انفوبیپ کے ساتھ دراز بذریعہ موبائل میسجینگ سلوشن صارفین کے تجربے میں اضافہ کرتا ہے

اسلام آباد، 22 جولائی، 2019/پی آرنیوزوائر/– انفوبیپ ایک عالمی کلاؤڈ بیسڈ کمیونیکیشن کمپنی اور اومنی چینل معاملات میں ایک رہنما ہے جو ای کامرس کے لیے موبائل میسجینگ سلوشن فراہم کرتی ہیں جیسے کہ دراز – جو ایک اہم آن لائن بازار ہے جو 5 ممالک پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور میانمار میں کام کر رہا ہے۔ خوردہ فروشوں کے لئے اپنے صارفین کے ساتھ موثر رابطے کو یقینی بنانے کے لیے انہیں اس بات کا یقین کرانے کی ضرورت ہے کہ کمیونیکیشن کے چینلز کے ذریعے متعلقہ پیغامات پہنچائے جا رہے ہیں، یہ صارفین کا اعتماد ہے۔ انفوبیپ کے میسجنگ سلوشن کو استعمال کرتے ہوئے ایک واحد مواصلاتی پلیٹ فارم کے ذریعے دراز مخصوص اقسام کے پیغامات کے لیے بہترین مناسب زیادہ سے زیادہ کمیونیکیشن چینلز منتخب کرنے کے قابل ہے۔ یہی پلیٹ فارم جامع رپورٹنگ اور تجزیاتی مواقع پیش کرتا ہے جو ای کامرس کی صنعت میں انتہائی اہم ہے۔ یہ ایپلی کیشن پر ابتدائی اکاؤنٹ بنانے سے لیکر جگہ کا تعین کرنے اور صارفین تک آرڈر پہنچانے تک دراز کو صارفین کے مکمل سفر کو ٹریک کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اس کے نتیجے میں دراز سہولت کاروں کو شناخت کرنے اور پروسیس میں رکاوٹوں کو سمجھنے اور ان کی اصلاح کرنے کے قابل ہے۔

فی الحال، دراز اپنے صارفین کو ٹرانزیکشنل نوٹیفکیشن، ان کے آرڈر کے اسٹیٹس اور ترسیل کے حوالے سے معلومات بھیجنے اور اسی طرح سے اپنی پرومو ڈیلز اور خاص آفرز کی تشہیر کے لیے انفوبیپ کے سلوشن کا استعمال کر رہا ہے۔ اس طرح، وہ اپنے صارفین کو بہتر، بروقت، اور ہر صارف کی مخصوص ضرورت کے مطابق اس کو متعلقہ معلومات فراہم کرسکتا ہے۔

دراز کے مینجنگ ڈائریکٹر احسان سایہ کا کہنا ہے کہ” دراز کے لیے صارفین کا اطمینان بہت اہم ہے۔ ہم ہر فیصلہ اس بات کو مدنظر رکھ کر کرتے ہیں کہ یہ کس طرح ہمارے صارفین پر اثر انداز  ہوگا۔ نتیجہ کے طور پر، ہم نے خریداری کی سخت حفاظتی پالیسیاں بنائی ہیں جو کہ ہمارے خریداروں کو آرڈر بھیجنے کے دوران اور بعد میں ان کی حفاظت کرتی ہیں۔ ہم مسلسل جدت لارہے ہیں لہذا ہمارے صارفین خوش ہیں”۔

انفوبیپ پاکستان سے کمپنی کے سیکریٹری گورے اوزترک کا کہنا تھا کہ “صارفین تک ان کی ٹرانزیکشن ، آرڈر کی حیثیت، ترسیل اور پروموشنل پیشکشوں کے حوالے سے اہم معلومات کی بروقت ترسیل کے ذریعے کسٹمر کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے دراز کے ساتھ کام کرنا ہمارے لیے خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔ دراز کو صنعت کے رجحانات کی اہمیت کا احساس ہے اور وہ اس کے مطابق مواصلات کی حکمت عملی کو ترتیب دے رہے ہیں لہذا ہم مستقبل میں تعاون کو بڑھتا ہوا دیکھ رہے اور اسکے علاوہ اضافی میسیجنگ سلوشنز متعارف کروا رہے، جیسے کہ او ٹی ٹی چینلز، جو صارفین کے سفر کو تیز کرنے کے عمل کو جاری رکھے گا”۔

انفوبیپ کے بارے میں

انفوبیپ انٹرپرائزز کو کسی بھی چینل ، کسی بھی ڈیوائس سے دوسری جانب، کسی بھی وقت اور دنیا بھر میں کسی بھی جگہ پیغام پہنچانے کی طاقت دیتی ہے۔ انفوبیپ کی ٹیکنالوجی کاروبار اور لوگوں کے درمیان بلا تعطل موبائل کا باہمی ربط تخلیق کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ تقریبا تمام مواصلات کی صلاحیتوں کے انضمام کو آسان بناتاہے۔ انڈسٹری کے ایک عشرے سے زیادہ تجربے کے ساتھ، انفو بیپ چھ براعظموں میں پھیلے اپنے 60 سے زائد دفاتر کے ساتھ 190 سے زائد ممالک میں 800 سے زیادہ ٹیلی کام نیٹ ورکس سے جڑے سات بلین موبائل ڈیوائسز تک پہنچنے کے لئے کمپنی کے تیارشدہ پیغام رسانی کے پلیٹ فارم کو پیش کرتے ہیں۔ کمپنی مجموعی طور پر دنیا بھر میں معروف موبائل آپریٹرز، پیغام رسانی کی ایپلیکشنز، بینکوں، سوشل نیٹ ورکز، ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کو خدمات فراہم کرتی ہے اور ان کے ساتھ شراکت دار ہے۔

دراز کے بارے میں

دراز ساؤتھ ایشیا میں ایک بڑا آن لائن بازار ہے جو دسیوں ہزار فروخت کنندگان کو دسیوں لاکھ صارفین کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔ دراز 100 سے زائد کٹیگریز میں 10 ملین مصنوعات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرتا ہے اور ہر ماہ اپنے ممالک کے کونے کونے میں 2 ملین سے زائد پیکجز کی ترسیل کرتا ہے۔

دراز ایک مال ہے، ایک تجارتی مرکز ہے اور اپنے صارفین کے لیے ایک کمیونٹی ہے۔ یہ انٹرپرینیورز کے لیے ایک یونیورسٹی بھی ہے، اور ہر ماہ یہ 5,000 نئے فروخت کنندگان کو ای کامرس کے آپریشنز پر تعلیم دیتا ہے۔

اپنے بازاروں میں لاجسٹکس چیلنج پر قابو پانے کے لئے دراز نے اپنی لاجسٹکس کمپنی دراز ایکسپریس (ڈی ای ایکس کے نام سے مشہور) قائم کی جو خاص طور پر ای کامرس آپریشنز کے لیے بنائی گئی ہے، تاکہ صنعت کے معیار کو بلند کیا جائے۔ دراز موجودہ اور نئے لاجسٹکس فراہم کنندگان کو ڈیجیٹلائز کرنے میں بھی مدد کر رہاہے۔

علی بابا گروپ نے 2018 میں دراز کی ملکیت کو حاصل کرلیا تھا، اور اس کو اپنے مشن ‘ڈیجیٹل معیشت کے دور میں کسی بھی جگہ کاروبار کرنے کو آسان بنانا’ کا حصہ بنانے پر فخر ہے ۔ علی بابا کے ایکوسسٹم کے حصہ کے بطور دراز علی بابا کے عالمی قیادت اور ٹیکنالوجی کے تجربے، آن لائن کامرس، موبائل ادائیگیوں، اور لاجسٹکس کو اپنے بازاروں کی ترقی میں اضافہ کے لئے فروغ دے رہی ہے۔

انفوبیپ میڈیا رابطہ
لوا اسکورین، انٹرنل کمیونیکیشن ایکسپرٹ
iva.skorin@infobip.com
385-91-4691-182+