‫‫امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس نے وومین بلڈنگ پیس2021 کےلئے نامزدگیوں کا آغاز کردیا

Press Release Urdu

سالانہ ایوارڈ  لڑائی سے متاثرہ ممالک کی امن  ساز  خواتین سراہتاہے

واشنگٹن، 3 دسمبر 2020/ پی آر نیوز/ — امن سازیمیں خواتین کے اہم کردار کے اعتراف میں امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس (یو ایس آئی پی) نے 2021 وومین بلڈنگ پیس ایوارڈ کے لئے نامزدگیوں کا آغاز کردیا ہے۔ اس سالانہ ایوارڈ کا افتتاح 2020 میں ایک ایسی امن ساز  خاتون کے اعزاز  میں ہواجن کی امن کے لئے خاطر خواہ اور عملی مدد،  مستقبل کے امن سازوں کے لئے ایک متاثرکن اور رہنمائی ہے۔

جارج ٹاؤن انسٹیٹیوٹ برائے خواتین ، امن اور سلامتی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور یو ایس آئی پیز کی وومین بلڈنگ پیس کونسل کی رکن، سفیر میلانے فرفیئر کا کہنا ہے کہ  یو ایس آئی پی کا وومین پیس بلڈنگ ایوارڈ امن کے لئے کام کرنے والی بہت سی خواتین کے لئے ایک مضبوط علامت ہے۔ یہ ایوارڈ خواتین کی ایجنسی کو پائیدار امن کے قیام کے لئے رہنماؤں کی حیثیت سے تسلیم کرتا ہے بطور متاثرین نہیں۔

نامزدگی کی مدت یکم دسمبر 2020 سے 2 فروری 2021 تک جاری رہے گی۔ ایوارڈ  جیتنے والےکو  10،000 ڈالر ملیں گے اور 2021 کے آخر میں یو ایس آئی پی کے زیر اہتمام ایک تقریب میں ان کی پزیرائی کی جائے گی۔

مزید معلومات اور وومین پیس بلڈر کو نامزد کرنے کے لئے ،ویب سائٹUSIP.orgپر جائیں۔ یو ایس آئی پی ان خواتین کی نامزدگیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتی ہے جنہیں ان کے پیس بلڈنگ کے کام کے لئے پہلے نہیں سراہا گیا تھا۔ نامزدگیوں کا جائزہ مندرجہ ذیل معیار کی بنیاد پر ہوگا:

  • امن کا عزم: ایک ایسی خاتونجس کا کام کسی خراب صورتحال یا لڑائیسے متاثرہ ملک یا خطے میں عدم تشدد کے ذریعے  بچاؤ کرنے یا حل کرنے کے لئے امن کے عزم کی مثال ہو۔
  • غیر معمولی لیڈرشپ: ایک ایسی خاتون جو اپنے وژن اور انوویشن کے ذریعہ غیر معمولی قیادت کی مثال بنتی ہے اور امن کے حصول میں اپنی برادری کا احترام حاصل کرتی ہے۔
  • مثالی پریکٹیشنر: ایک ایسی خاتون جو پیس بلڈنگ پریکٹیشنر ہے اور وہ مقامی ، قومی ، یا بین الاقوامی برادری کے ممبروں کے ساتھ مل کر اور ان کے ساتھ شریک ہوکر کام کرتی ہے۔
  • ٹھوس اثر: ایک ایسی خاتون جس کے امن سازی کے حوالے سے کام  کےٹھوس اور قابل نتائج برآمد ہوئے ہوں۔

فاتح کا انتخاب وومین بلڈنگ پیس کونسل کرے گی، جو ماہرین پر مشتمل ایک گروپ ہے جو صنف اور امن کے قیام کے معاملات پر یو ایس آئی پی کو مشاورت دیتا ہے۔

ایوارڈ سے متعلق معلومات کے لیے وزٹ کریں: www.usip.org/womenbuildingpeace

یو ایس آئی پی سے متعلق معلومات کے لیے وزٹ کریں:https://www.usip.org/about