‫ثریا نے سنگاپور ایئر شو 2018ء سے قبل نئے ایرو صارفین حاصل کرلیے

دبئی، متحدہ عرب امارات، 2 فروری 2018ء/پی آرنیوزوائر/– ثریا ٹیلی کمیونی کیشنز کمپنی آئندہ سنگاپور ایئرشو میں اپنی فضائی سیٹیلائٹ کمیونی کیشنز سروس، ثریا ایرو، پیش کرے گی اور فضائیات کے شعبے کے ماہرین سے ملاقاتیں کرے گی۔ ثریا کی ٹیم، ایس ایم پی ایوی ایشن کے شراکت دار کے ساتھ، اس پوری نمائش میں بوتھ نمبر ایچ-91 پر موجود ہوگی، جو 6 سے 11 فروری تک چانگی ایگزیبیشن سینٹر میں ہوگی۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_08h4quol/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

(لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/600865/Thuraya_Telecommunications_Company_Logo.jpg)

ثریا ایرو چند ماہ قبل اپنے اجراء کے بعد سے سمیٹی گئی کامیابیوں  کی بدولت اس ایئرشو میں بہت سی امیدوں کے ساتھ آ رہا  ہے۔ سٹ اسپورٹس کے ساتھ فکسڈ اور روٹری ونگ ہوائی جہازوں کے بیڑے میں تنصیب اور خدمات کی تکمیل کے مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط ہوئے تھے۔ سٹ جزیرہ نما آئبیریا میں کھیلوں کی تقریبات کو ٹریکنگ، گرافکس، ریڈیو، ایویونکس اور ٹیلی کمیونی کیشنز میں بہترین ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے۔ سٹ کا مقصد ان مواقع کو لائیو اسٹریم کرنے کے لیے سیٹیلائٹ کمیونی کیشنز سروس کا استعمال ہے۔ یہ سٹ کے لیے مسلسل کنیکٹیوٹی کو یقینی بنائے گا جو ٹی وی نیٹ ورکس کے لیے ہائی-ریز فوٹیج جمع کررہا ہے، دریں اثناء مختلف اور کسٹمائزیبل ایئرٹائم پیکیجز میں آپریشنل لاگت کو کم کرنے میں مدد دے رہا ہے۔ اکتوبر 2017ء میں ڈچ ایروسپیس سروسز کمپنی – این ایل ای اے ایس پی ایئر – دبئی ایئرشو کے دوران ثریا ایرو کی شریک  بنی جہاں اس سروس نے حکومتوں، ہوا بازی اور عالمی انٹرپرائز اداروں کے لیے کئی مثبت خبریں پیدا کیں۔ ثریا کے ابتدائی صارف این ایل ای اے ایس پی ایئر  نے اپنی آئی ایس آر اور یورپی بارڈر ایجنسی کے ساتھ دیگر نگرانی سے متعلقہ مشنز کے لیے ایرو سروس کے ساتھ معاہدہ کیا۔

کیتھ مرے، ثریا پروڈکٹ مینیجر برائے ایرو نے کہا کہ “سنگاپور ایئرشو  ایروسپیس صنعت سے تعلق رکھنے والوں کے لئے ایک کلیدی نمائش ہے اور ہماری نظریں مرکوز ہیں کہ کس طرح ہماری خدمات قدر میں اضافہ کرتی ہیں اور دوران پرواز کنیکٹیوٹی ضروریات کے لیے بہترین ہیں۔ ثریا ایرو دورانِ پرواز چھوٹے اور درمیانے حجم کے طیاروں کے لیے سیٹیلائٹ کمیونی کیشنز صلاحیتوں کے معیار کو بڑھاتا ہے۔ یہ بلٹ ان وڈیو کمپریشن کے ساتھ اپنی نوعیت کا واحد ٹرمینل ہے اور 700 کے بی پی ایس کی ایچ ڈی اسٹریمنگ رفتار تک سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم آئندہ صارفین کے سامنے عملی مظاہرہ کر سکیں گے کہ ہماری خدمات کس طرح مناسب ترین نرخوں پر مارکیٹ میں دستیاب بہترین آپریشنل کارکردگی اور لچک پیش کرتی ہیں۔”

ایک دوران پرواز کمیونی کیشنز نظام کے طور پر تیار کیا گیا ثریا ایرو چھوٹے اور درمیانے حجم کے طیاروں کے ساتھ ساتھ روٹری ونگ جہازوں میں بھی مستحکم انٹرنیٹ رسائی، وائس کالز، ٹیکسٹ میسیجنگ اور ریئل ٹائم، تیز رفتار ڈیٹا ایپلی کیشنز جیسا کہ وڈیو کانفرنسنگ اور فضائی نگرانی کو سہارا دیتا ہے۔ ثریا نے یہ سروس معروف ایروسپیس حل فراہم کرنے والوں کے بین الاقوامی مجموعے ایرو گروپ کے تعاون سے تیار کی، جس میں کوب ہیم، اسکاٹی گروپ، ایس آر ٹی وائرلیس شامل ہیں اور ایس ایم پی ایوی ایشن پیش پیش ہے۔

ایس ایم پی ایوی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مینفریڈ شیئرنگ نے کہا کہ “ثریا ایرو صنعت کے ایسے کرداروں کے مستحکم گروہ نے مل کر ایجاد کیا ہے جو ہوا بازی کے شعبے میں متحرک رابطہ کاری، حفاظت اور ٹیکنالوجی ضروریات کی جامع معلومات رکھتے ہیں۔ ہم نے اپنے آغاز کے بعد سے غیر معمولی کشش دیکھی ہے اور پہلے ہی مختلف صارفین کے ساتھ معاہدے کر چکے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ثریا ایرو کا سنگاپور ایئرشو میں زبردست خیرمقدم ہوگا اور ہماری نظریں علاقائی صارفین کے ساتھ ملاقاتوں پر مرکوز ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ تقریب کے دوران کلیدی شراکت داریاں ہوں گی۔”

ذریعہ: ثریا سیٹیلائٹ ٹیلی کمیونی کیشنز کمپنی