‫چائنا انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2019 گوئیانگ میں شروع

گوئیانگ، چین،28 مئی، 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/– چائنا انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2019ء جنوب مغربی چین کے صوبے گوئجو کے دارالحکومت گوئیانگ میں 26 مئی کو شروع ہوگئی جو عالمی بگ ڈیٹا کے شعبے کی تازہ ترین ترقی کے بارے میں جاننے کے لئے ایک شاندار موقع ہے۔

یہ مسلسل پانچواں سال تھا کہ گوئیانگ میں ایونٹ منعقد ہوا جو کہ “چین کی بگ ڈیٹا ویلی” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ 2015 کے بعد سے ایکسپو صوبہ کا نشان امتیاز بن گیا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے ایکسپو کے نام مبارکبادی خط میں کہا کہ چین کے لیے بگ ڈیٹا انڈسٹری کی ترقی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور یہ دیگر ممالک کے ساتھ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے مواقع کا اشتراک کرنے اور نئی ٹیکنالوجیز، نئے تجارتی فارمزاور نئے ماڈلز تلاش کرکے مشترکہ طور پر نئی ترقی کے امیر اور ترقی کے نئے راستے ڈھونڈنے کےلیے تیار ہے۔

بگ ڈیٹا پر دنیا کی پہلی قومی سطح کی ایکسپو ایونٹ امسال اس تھیم “ڈیٹا قدر پیدا کرتا ہے، ایجاد مستقبل کو چلاتی ہے” کو قائم کرتا ہے اوراس میں عالمی شہرت یافتہ مقررین بشمول معاشیات میں نوبل پرائز کے فاتح پاوول رومر اور ٹورنگ ایوارڈ ونر وائٹفیلڈ ڈیفی کی تقاریر شامل تھیں۔ دنیا بھر میں ایکسپو کی اسٹریٹجیک بلندی کی قدردارنی میں اضافہ ہورہا ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں حصہ لینے والے ممالک کی تعداد 29 سے 59 تک بڑھ گئی ہے جب کہ فارچیون 500 کمپنیوں سے حصہ لینے والوں کی تعداد 15 سے 39 ہوگئی۔ دریں اثنا، نمائش کنندگان کی تعداد 388 سے 448 تک بڑھ گئی، جن میں سے غیر ملکی نمائش کنندگان کی تعداد 56 سے 156 تک رہی۔ مہمانوں کی تعداد اور سطح پہلے سے زیادہ تھی۔

پرووینشل کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کمیٹی آف گوئجو صوبہ اورصوبائی پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ڈائریکٹر سن ژی گانگ کا کہنا تھا کہ ایکسپو تعاون کے مواقعوں میں اور صنعت کی ترقی کی قیادت میں ایک بین الاقوامی ایونٹ بن گیا ہے۔ سن کا کہنا تھا کہ یہ ترقیاتی منصوبوں اور تازہ ترین کامیابیوں کی شیئرنگ کے لیے ایک ورلڈ کلاس پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

چار دن کے بعد ایکسپو  29 مئی کو ختم ہو جائے گا۔

ذریعہ: چائنا انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو کی آرگنائزنگ کمیٹی

منسلک تصویرکا لنک:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=337027