‫چائنا میرین اکانومی ایکسپو 2019 اس ماہ شینزن میں منعقد ہوگی

شینزین، چین، 09 اکتوبر، 2019/ پی آر نیوزوائر/-  شینزن میونسپل پیپلز گورنمنٹ کےزیر اہتمام، وزرات برائے قدرتی وسائل چین اور صوبہ گوانگ ڈونگ کی پیپلزگورنمنٹ کی مشترکہ میزبانی میں چائنا میرین اکانومی ایکسپو 14 تا 17 اکتوبر شینزن میں منعقد ہوگی۔ 37 ہزار 500 میٹر وسیع مشترکہ بلیو اکانومی مواقع اور ایک مشترکہ مستقبل کی تعمیرکی تھیم پر مشتمل ایکسپو میں نمائشیں، فورم، پروموشنل پروگرام، تجارتی مذاکرات اور ملک کی سمندری معیشت پر ارتکاز کے ساتھ سابقہ ​​کامیابیوں پر تمثیلات شامل ہوں گی۔ نمائشوں میں ستر سال قبل پیپلز آف ریپبلک آف چائینہ کی بنیاد رکھے جانے کے بعد سے اب تک چین میں سمندری وسائل سے متعلق پیش رفت، انجینئرنگ آلات، جہاز سازی، جہاز رانی اور ابھرتی ہوئی سمندری صنعت کی کامیابیوں اور ترقی کو بیان کیا جائے گا۔2019中国海洋经济博览会对外宣传主画面

سی ایم ای ای 2019  کی چار جھلکیاں:

1۔ سمندری صنعت کے لئے ایک بین الاقوامی ایونٹ اور چین کی نمبر 1 ایکسپو بنانا: سی ایم ای ای 2019  کو تکنیکی تبادلے، مصنوعات کی نمائش، تجارتی میلوں، فورموں اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے سیشنوں کو یکجا کرکے بین الاقوامی سطح پر ایک بااثر ایونٹ بننے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں ، شرکاء کو یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ چین نے کیا حاصل کیا ہے کیونکہ ملک اپنی سمندری معیشت کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ عالمی سمندری معیشت میں پھیلتے ہوئے تازہ ترین رجحانات کے بارے میں بھی سیکھ لیا ہے۔ اس سال کے ایونٹ کی میزبانی مقامی حکومتوں کے ذریعہ کی گئی ہے اور صنعتوں کی تنظیموں کے ذریعہ اس کی تائید کی گئی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ صنعت میں مصروف کاروباریوں اور تنظیموں کے مابین تبادلہ کے ذریعہ سمندری معیشت میں بین الاقوامی تعاون کو تقویت ملے۔ اس پروگرام کا مقصد عالمی بحری برادری کے ماڈل کے طور پر گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی مزید ترقی کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

2۔ زبردست صلاحیت کے ساتھ ایک مارکیٹ کھولنا اور سمندری معیشت کے لئے رجحان ساز بنانا: اس سال کا پروگرام چین کی کامیابیوں کو ظاہر کرے گا کیونکہ اس نے گزشتہ ستر سالوں پر محیط ایک سمندری معیشت کی تخلیق کی ہے۔ متوازی فورمز اس بحث پر ارتکاز کریں گے کہ بین الاقوامی نقطہ نظر کے حوالے سے ماڈلز، راستوں اور ٹکنالوجی کے معاملے میں نیا کیا ہے۔  سی ایم ای ای 2019 باہمی تعاون کے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کرنے، کاروباروں کے ملاپ، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مختلف پروگراموں کے سلسلےوار سیشنز کی میزبانی بھی کرے گا اور سمندری معشیت پر ایک عالمی اتحاد کے قیام کےساتھ ساتھ چائینہ میرین اکانومی ڈیویلپمنٹ انڈیکس 2019 جاری کرےگا۔

3۔ جدت اور جدید ٹیکنالوجی کےذریعے سمندری معشیت کا فروغ: یہ پروگرام صنعت میں جدید اور بنیادی ٹیکنالوجیز، آلات کے نمائش کے ایک پیلٹ فارم طور پر کام کرے گا۔ اب تک 30 صنعتی اقسام پر مشتمل 400 سے زائد مقامی اور عالمی سطح کی کمپنیوں نے اس پروگرام میں شرکت کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے، جن میں چین کی سمندری معشیت میں بڑا مقام رکھنے والی کمپنیاں بشمول چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن، چائینہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن، چائینہ پیٹروکیمیکل کارپوریشن، چائینہ شپ بلڈنگ انڈسٹری کارپوریشن، چائینہ مرچنٹس گروپ اینڈ چائینہ انٹرنیشنل میرین کنٹینرز شامل ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سمندری اعلی تکنیک میں ابھرتی ہواوے، کوآنگ-چی اور عالمی صنعت کے اہم کرداروں بشمول شیل اور سیمنز بھی ان میں شامل ہیں۔

4۔ انڈسٹری چَین میں اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم بزنس کو باہم ملانا: اس سال کے ایونٹ کے نمائش کنندگان بنیادی طور پر سمندری وسائل کی ترقی، ہائی اینڈ شپ بلڈنگ اور میرین انجینئرنگ کے سازوسامان بنانے، سمندری پانی کو صاف کرنے، میرین بایوفارماسیوٹکس اور میرین الیکٹرانک معلومات  کے شعبوں میں مصروف عمل ہیں۔  منتظمین ایونٹ سے قبل نمائش کنندگان اور ان کے سامان کی ایک کیٹلاگ تقسیم کریں گے جس کا مقصد طلب اور رسد کے فریقین کو باہم ملانا، نمائش کنندگان، تحقیقی اداروں اور پروجیکٹ تعمیرات کرنے والوں کے مابین باہمی تعاون کو آسانی فراہم کرنا ہے۔ سی ایم ای ای 2019  شرکاء کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا جہاں وہ سمندری معیشت کی مستقبل کی سمت پر تبادلہ خیال کرسکیں اور صعنت کو درپیش اہم رکاوٹوں کے حل تلاش کرسکیں۔

تصویر: – https://photos.prnasia.com/prnh/20191008/2603753-1