‫10 واں چین (تائی ژو) انٹرنیشنل میڈیکل ایکسپو کامیابی سے اختتام پذیر

نانجنگ، چین، 30 ستمبر، 2019 / ژنہوا۔ ایشیاء نیٹ  / — چین (تائزہو) میڈیکل ایکسپو نیوز سینٹر کے مطابق 18 سے 20 ستمبر تک چین میڈیکل سٹی (سی ایم ایس) میں 10 ویں چین (تائی ژو) انٹرنیشنل میڈیکل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔

یہ دواسازی کمپنیوں کے مابین اشتراک اور تبادلے کے لیے ایک نمائشی پلیٹ فارم ہے جب کہ عام لوگوں کے لیے یہ دواسازی کی صنعت کو سمجھنے اور سیکھنے کا ایک مقام جب کہ انفارمیشن، ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ کے لیے تعاون کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ اس سال کے ایکسپو میں دو نوبل ایوارڈ یافتہ، 11 ملکی اور غیر ملکی ماہرین تعلیم ، 102 ماہرین اور4,000 سے زیادہ مہمان شریک ہوئے جبکہ اس میں 33 کانفرنس فورمز منعقد ہوئیں جس میں جدید ترین ٹیکنالوجی، تازہ ترین صورتحال پر توضیحی گفتگو اور بائیومیڈیکل فیلڈ میں پروڈکٹ کی کامیابیوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رکھی گئی۔

تین روزہ نمائش میں چین، امریکہ، برطانیہ ، فرانس ، جاپان اور جنوبی کوریا سمیت 23 ممالک اور خطوں سے 886 نمائش کنندگان اس میں شامل ہوئے جبکہ تائی ژو یانگتز ریور فارماسیوٹیکل گروپ، جمپکین فارماسیوٹیکل، ایلی للی اینڈ کمپنی، آسٹرا زینیکا، نیسلے اور دیگر دنیا کی معروف دوا ساز کمپنیوں نے بائیو میڈیسن کے میدان میں جدید میڈیکل ٹیکنالوجی، بنیادی ٹیکنالوجیز اور اعلی درجے کی مصنوعات پیش کرتے ہوئے نمائش میں حصہ لیا۔ نمائش کے دوران سی ایم ایس کا 30 بڑے منصوبوں کے ساتھ معاہدہ طے پایا جن میں مجموعی طور پر 6.15 بلین یوآن کی سرمایہ کاری کی جائی گی۔

صنعتی گروہوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سی ایم ایس نے1,000 سے زیادہ کاروباری اداروں کو تصفیہ کرانے کے لئے متوجہ کیا اور اس نے ملک و بیرون ملک 70 سے زیادہ مشہور یونیورسٹیوں اور دواسازی کے آر اینڈ ڈی اداروں کو جمع کیا تاکہ2,000 سے زیادہ “عالمی معیار” کی میڈیکل انویشنز کا مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی سے اعلان کیا جاسکے۔ سی ایم ایس فعال طور پر اعلی معیار کی صنعت کے وسائل کو مربوط کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنا رہا ہے جب کہ یہ کامیابی کے ساتھ ویکسینز، اینٹی باڈیز، کیمیائی ادویات، اعلی کارکردگی والے طبی آلات، چینی طب اور خصوصی طبی کھانے کی اشیاء کے چھ خاص مراکز قائم کر رہا ہے اور یہ ٹیکنالوجی، قابلیت، معلومات اور منصوبوں کو یکجا کرنے کے لئے ایک مشہور میڈیکل سٹی بھی بن چکا ہے۔

2019میں سی ایم ایس نے “سیکنڈ انٹرپرینیورشپ” کا نیا سفر شروع کردیا ہے اور چین میں صنعتی سلسلے کی سب سے بڑی صنعت کے ساتھ بائیو فارماسیوٹیکل انڈسٹری کا سب سے بڑا مرکز بنانے اور عالمی دواسازی کی صنعت میں طاقتور “وائس آف تائی ژو” کو تکمیل تک پہنچانے اور دنیا کو چینی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی ” تائی ژو اسٹوری” بیان کرنے کی کوشش کو جاری رکھے گا۔

منسلک تصویر کا لنک:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=346510