‫تقریبا 55 ارب یوآن کی سرمایہ کاری آگئی؛ ژونگشن نے کام اور پیداوار کی بحالی کو تیز کردیا

Press Release

ژونگشین ، چین ، 31 مارچ ، 2020 / سنہوا۔ ایشیاء نیٹ / – COVID-19  وبا کے اثرات سے نمٹنے کے لئے ژونگشین جیسے چینی شہروں نے وڈیو کانفرنسکے ذریعے کانفرنسز کے انعقاد اور معاہدوں پر دستخط کا طریقہ اختیا کیا۔  ژونگشین بلدیہ کی عوامی حکومت کے مطابق ، بگ ڈیٹا، کلاؤڈ پلیٹ فارم اور دیگر نئی ٹیکنالوجیز کی مدد سے ، ژونگشین کام اور پیداوار کو دوبارہ شروع کرنے اور صنعتوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ڈیجیٹل ذرائع کے سہارے اعلی معیار کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو راغب کررہا ہے۔

28 مارچ ، 2020 کو ، ژونگسان میں تجارتی اور سرمایہ کاری میلہ کا انعقاد  ہوا ، جس میں 52 اعلی منصوبوں اور 55 ارب ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کو راغب کیا گیا ، جس میں ایک ارب یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری والے 19 منصوبے شامل ہیں۔ان منصوبوں کا تعلق بنیادی طور پر مالیاتی خدمات ، ہیڈ کوارٹر اکانومی ، بائیو میڈیسن ، اعلی درجہ کی مینوفیکچرنگ ، ٹیسٹنگ اور سپلائی چین اپ گریڈز سے ہے۔ کاروباری اداروں نے آن لائن کانفرنس میں شرکت کی اور معاہدوں پر دستخط کیے۔

وبا کاروباری اداروں کو ژونگشین میں سرمایہ کاری کرنے سے نہیں روکتی ہے۔ افتتاحی تقریب میں کل 41 منصوبوں پر دستخط ہوئے، جن میں سے 38 پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دستخط ہوئے، اور ٹی سی ایل ، میڈیا ، اور مننگ یانگ کے تین منصوبوں پر علی الترتیب سائٹ پر دستخط ہوئے۔ ان میں اہم مینوفیکچرنگ پروجیکٹس کا حصہ 60 فیصد سے زیادہ ہے۔

ٹی سی ایل گروپ انڈسٹریل ہولڈنگ کمپنی، لمیٹڈ کے سی ای او وانگ چینگ نے کہا،”ہمیں ژونگشین کے صنعتی فوائد اور سرمایہ کاری کے ماحول نے متاثرکیا ہے۔ ہم ٹی سی ایل ٹکنالوجی گروپ کارپوریشن کے دریائے پرل کے مغربی کنارے کا صدر دفتر زونگشین میں قائم کریں گے”۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی سی ایل اپنے گھریلو ایپلائینسز اور آلات سازی کی صنعت کے نقشے کو اپنے زونگشین بیس پر مزید مستحکم کرے گا۔ اس سال پیداوار کی قدر13 بلین یوآن سے تجاوز کرنے اور 2023 تک 20 بلین یوآن سے زیادہ تک پہنچ جانے کی توقع ہے۔

ژونگشین گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ – مکاؤ گریٹر بے ایریا کے جغرافیائی اور جیومیٹرک مرکز پر واقع ہے، جس کے کچھ ہی فاصلے پرتین پائلٹ فری ٹریڈ زون ہیں، جن کے نام گوانگژو نانشا، شینزین کیانہائی اور ژوہائی ہینگچین ہیں۔ شینزین ژونگشین کوریڈور زیر تعمیر ہے۔ کوریڈور کے ذریعہ زونگشین سے چیان ہائی جانے میں صرف 20 منٹ لگیں گے۔ گوانگژو میٹرو لائن 18 براہ راست زونگشن کی طرف جائے گی۔سکریٹری سی پی سی ژونگشین میونسپل کمیٹی لائ زیہوا نے کہا، “مستقبل میں، ژونگشن سے گونگژو کی سی بی ڈی جانے میں صرف 30 منٹ کا وقت لگے گا”۔ اس وقت، ژونگشین کی توجہ کیوہینگ نیو ڈسٹرکٹ ، ہووجو ڈویلپمنٹ زون ، اور چیجیانگ نیو سٹی کے ترقیاتی پلیٹ فارم کی تعمیر کر کے پیدوار کے پرانے ذریعوں کو نئے سے تبدیل کرنے پر مرکوز ہے۔ 2024 تک ، یہ ایک گھریلو صنعتی مجموعہ، ایک الیکٹرانک انفارمیشن انڈسٹریل مجموعہ، ایک سازوسامان تیار کرنے والا صنعتی مجموعہاور ایک ہیلتھ اینڈ فارماسیوٹیکل صنعتی مجموعہبنائے گا  جس کی مالیت بالترتیب 500 ارب ، 300 ارب ، 200 ارب اور 100 ارب یوآن ہوگی۔

شہر کے کاروباری ماحول کو فروغ دیتے ہوئے. ژونگشین کے میئر، وی ویہان نے کہا کہ اس سال سے پانچ سالوں کے اندر ، ژونگشین تیز رفتار ریل ، انٹرسٹی ریلوے ، ایکسپریس وے ، پانی کی نقل و حمل، اور شہر کے ٹرمینل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے 150 بلین یوآن کی سرمایہ کاری کرے گا۔ دریں اثنا ، ژونگشن دو بڑی سائنسی سہولیات اور دو اعلیٰ سطح کی یونیورسٹیوں کی تعمیر کی رفتار کو تیز کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ ٹاپ ٹیلنٹ نیٹ ورکنگ ژونگشین کا بھی اسی دن آغاز ہوا اور وہ 13 سرگرمیاں منعقد کرے گی،جن کا مقصد ہنرمندوں کو راغب کرنا اور کاروباری اداروں کی خدمت کرنا ہے۔ اس موقع پر، شہر نے کاروباری اداروں کی جانب سے پانچ اعلی ہنرمندوں کو 200,000 یوآن فی کس اور دو نمایاں کاروباری ٹیموں میں سے ہر ایک کو 2 ملین یوآن کے انعام دیے۔

لائی زیہوا نے کہا کہ ژونگشین میونسپل حکومت صلاحیتوں کے اظہار اور اپنے خوابوں کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے ژونگشن میں اعلی درجہ کے ہنرمندوں کی بھرپورمدد کرے گی، اور شہر میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے کاروباری اداروں اور ہنرمندوں کو خلوص کے ساتھ خوش آمدید کہے گی۔

اس سال فروری کے آغاز پر، گوانگ ڈونگ صوبے سمیت ہر سطح پر چینی حکومتوں نے آپریشن اور پیداوار کی بحالی میں تعاون کرنے کا واضح طور پر اعلان کیا ۔  کاروباری اداروں کی مددکے لئے 20 اقدامات کے اعلان اور 2020 ژونگشین ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فیئراور ٹاپ ٹیلنٹ نیٹ ورکنگ ژونگشین ایونٹ کے انعقاد کے ذریعے، شہر نے کاروباری اداروں کی ترقی میں مدد اور صلاحیتوں کو راغب کرنے کے ایک اچھے رجحان کا اظہار کیا ہے۔

منتظمین کے مطابق، میلے کی سرگرمیوں کا سلسلہ 28 مارچ سے شروع ہوگا اور یہ مئی کے وسط تک جاری رہے گا۔

ذریعہ :  زونگشن بلدیہ کی عوامی حکومت