈسپلے جو قابل ذکر نئي مصنوعات پیش کرتا ہے بشمول آر+ٹی شٹٹ گارٹ انوویشن پرائز کے نامزدگان۔ انوویکشن مصنوعات کی نمائش میلے سے قبل آن لائن اور میلے کے دوران خصوصی نمائشی علاقے انوویکشن ہب میں دیکھی جا سکتی ہے۔
آئی ڈبلیو ڈی ایس
اس میلے کی انٹرنیشنل ونڈو اینڈ ڈور سمٹ (آئی ڈبلیو ڈی ایس) شٹٹ گارٹ میں انوویکشن انعام سے مقررین بھی لاتی ہے۔ 2018ء اجلاس کے لیے موضوع “بڑا سوچیں، بہتر سوچیں” ہے۔
آئی ڈبلیو ڈی ایس کا سورج سے بچاؤ کا حصہ گرما گرم موضوعات، اسمارٹ گھر اور پوری عمارت کو یکجا کرتے ہوئے دھوپ سے بچنے کے حلوں پر مذاکرہ پیش کرتا ہے۔ آئی ڈبلیو ڈی ایس کا دروازے اور کھڑکیوں کا حصہ دو مذاکرہ پینل پیش کرے گا: حفاظت کے نئے پہلو اور حل برائے دروازے اور نئی عمارات کی منصوبہ بندی کے لیے دروازوں کی تھرمل انسولیشن۔
مٹیریا نمائش
مٹیریا جدت طراز مواد کے لیے ابھرتا ہوا عالمی نیٹ ورک ہے، جو بہتر، زیادہ تحفظ پذیر اور اعلیٰ معیار کے ماحول کے لیے جدت طرازی کو تحریک دیتا ہے۔ اس سال کا موضوع “لازمی مادّے” ہے، جو انٹیریئر اور تعمیر کے لیے خصوصی مواد کا ملاپ پیش کر رہا ہے۔
کم از کم 250نئے مادّے پیش کرتی ہوئی نمائش کثير الافعال، اسمارٹ، اصل، ماحول دوست اور خوبصورت مادّوں کے جدید اور جدت طراز نمونے پیش کرتی ہے۔ جدت طرازیاں جیسا کہ سن اسکرینز کے لیے دھاتی جال، ناریل کا بنا کاغذ، ایک 2.5ڈی پرنٹ شدہ سطح، تھرموکرومک پلاسٹکس، چمکدار لکڑی، درخت کی چھال سے بنے کپڑے اور جڑی بوٹیوں سے بنے وال پیپر شامل ہیں۔
آر+ٹی ایشیا 2018ء کے بارے میں مزید جاننے کے لیے جائیے
Logo – https://photos.prnasia.com/