‫ہائیکو میں پہلی سمندری صنعت کے اجتماع کے علاقے کا قیام

ہائیکو، چین 2 ستمبر، 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/– 29 اگست کو ہائیکو کی پہلی سمندری صنعت کے اجتماع کے علاقے کا قیام شی چیانگ لین انوویشن فیکٹری (جسے یہاں فیکٹری کے طور پر جانا جاتا ہے)، ہائیکو نیشنل ہائی ٹیک زون کے بین الاقوامی سائنس اور ٹیکنالوجی انوویشن سینٹر میں عمل میں آیا اور ہائیکو نیچرل ریسورسز اور منصوبہ بندی بیورو کی جانب سے اس کو باضابطہ طور پر لائسنس جاری کیا گیا ہے۔

فیکٹری 300 آر ایم بی ملین کی مجموعی سرمایہ کاری کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے اور اس کا کل رقبہ50,000 مربع میٹر ہے۔ اس وقت اس میں چار بڑے صنعتی حصے سمندری معاشی صنعتی اجتماعی علاقہ، ثقافتی اور تخلیقی علاقہ، آف شور انوویشن بیس اور ہائی ٹیک زون کا وسیع دفتری علاقہ شامل ہے۔

اعزازی تقریب میں سمندری صنعت کے سات کاروباری اداروں نے سمندری صنعت کے اجتماع کے علاقے میں آباد ہونے کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے۔

ہائیکو میں پہلی سمندری صنعت کے اجتماع کے علاقے کے طور پر فیکٹری سمندری معیشت کی جدت کی ترقی کو فروغ دینے اور ترقی کی نئی رفتار کو مزید تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ حال ہی میں فیکٹری نے ہر پہلوو سے مددگار خدمات فراہم کرکے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور سمندری صنعت کے کاروباری اداروں کے لئے دفتر کی مثالی جگہ قائم کرنے کے لیے 19 کاروباری اداروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

فیکٹری نے معاون خدمات کی سہولیات کا ایک سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں انٹرنیشنل ٹیلنٹ سینٹر، صنعتی تعاون کی نمائش کا مرکز، مشترکہ کانفرنس سینٹر اور ہائفنگ ژیگوان انٹرنیشنل ٹیلنٹ اپارٹمنٹ شامل ہیں جو سرمایہ، قابلیت اور صنعت کے وسائل کے لحاظ سے پارک کے کاروباری اداروں کو مکمل طور پر بااختیار بناتے ہیں ۔

ذریعہ: ہائیکو نیچرل ریسورسز اینڈ پلاننگ بیورو