‫آرٹ پرائس کی سالانہ رپورٹ برائے عالمی آرٹ مارکیٹ 2017ء:مالیاتی مارکیٹوں کا ایک حقیقی متبادل، چین پہلے مقام پر

پیرس، 28 فروری 2018ء/ پی آرنیوزوائر/– ہماری 20 ویں عالمی آرٹ مارکیٹ سالانہ رپورٹ ایک مرتبہ پھر تھیری آہرمان کے قائم کردہ اور زیر نگرانی آرٹ مارکیٹ معلومات میں رہنما ادارے آرٹ پرائس اور اس کے طاقتور چینی ادارہ جاتی شراکت دار، وان جی کی زیر نگرانی، آرٹرون کے درمیان اتحاد کا ثمر ہے۔ نتیجہ عالمی آرٹ مارکیٹ کی واحد حقیقی رپورٹ ہے جو مغربی و مشرقی آرٹ مارکیٹ دونوں کا حقیقی منظر پیش کررہی ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_8ff2pzrb/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

(لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/644091/Artprice_Logo.jpg)

ہمارے دو ڈھانچے عالمی آرٹ مارکیٹ کا غیر معمولی تفصیل کے ساتھ جائزہ لینے کےلیےاپنے وسائل جمع کرتے ہوئے مارکیٹ کی عالمی نمو کو تحریک دینے والے سخت مقابلے کے ساتھ ساتھ اس کی وجوہات اور تسلسل کو بھی نمایاں کرتے ہیں۔ کوئی دوسرا ادارہ یا ٹیم بگ ڈیٹا ماحول میں میکرو- اور میکرو-اکنامک میٹاڈیٹا پر اتنے اعلیٰ معیار کے عمل اور تفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے۔

18 ابواب پر مشتمل رپورٹ میں آرٹ پرائس کی نیلامی کےاعتبار سے مصوروں کی معروف ٹاپ-500 درجہ بندی، مارکیٹ کے ٹاپ 100 نیلامی نتائج، ہمارے بالکل نئے آرٹ پرائس 100(ر) انڈیکس – ٹریڈنگ رومز کے لیے بہت ضروری-، آرٹ پرائس مارکیٹ انڈائسز کا ایک انتخاب اور ملک، مارکیٹ-مرکز، تخلیقی دور اور فنّی ذریعے کے لحاظ سے متعدد تفصیلی تجزیے شامل ہیں۔

Artprice.com پر مفت ڈاؤنلوڈ کریں

https://www.artprice.com/artprice-reports/the-art-market-in-2017
https://zh.artprice.org/artprice-reports/zh-the-art-market-in-2017

2017ء میں زبردست نمو ظاہر کرتے ہوئے آرٹ مارکیٹ نئے عہد میں داخل ہو چکی

سال 2017ء کے لیے فائن آرٹ نیلامی سے آمدنی میں 14.9 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی

عالمی حجم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں +20 فیصد کا اضافہ

ایچ 1 (+9 فیصد) میں معیّن نمو ایچ 2 (+32فیصد) میں زبردست نمو بن گئی

2017ء میں دنیا بھر میں 502,900 فن پارے علانیہ فروخت ہوئے (+3فیصد)

مجموعی طور پر نہ فروخت ہونے کی شرح 34 فیصد تھی (بمقابلہ 2016ء میں 36 فیصد)

آرٹ پرائس کے عالمی آرٹ پرائس انڈیکس نے 2016ء کے مقابلے میں سال کا مستحکم اختتام کیا

تازہ ترین شاندار ریکارڈ فائن آرٹ نیلامی نے لیونارڈو ڈا ونچی کی سیلواٹور منڈی کے لیے 450 ملین ڈالرز حاصل کیے جو آرٹ مارکیٹ میں ایک نئے عہد کی نمائندگی کرتی ہے جس میں اگلا بڑا سنگ میل 1 ارب ڈالرز کی حد کو پانا ہے۔ اسی دوران، ہم 2018ء میں 179 ملین سے 450 ملین ڈالرز کے درمیان نتائج دیکھنے پر مجبور ہیں۔

چین حجم میں 5.1 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے:عالمی حجم کا 34.2 فیصد

امریکا 4.9 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرا درجہ رکھتا ہے

دنیا کی سرفہرست 5 مارکیٹوں نے حجم میں نمو ظاہر کی:

چین +7 فیصد، امریکا +42 فیصد، برطانیہ +18 فیصد، فرانس +35 فیصد، جرمنی +12فیصد

فرانس (چوتھے نمبر پر موجود) 784 ملین کے ساتھ عالمی حجم کا 5.3 فیصد رہا، جرمنی کے 256 ملین ڈالرز سے آگے، لیکن پھر بھی یہ بڑی تین مارکیٹوں سے کہیں پیچھے ہے۔ فرانس کے حجم میں 35 فیصد اضافہ ہوا، لیکن یہ نمو اینگلو-سیکسن نیلام گھر، کرسٹیز اور سدبیز کی جانب سے تخلیق کی گئی تھی۔

کرسٹیز دنیا کا سب سے معروف نیلام گھر ہے جو 4.4 ارب ڈالرز کے ساتھ سدبیز سے آگے ہے جو 3.4 ارب ڈالرز رکھتا ہے

چین میں، پولی آکشن (1 ارب ڈالرز) نے چائنا گارجین (815 ملین ڈالرز) کو شکست دی

رحجانات

آرٹ پرائس کے 2017ء عالمی ٹاپ 500 انڈیکس میں 231 یورپی مصور، 162 ایشیائی اور 82 شمالی امریکی شامل ہیں

سرفہرست 10 میں 4 چینی مصور، 3 یورپی اور 3 امریکی شامل ہیں

2017ء نے آرٹ تاریخ میں کئی بہت بڑے ناموں کے لیے نئے نیلامی ریکارڈز قائم کیے

مالیاتی کارکردگی

مکرّر فروخت٭٭ نے اوسطاً سالانہ 5.5 فیصد سے +8.3 فیصد تک کی سالانہ آمدنی تخلیق کی

طویل میعاد میں 200,000 سے 1 ملین ڈالرز کے درمیان خریدے گئے فن پاروں نے بہترین سالانہ آمدنی دی: 8.3 فیصد

٭٭وہی فن پارہ جو 2017ء کے دوران خریدا اور نیلامی میں فروخت کیا گیا

آرٹ پرائس (کاپی رائٹ) “وولوز آف وال اسٹریٹ آرٹ مارکیٹ کے دروازوں پر”

آرٹ پرائس 100 (ر) 2000ء سے +360 فیصد کا بڑھاؤ ظاہر کرتا ہے، جس میں سالانہ اوسط آمدنی 8.9 فیصد ہے

ہر سال نظر ثانی کردہ نیا انڈیکس 2017ء میں 4 مصوروں کو تبدیل کرتا ہے

2000ء میں اس میں ایک چینی مصور (چانگ داچیان) شامل تھے، بمقابلہ 2017ء میں 18

اس نمو کے محرکات ہیں آرٹ مارکیٹ معلومات تک رسائی میں آسانی، برقی فروخت (98 فیصد مارکیٹ شرکاء انٹرنیٹ کے ذریعے منسلک ہیں)، مارکیٹ کی مالیت کاری، کہیں نوعمر آرٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی آبادی (1950ء کی دہائی میں 500,000 سے 2017ء میں 90 ملین) اور مارکیٹ کی تمام براعظموں تک توسیع۔

عجائب گھر صنعت کی نمو بھی ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ہر سال 700 سے زیادہ نئے عجائب گھروں کے کھلنے سے عجائب گھر صنعت 21 ویں صدی میں ایک عالمی اقتصادی حقیقت بن چکی ہے۔ 2000ء سے 2014ء کے درمیان گزشتہ دو صدیوں سے بھی زیادہ عجائب گھر کھلے ہیں، اور عجائب گھر کے معیار کے کام کی طلب آرٹ مارکیٹ کی شاندار نمو میں کلیدی عناصر میں سے ایک ہے۔ آرٹ مارکیٹ اب ایک پختہ اور سیال مارکیٹ ہے جو 200,000 ڈالرز سے زیادہ پر خریدے گئے فن پاروں پر سالانہ 8 فیصد کی آمدنی پیش کررہی ہے۔

2017ء میں چین اور امریکا کے درمیان زبردست مقابلے نے مغرب میں زبردست نمو پیدا کی، لیکن امریکا میں +42 فیصد نمو کے باوجود آرٹ کے لیے چین کی سب سے نمایاں عالمی مارکیٹ بننے کی تصدیق کی۔ چین کی امریکا پر برتری صرف 0.2 ارب ڈالرز کی ہے۔ آرٹ امریکا اور چین کے سافٹ پاور اسلحہ خانے کے اہم جز کی نمائندگی کرتا ہے، اور چھوٹے پیمانے پر قطر اور متحدہ عرب امارات کے لیے بھی۔

چین کا غلبہ سالانہ نیلامی حجم کے اعتبار سے دنیا کے سرفہرست 500 مصوروں کی ہماری درجہ بندی میں بھی ظاہر ہوتا ہے۔ چینی مصور کل تعداد کی 32.4 فیصد کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی مصور صرف 16.4 فیصد ہیں۔

اس تناظر میں کہ جہاں مرکزی بینک منفی شرح سود مؤثر انداز میں نافذ کر رہے ہیں، آرٹ مارکیٹ نے زبردست صحت کا لطف اٹھایا۔ نیا آرٹ پرائس 100 (ر) انڈیکس، جو تمام تین بڑے شعبوں: پرانے استاد، جدید اور ہم عصر، میں دنیا بھر سے سرفہرست 100 مصوروں کا احاطہ کرتا ہے، 2000ء سے اب تک +360 فیصد کی پیشرفت ظاہر کرتا ہے۔ البتہ اس سطح کا منافع معروف مصوروں کے فن پاروں تک محدود نہیں ہے۔ ہمارے تجزیے نے ظاہر کیا کہ 200,000 ڈالرز سے زیادہ قیمت پر خریدے گئے فن پاروں پر اوسط سالانہ آمدنی تقریباً 5.5 فیصد ہے۔

دنیا بھر میں نیلامی کرنے والوں کے لیے اب انٹرنیٹ اہم ترین اور حتمی فورم بن چکا ہے جو اسے تمام براعظموں پر اپنے مارکیٹ حصص کو یکجا کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ آج دنیا کے 6,300 نیلام گھروں میں سے 98 فیصد انٹرنیٹ پر موجود ہیں (بمقابلہ 2005ء میں صرف 3 فیصد)۔

آرٹ مارکیٹ ایک مؤثر، تاریخی اور عالمی مارکیٹ ہے جس کی اقتصادی و جغرافیائی سیاسی بحرانوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کسی بھی شک و شبے سے بالاتر ہے۔ گزشتہ 18 سالوں میں اس نے کارکردگی میں دنیا کی کئی مرکزی مالیاتی مارکیٹوں کو بھی ایک واضح فرق سے پیچھے چھوڑا ہے۔

کاپی رائٹ 1987-2018 تھیری آہرمان

آرٹ پرائس کے بارے میں:

آرٹ پرائس یورونیکسٹ پیرس کی جانب سے یورو لسٹ میں مندرج ہے، صرف ایس آر ڈی لانگ اور یوروکلیئر: 7478 – بلومبرگ: PRC – روئٹرز: ARTF۔

آرٹ پرائس اپنی 20 ویں سالگرہ مناتا ہے

آرٹ پرائس کو وڈیو میں دریافت کریں: https://www.artprice.com/video

آرٹ پرائس فن پاروں کی قیمت اور انڈیکس ڈیٹا بینکس میں عالمی رہنما ہے۔ یہ 30 ملین سے زیادہ اشاریے رکھتا ہے اور نیلامی کے نتائج 700,000 سے زیادہ مصوروں کا احاطہ کر رہے ہیں۔ آرٹ پرائس امیجز (ر) دنیا میں سب سے بڑے آرٹ مارکیٹ ذخیرے تک لامحدود رسائی دیتا ہے: 1700ء سے آج کے دن تک فن پاروں کی 126 ملین تصاویر اور پرنٹس تک ، ہمارے آرٹ مورخین کے تبصروں کے ساتھ۔

آرٹ پرائس 6,300 نیلام کرنے والوں کی جانب سے معلومات کے ساتھ اپنے ڈیٹابینکوں کو مستقل بھرتا رہتا ہے اور دنیا کے معروف خبری اداروں اور تقریباً 7,200 بین الاقوامی اشاعتوں کے لیے آرٹ مارکیٹ رحجانات کا مستقل روانی کو شائع کرتا ہے۔ آرٹ پرائس اپنے 4,500,000 اراکین کے لیے فن پاروں کی خرید و فروخت کی دنیا کی معروف معیاری مارکیٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے۔آرٹ پرائس آرٹ مارکیٹ کے لیے اپنی بلاک چین تیار کر رہا ہے۔

آرٹ پرائس کی کیمیاگری اور کائنات دریافت کریں http://web.artprice.com/video ، جس کے صدر دفاتر معروف میوزیم آف کنٹیمپرری آرٹ، دی ایڈوبی آف کیوس ہیں http://goo.gl/zJssd

https://vimeo.com/124643720

https://www.facebook.com/la.demeure.du.chaos.theabodeofchaos999

آرٹ پرائس کے خبری اعلامیے: http://serveur.serveur.com/Press_Release/pressreleaseen.htm

http://twitter.com/artmarketdotcom  اور http://twitter.com/artpricedotcom

https://www.facebook.com/artpricedotcom

https://plus.google.com/+Artpricedotcom/posts

http://artmarketinsight.wordpress.com/

رابطہ: یوزیت مے – ای میل: ir@artprice.com

ذریعہ: Artprice.com