/

‫ماہرین: متحدہ عرب امارات کے نئے قانون “اچھے اخلاق اور رویّے” کی سند کا مطلب ہے آجروں کو ہوشیار رہنا ہوگا

سی آر آئی گروپ متحدہ عرب امارات کے تمام اداروں پر پس منظر کی جامع جانچ کرنے پر زور دیتا ہے

لندن، 16 فروری 2018ء/پی آرنیوزوائر/–

متحدہ عرب امارات میں ملازمت ویزا کے لیے درخواست دینے والے کے لیے نئے قانون کی ضرورت ہے کہ انہیں “گڈ کنڈکٹ سرٹیفکیٹ” یعنی اچھے اخلاق کی سند حاصل کرنا ہوگی جس کا مقصد زیادہ محفوظ اور پرامن برادری کی تشکیل ہے۔ یہ قانون متحدہ عرب امارات کی حکومت کے حکم سے 4 فروری سے نافذ العمل ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/0_2as0f0d4/def_height/400/def_width/400/version/100012/type/1

https://mma.prnewswire.com/media/431851/Corporate_Research_and_Investigations_Logo.jpg

پس منظر کی جانچ اور مناسب احتیاط کی خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارے کارپوریٹ ریسرچ اینڈ انوسٹی گیشنز ایل ایل سی “سی آر آئی گروپ” کے ماہرین کے مطابق مختصر مدت میں کاروباری رہنماؤں کو ملازمت کے فراڈ میں ممکنہ اضافے کے حوالے سے چوکنّا رہنا چاہیے۔

سی آر آئی گروپ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے لیے درخواست دینے والے غیر ملکی امیدواروں کی بڑی تعداد کا مطلب ہے کہ اسناد کو حاصل کرنے کی دوڑ لگے گی،جس میں چند افراد کی جانب سے مطلوبہ معیارات کو پورا کرنے کے لیے جعلی دستاویزات حاصل کرنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ درخواست گزاروں کی جانب سے اچھے اخلاق کی جعلی دستاویزات پیش کرنے کا بھی خطرہ ہے تاکہ ملازمت کا ویزا جلد حاصل کر سکیں۔

“ایک اہم نیا قانون ہے جو متحدہ عرب امارات کو کہیں زیادہ محفوظ افرادی قوت کو یقینی بنانے میں مدد دے گا۔” ظفر انجم، سی آر آئی گروپ کے سی ای او نے کہا، “البتہ یہ تمام اداروں کے لیے بھی اہم وقت ہے کہ وہ قبل از ملازمت پس منظر کی جامع جانچ کریں۔ سی آر آئی گروپ ماہرانہ سطح پر یہ خدمت فراہم کرتا ہے اور ہم گڈ کنڈکٹ سرٹیفکیٹس کی اصلیت کی توثیق بھی کر سکتے ہیں۔ 80 ممالک میں اپنی صلاحیتوں کے ساتھ ہمارے پاس وہ معلومات اور وسائل ہیں کہ جان سکیں کہ سرٹیفکیٹ اصل ہیں اور نقلی یا جعلی نہیں۔”

سی آر آئی گروپ نے ایک خصوصی سروس بھی جاری کی ہے جو ڈاکیوچیک انٹرنیشنل ایل ایل سی کہلاتی ہے اور گڈ کنڈکٹ سرٹیفکیٹس کی تصدیق، ڈپلوما، تحریری نسخوں اور اسناد، تعلیم، کردار کے حوالے سے اسناد/ خطوط جیسی دستاویزات کی تصدیق کی اصلیت کی توثیق کے لیے سرکاری و نجی شعبے میں اداروں کو تصدیق کی اضافی سپورٹ دیتی ہے۔

انجم نےاداروں کےفوری قدم اٹھانے کی حوصلہ افزائی کی کیونکہ قانون پہلے ہی نافذ العمل ہے: “وقت ہی سب کچھ ہے۔” مزید معلومات کے لیے ہم سے verify@docucheck.ae پر رابطہ کیجیے۔

سی آر آئی گروپ کے بارے میں

گزشتہ 28 سالوں میں سی آر آئی گروپ ادارہ جاتی تفتیش اور خطرات سے نمٹنے میں ایک عالمی رہنما کی حیثیت سے ابھراہے، جو چھ براعظموں میں نامور صارفین کے لیے خدمات فراہم کر رہا ہے۔ سی آر آئی گروپ قانونی تکمیل، مالیاتی نتیجہ خیزی اور بیرونی شراکت داروں، رسد کنندگان اور کسی ادارے سے منسلک ہونے کے خواہشمند صارفین کے لیے کاروباروں کو تحفظ دیتا ہے۔

رابطہ سی آر آئی گروپ
انیل سوناگر
مارکیٹنگ مینیجر
کارپوریٹ ریسرچ اینڈ انوسٹی گیشنز ایل ایل سی
917-918، لبرٹی ہاؤس، ڈی آئی ایف سی، دبئی، متحدہ عرب امارات
ٹیلی فون: 3589884 4 971+| 251042433 971+
www.CRIGroup.com

لوگو – https://mma.prnewswire.com/media/431851/Corporate_Research_and_Investigations_Logo.jpg