National

LATEST NATIONAL NEWS. READ MORE

Business News

Current Business News. Read More

Company News

Corporate Company News. Read more

Official News

Government Official News. Read more

Press Releases

All Press Releases. Read More

Advertisement
Home » Press Release

‫معروف ٹیلکوز کے تعاون سے ایکسپیرین نے ایشیاء میں کو کوویڈ۔19 سے متاثرہ ہزاروں صارفین کو مربوط رہنے میں مدد کی

May 21, 2020
  • ایکسپیرین ایشین مارکیٹوں میں موجودہ ٹیلیکو شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ ان کو اپنے صارفین کو کوویڈ۔19 کے پھیلاؤ کے مالی یا نقل و حرکت پر اثرات کو کم کرنے کے لئے فوری مدد فراہم کی جاسکے – عارضی طور پر بڑھتی ہوئی کریڈٹ حدود، کم فیسوں اور اہلیت کے معیار میں نرمی کی پیش کش کے ذریعہ تاکہ زیادہ صارفین کو ائیر ٹائم ایڈوانس فراہم کیا جاسکے
  • سری لنکا ، تھائی لینڈ اور ویتنام میں 2.4 ملین کے قریب افراد نے ائیر ٹائم ایڈوانس حاصل کیا ہے ساتھ میں بہت سے کم فیسوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں
  • ہنگامی صورتحال جیسے کوویڈ۔19 وبائی مرض میں، مستعد تجزیاتی اور حکمت عملیوں کو تیزی سے ایڈجسٹ کرنے والے ٹولز سے فائدہ اٹھانے سے دباؤ کا شکار صارفین کو آسانی ملے گی۔

اسلام آباد ، 21 مئی ، 2020 / پی آر نیوز وائر / — انفارمیشن سروسز کے عالمی رہنما ، ایکسپیرین نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ مشرقی ایشیاء اور اس وسیع تر خطے میں موجود اپنے موجودہ ٹیلیکو شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس مشکل دور کے دوران ڈیجیٹل طور پر صارفین کی مدد کے لئے کام کر رہا ہے۔ ایکسپیرین ٹیلکوز کے ساتھ فعال طور پر تعاون کر رہا ہے تاکہ وہ موجودہ معیار کو وسعت دے کر اضافی پیش کشوں کو ان صارفین تک تیزی سے پہنچا سکیں جو لاک ڈاؤن اقدامات سے متاثر ہوئے ہیں۔Experian Logo

متعدد ممالک کی جانب سے وبا پر قابو پانے کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر جبری لاک ڈاؤن اور نقل و حرکت کی پابندیوں نے پورے خطے میں روزگارِزندگی  کو متاثر کیا ہے، جس نے افراد اور معاشروں کو گرتی ہوئی معیشت کے اثرات کے نتیجے میں جدوجہد پر مجبور کردیا ہے۔

خاص طور پر، نقل و حرکت پر عائد پابندیوں کے دوران رابطے قائم رکھنا انتہائی اہم ثابت ہوا ہے، جس سے صارفین کو ضروری خدمات جیسے غذائی اجناس کے فراہمی تک رسائی حاصل کرنے اور تنہائی کے نفسیاتی اثرات کو سنبھالنے میں مدد ملتی ہے۔ سری لنکا سے ایک حالیہ تحقیق میں ذاتی طور پر موبائل ٹاپ اپس نے آف کرفیو اوقات کے دوران سپائکس کا تجربہ کیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بہت سے صارفین اپنے موبائل کے استعمال کو جاری رکھنے کے لئے خود کوویڈ۔19 سے انفیکشن کے خطرے سے دوچارکیا۔

ایکسپیرین نے اپنے ٹیلکو شراکت داروں کے ساتھ معاونت کا آغاز کیا تاکہ ان کی موجودہ اہلیت کے معیار کو ان کی موجودہ ڈائنامک ائیر ٹائم ایڈوانس (ڈی اے اے) سروس کے ذریعے تبدیل کیا جا سکے۔ صارفین کے فوائد کئی گنا ہیں اور ان میں اضافی اہلیت، ڈیٹا ٹاپ اپس، غیر فعال صارفین کے لئے پرکشش فوائد اور ائیر ٹائم ایڈوانس کی حد میں اضافہ شامل ہیں۔

سری لنکا میں، ایکسپیرین نے ہچ سری لنکا کے ساتھ مل کر اپنے ڈی اے اے اہلیت کے معیار میں ضروری تبدیلیاں کرنے کے لئے کام کیا اور 20 مارچ کو جزیرے نما ملک میں لاک ڈاؤن کے نافذ العمل ہونے سے چند گھنٹے پہلے ہی اسے مکمل کیا۔ اگرچہ صارفین کے لئے پیش کشوں کا انحصار عام طور پر ان کے استعمال کے طریقوں سے کیا جاتا ہے، لیکن صارفین کی وسیع تر تعداد کو رابطے میں رکھنے کو یقینی بنانے کی اہلیت کو فعال طور پر وسعت دینے پر توجہ دی جارہی ہے۔ ہچ سری لنکا کے ساتھ ، اس کے معیار میں درج ذیل تبدیلیاں شامل تھیں:

  • ایسے افراد کی تعداد میں اضافہ کرنا جو کم ازکم رسائی درکار رکھنے والی خدمات کے اہل ہوں؛
  • صارفین کی وسیع تعداد کے لئے ایئر ٹائم ایڈوانس کی حد میں اضافہ کرنا؛ اور/ یا
  • غیر فعال صارفین کو خدمت کے استعمال کرنے کے لئے ایک بار ڈسکاؤنٹ کی ترغیب دینا۔

ہچ سری لنکا کے جنرل منیجر ہامدی ہاسن نے کہا، “ہم ایکسپیرین کے ساتھ معاونت پر خوش ہیں کیونکہ انھوں نے خود کو ایک قابل اعتماد ساتھی ثابت کیا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ  کہ وہ موجودہ کوویڈ-19 وبا جیسے غیر معمولی واقعات کے دوران سری لنکا کے لوگوں کی مدد کے لئے مستقل اور مستعد طور پر باہمی تعاون کے لئے دستیاب ہیں۔ نئے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود صارفین کی اہلیت اور کریڈٹ کی حد میں تبدیلیوں نے ہمیں زیادہ صارفین کو باہم مربوط رکھنے میں مدد دی ہے۔”

ایکسپیرین، جنوب مشرقی ایشیاء اور ابھرتی ہوئی مارکیٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر دیو دھمن نے کہا، “کوویڈ-19 وبائی مرض ہمارے زمانے کا واضح صحت کا بحران بن گیا ہے، جو افراد اور مقامی برادریوں کو غیر معمولی طور پر متاثر کر رہا ہے۔ خطے میں ٹیلکو شراکت داروں کے ساتھ ہمارے اشتراک عمل کی مستعدی نے اپنے صارفین کو ضرورت کے اس اہم دور میں جڑے رہنے کو ممکن بنا دیا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ”ہم تیزی سے جدت طرازی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان برادریوں پر جن میں ہم رہتے ہیں اور کام کرتے ہیں معاشرتی اثرات ڈال کر، بڑے ماحولیاتی نظام میں شراکت کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ، کچھ معاملات میں، ہم اپنے شراکت داروں کو ہونے والے مالی نقصانات میں بھی حصہ دار بنیں گے۔ البتہ، یہ ہمیں اجتماعی اثر ڈالنے کے لئے اکٹھے کھڑے ہونے، غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے اپنی لچک کو ظاہر کرنے، اور جدید تاریخ کے سب سے بڑے چیلنجوں سے قطعی طور پر نمٹنے کے لئے متحد ہونے جیسے بڑے مقصد سے نہیں روکتاَ۔”

ایکسپیرین خطے میں دیگر ٹیلیکو شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں تاکہ کوویڈ-19 کے وبائی مرض سے متاثرہ مزید افراد کو ٹیلی مواصلات کی خدمات تک رسائی بہم پہنچانے کے جذبے کے ساتھ اسی طرح کے اقدامات کرتے رہیں۔

ان غیر یقینی حالات کے دوران، ایکسپیرین کی توجہ  لوگوں کو مربوط رکھنے اور ان معیشتوں میں جن پر وبائی امراض کا منفی اثر پڑا ہے اچھے سماجی اثرات پر مرکوز ہے۔

ایکسپیرین کے بارے میں

ایکسپیرین دنیا کی معروف عالمی انفارمیشن سروسز کمپنی ہے۔ زندگی کے اہم لمحات میں – گھر یا کار خریدنے سے لے کر کسی بچے کو کالج بھیجنے سے لے کر نئے صارفین کے ساتھ رابطہ قائم کرکے کاروبار میں اضافہ کرنے تک – ہم صارفین اور اپنے مؤکلوں کو اعتماد کے ساتھ اپنے ڈیٹا کا نظم و نسق سنبھالنے کے لئے بااختیار بناتے ہیں۔ ہم افراد کو مالی اختیار حاصل کرنے اور مالی خدمات تک رسائی حاصل کرنے، کاروبار کے لئے بہتر فیصلے کرنے اور اسے فروغ پزیر بنانے، قرض دینے والوں کو زیادہ ذمہ داری سے قرض دینے، اور تنظیموں کو شناختی دھوکہ دہی اور جرم سے بچاؤ کے لئے مدد فراہم کرتے ہیں۔

ہمارے پاس 44 ممالک میں  17,200افراد کام کر رہے ہیں، اور ہم ہر دن نئی ٹیکنالوجیز، باصلاحیت افراد اور جدت طرازی میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ اپنے تمام مؤکلوں کو ہر موقع پر زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے میں مدد دے سکیں۔ ہم لندن اسٹاک ایکسچینج (EXPN)   میں درج ہیں اور ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس کا  ایک جزو ہیں۔

مزید معلومات www.experian.com.sg پر حاصل کریں یا گروپ کی تازہ ترین خبروں اور بصیرت کے لئےہمارے گلوبل نیوز بلاگ پر ہمارے عالمی مواد کے مرکز کو دورہ کریں۔

لوگو: https://photos.prnasia.com/prnh/20200515/2805365-1LOGO

Related Posts

Tags: ,

PPI_Banner