آئرن ماؤنٹین نے لین آرکائیو ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کو حاصل کرلیا، فلپائنز میں آپریشنل موجودگی میں اضافہ

منیلا، فلپائنز، 2 جنوری 2019ء/پی آرنیوزوائر/– اسٹوریج اینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سروسز میں عالمی رہنما ادارے آئرن ماؤنٹین انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: IRM) نے آج فلپائنز میں لین آرکائیو ٹیکنالوجیز کے حصول کا اعلان کیا، جو ملک میں ادارے کی موجودگی کو توسیع دے رہا ہے۔ یہ حصول منیلا، ڈیواؤ اور کیبو میں آئرن ماؤنٹین کے موجودہ فلپائنز آپریشنز میں آٹھ تنصیبات کا اضافہ کرے گا جو تقریباً 1,000 صارفین کے لیے ریکارڈ مینجمنٹ، ڈیٹا مینجمنٹ، ڈاکیومنٹ مینجمنٹ اور  محفوظ ڈسٹرکشن فراہم کر رہی ہیں۔

“لین آرکائیو ٹیکنالوجیوز کا حصول ہمارے فلپائنی کاروبار میں ایک کلیدی سنگِ میل ہے، جو منیلا میں ہمارے آپریشنز کو کافی بڑھا رہا ہے اور لین ٹیم کے باصلاحیت افراد کا اضافہ کر رہا ہے،” پیٹر ہوانگ، مینیجنگ ڈائریکٹر، آئرن ماؤنٹین ایشیا نے کہا۔ “ملک کے اہم کاروباری اور کمرشل مراکز میں آپریشنز کے ساتھ ہم اپنے مقامی اور علاقائی کاروبار کے ساتھ ساتھ فلپائنز میں آپریشنز کے ساتھ اپنے بین الاقوامی صارفین کے لیے بھی بتدریج اضافے اور دستیابی بڑھا رہے ہیں۔ یہ ملک کے اندر خدمات کی اعلیٰ سطح پر مبنی ہماری موجودگی کو مضبوط بناتی ہے  کہ جس کی ہمارے صارفین اپنی انفارمیشن مینجمنٹ ضروریات کی توقع رکھتے ہیں۔”

1987ء میں قائم ہونے والا لین آرکائیو ٹیکنالوجیز ڈاکیومنٹ مینجمنٹ اور محفوظ ڈسٹرکشن کے ساتھ ساتھ فلپائنز میں اپنے صارفین کے لیے ریکارڈز اور ڈیٹا مینجمنٹ سروسز پیش کرتا ہے۔ منیلا میں قائم لین ملک بھر میں آپریشنز رکھتا ہے اور صارفین کی وسیع اقسام کو انفارمیشن مینجمنٹ سروسز فراہم کرتا ہے۔

“لین آرکائیو ٹیکنالوجیز کا حصول فلپائنز جیسی مارکیٹوں میں ہماری پھیلنے کی حکمت عملی کو جاری رکھتا ہے کہ جہاں ڈجیٹل تبدیلی کی جانب سفر اور ریکارڈز اور انفارمیشن مینجمنٹ آؤٹ سورسنگ کے لیے مواقع بہت زیادہ ہیں اور بڑھ رہے ہیں،” ارنسٹ کلیوٹیئر، ایگویکٹو نائب صدر اور جنرل مینیجر، انٹرنیشنل برائے آئرن ماؤنٹین نے کہا۔ “ان مارکیٹوں میں ہمارے تجربے اور ٹیکنالوجی تعلقات کا ملاپ ہمیں معروف مقامی خدمات فراہم کنندگان کے حصول کے ذریعے اُن مواقع کا فائدہ اٹھانے کی سہولت دیتا ہے جو خدمات کی فراہمی، حفاظت اور اعتماد کی بلند ترین سطح سے ہماری طرح وابستگی رکھتے ہیں۔ ہم مقامی اور عالمی صارفین کو سپورٹ دے سکتے ہیں جبکہ ان اداروں کو اپنے علاقائی کاروبار میں شامل کرکے بہتر آمدنی حاصل اور ان رحجانات کا فائدہ اٹھانے کو یقینی بنا سکتے ہیں۔”

آئرن ماؤنٹین کے بارے میں

1951ء میں قائم ہونے والا آئرن ء ماؤنٹین انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: IRM) اسٹوریج اینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سروسز میں ایک عالمی رہنما ادارہ ہے۔ دنیا بھر میں 225,000 سے زیادہ اداروں کا اعتماد رکھنے والا، اور 50 سے زیادہ ملکوں میں 85 ملین مربع فٹ پر پھیلی 1,400 سے زائد تنصیبات کا حامل، آئرن ماؤنٹین اربوں قابلِ قدر اثاثوں کو محفوظ کرتا ہے، جن میں اہم کاروباری معلومات، انتہائی حساس ڈیٹا اور ثقافتی و تاریخی اشیاء شامل ہیں۔ انفارمیشن مینجمنٹ، ڈجیٹل ٹرانسفارمیشن، محفوظ اسٹوریج، محفوظ ڈسٹرکشن، ساتھ ساتھ ڈیٹا سینٹرز، کلاؤڈ سروسز اور آرٹ اسٹوریج اینڈ لاجسٹکس جیسے حل پیش کرتے ہوئے آئرن ماؤنٹین صارفین کو اخراجات اور خطرات کم کرنے، قواعد و ضوابط سے وابستگی، سانحات سے بحالی اور کام کے زیادہ ڈجیٹل طریقے ممکن بنانے میں مدد دیتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.ironmountain.com ملاحظہ  کیجیے۔

رابطہ صرف برائے میڈیا:

پیٹر ہوانگ
آئرن ماؤنٹین انکارپوریٹڈ
3429-6888 852+
peter.hwang@ironmountain.com