‫شہریت بذریعہ سرمایہ کاری: سینٹ کٹس اور نیوس کے وزیر اعظم 10 دسمبر کے ویبنار میں ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ حق انتخاب کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے

Press Release Urdu

لندن، یکم دسمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر / —  10 دسمبر کو، ٹائمز آف انڈیا، لندن کے ہیڈکوارٹر میں لیگل ایڈوائزری سی ایس گلوبل پارٹنرز کے اشتراک سے، شہریت بذریعہ سرمایہ کاری (سی بی آئی) سے متعلق ایک ویبینار کی میزبانی کرے گا۔ اس تصور کی ابتداء فیڈریشن آف سینٹ کٹس اینڈ نیوس سے ہوئی ہے، جو کیریبین جڑواں جزیرے والی قوم ہے جس نے 1984 میں اپنےسی بی آئی پروگرام کی بنیاد ڈالی تھی۔ وزیر اعظم ڈاکٹر عزت ما آب ٹموتھی ہیرس ویبنار میں حصہ لیں گے ان کے ساتھ ملک کے شہریت بذریعہ سرمایہ کاری یونٹ کے سی ای او جناب لیس خان بھی شریک ہوں گے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_ivm2fd6u/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

سینٹ کٹس اور نیوس نے حال ہی میں اس رقم میں جو خاندانوں کو سی بی آئی کے اہل بناتا ہے، ایک اہم لیکن عارضی کمی کا اعلان کیا ہے ۔ 15 جنوری 2021 تک، چار افرادتک پر مشتمل خاندان سسٹین ایبل گروتھ فنڈ میں 150,000 امریکی ڈالر شامل کرکے شہریت حاصل کرسکتے ہیں۔ انہیں پہلے پوری طرح مستعد جانچ پڑتال سے گزرنا ہوگا جو دنیا میں سخت ترین سمجھی جاتی ہے۔ گلف نیوز کے ساتھ ہونے والے حالیہ ویبنار میں محترم لیس خان نے وضاحت کی کہ یہ تیز اور موثر عمل ہے جس سے سرمایہ کار اب خاص طور پر سینٹ کٹس اور نیوس کے ‘پلاٹینم اسٹینڈرڈ’ پروگرام کا انتخاب کرتے ہیں۔

وزیر اعظم ٹموتھی ہیرس نے گلف نیوز کو بتایا کہ ” ہم بہت مطمئن ہیں کہ اس وقت ہمارے پاس بہترین پروگرام موجود ہے اور ہم مجاز اور قابل اعتماد خدمات کی فراہمی جاری رکھنے کے لئے آگے بڑھنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم ہمیشہ جدید ترین پروگرام کےلئے دستیاب رہیں گے اور، یقیناً، ہم اس انتخاب کی قدر کرتے ہیں جسے ہم نے اپنے کلائنٹس اور پاس اور دُور کی حکومتوں کے ساتھ ان تمام سالوں میں فروغ دیا ہے۔”

وزیر اعظم نے کووڈ19کی حالیہ لہر اور سرمایہ کاررجحانات کی روشنی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “اس غیر یقینی صورتحال کے موقع پر مجھے یقین ہے کہ سرمایہ کار محض شہریت حاصل کرنے پر غور نہیں کر رہے ہیں بلکہ وہ ایک پُر امن ملک میں اس کے حصول کے خواہاں بھی ہیں جس میں قانون کی مضبوط حکمرانی ہے اور جو ترقی کر رہا ہے یااس کی صلاحیت رکھتا ہے ۔”وزیر اعظم ٹموتھی ہیرس نے عالمی انصاف منصوبے کے رُول آف لاء انڈیکس کا حوالہ دیا جس میں قانون کی حکمرانی کے لئے سینٹ کٹس اور نیوس کو دنیا کے چوٹی کے25 فیصد میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “قانون کی حکمرانی مضبوط ہے، حقوق املاک کا احترام کیا جاتا ہے، ہماری عدلیہ کام کر رہی ہے اور بہترین کام کر رہی ہے۔”

محض 19 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ اور بغیر اموات کے، کووڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے میں سینٹ کٹس اور نیوس کا ردعمل کافی متاثر کن تھا۔ملک نے جلد ہی معاشی بحالی کا آغاز کردیا ۔

ویبینار میں شرکت کےلئے یہاں کلک کریں۔

رابطہ:pr@csglobalpartners.com، www.csglobalpartners.com 

تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/1345331/SKN_Times_of_India_Webinar_LD_002.jpg