‫چین میں فیویپیراویرکے زبردست طبی نتائج سے COVID-19 کی وبا پر قابو پالیا گیا۔

بیجنگ،چین،29 جون، 2020،انتارہ،ایشیانیٹ/ —  COVID-19 کی وبا ایک ایک عالمی وبا کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔چین نے اس وبا پر قابو پاکر دیگر ممالک کےلیے ایک مثال قائم کردی ہے۔کئی ممالک نے چین کے لاک ڈاوٗن کا نفاذ اور ماسک پہننے جیسےبہترین اقدامات اختیار کیے جو کہ بہت زیادہ موثر ثابت ہوئے ہیں۔چین کے اس وائرس کے علاج کے لیے مسلسل نت نئے طریقوں میں فیویپیراور بھی اس وائرس کے لیے چین کے اقدامات کا مظہر ہے۔

فیویپیراور ایک وسیع طور پر موثر اینٹی وائرل ایجنٹ ہے جو کہ آراین اے پر منحصر آر این اے وائرس کو روکتاہے۔اس کی کارکردگی مختلف وائرس کے خلاف موثر ہے جن میں ایبولا،وبائی زکام اور COVID-19 شامل ہیں۔مارکیٹ میں آنے سے لے کر اب تک اس کے کوئی منفی ردعمل کا ثبوت نہیں ملاہے۔روایتی ادویات کی بنسبت فیوپیراور بلاواسطہ طور پر وائرس کو خلیوں میں مزید بڑھنے سے روکتا ہے،اس کی ترکیب ریمڈیسویر کی طرح ہے۔

تویاما کیمیکل کمپنی لمیٹیڈ کی تیار کردہ فیویپیراور جاپان میں مستقبل کے لیے ذخیرہ کرنے کی منظوری دی گئی۔2016 میں،فیویپیراور کی منظوری خصوصی طور پر ژینجیانگ ہائسن فارما سوٹیکل کمپنی لمیٹیڈ (ایچ آئی ایس یواین)کودی گئی،جس نے سی ایم اے ایم کےساتھ تعاون کرکےفیویپیراور کی گولیاں فروری 2020 تک تیار کرکے چینی مارکیٹ میں متعارف کرانی تھیں۔17مارچ کو وزارت صحت اور ٹیکنالوجی کی جانب سے COVID-19 پر کی جانے والی پریس کانفرنس میں بتائے گئے فیویپیراور کے طبی تجربات سے ظاہر ہوا کہ یہ دوا اس وبا کے خلاف موثر طبی نتائج فراہم کررہی ہے۔اس دوا کو چین کی ریاستی کونسل نے اس عالمی وبائ کے خلاف اہم اشیائ میں شامل کیا اور اور چینی حکومت نے فیویپیراور کی سپلائی کو ایک جگہ مختص کردیا۔اس دوا کو 30سے زائد ممالک کو بھی فراہم کیا گیا اور یہ بہت اچھے نتائج حاصل کررہی ہے۔فیویپیراور کی چین میں تمام ادویات ایچ آئی ایس یو این کی تیار کردہ ہیں،جسے حال ہی میں COVID-19 کے خلاف کارکردگی دکھانے والی “آرڈیننس فیکٹری” کا اعزازدیاگیا۔

فیویپیراور کے عالمی سطح پر جاری کثیر جہتی تجربات سے مشاہدہ ہوا کہ یہ وائرس کو بہت جلدی ختم کرتاہے اوربہت کم منفی ردعمل کے ساتھ COVID-19 کے مریضوں میں نمونیا کی علامات کو کم کرتاہے۔

شینجین کے پیپلز ہسپتال نمبر 3میں فیویپیراور کے مقابل کالیٹرا کے تجربات سے ثابت ہوا کہ : 2دن میں بخار سے صحت یاب ہونےکی شرح فیویپیراور گروپ کے%72.41 کے مقابلے میں کالیٹرا گروپ میں %26.30تھی; وائر نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کے منفی ہونے کی میعاد 4دن کے مقابل 11دن تھی ؛ سینے کی امیجنگ میں بہتری کی شرح %91.43 کے مقابلے میں 62.22% تھی؛منفی ردعمل کا تناسب %11.43کے مقابلے میں %55.56 تھا۔

وہان یونیورسٹی کےژونگنان ہسپتال کےآربیڈال کہ کنٹرول گروپ کو استعمال کرتے ہوئے طبی تجربات سے پتہ چلا کہ عام فیویپیراور سے علاج کرنے والے مریضوں کا علاج کے آخر میں بہتر ہونے کا طبی تناسب زیادہ(%43،71)تھا،جبکہ اس کے مقابل کنٹرول گروپ کا %55.86 تھا۔فیویپیراور گروپ میں آکسیجن تھراپی کے عمل اور جراحی کے عمل کے بغیر وینٹی لیٹر پر ڈالنے کی شرح %8.16تھی جبکہ آربیڈال گروپ میں یہ شرح %17.12 تھی۔کھانسی کی علامات 4.57 دنوں میں بہتر ہوئیں جوکہ آربیڈال کے ذریعے علاج کرانے والے مریضوں سے 1.41 کم تھی۔

زریعہ : نیو سینرجی کمیونیکیشن