بینک الفلاح اور ٹیراپے پاکستان کیلئے ملکی ترسیلات زر کی خدمات شروع کریں گے

کراچی، پاکستان اور ہیگ، نیدرلینڈ، 4 اگست، 2020 / پی آر نیوز وائر / —  ٹیراپے، عالمی ادائیگیوں کے انفراسٹرکچر کی حامل ایک کمپنی اور بینک الفلاح نے پاکستان میں ترسیلات زر کی ادائیگی کی خدمات پیش کرنے کے لئے شراکت کا اعلان کیا ہے۔

اس شراکت داری کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی ٹیراپے کے شراکت داروں کے نیٹ ورک کو فوری طور پر پاکستان میں کسی بھی بینک اکاؤنٹ میں رقم جمع کروانے کے لئے استعمال کرسکیں گے۔ اس خدمت کے ساتھ ، بینک الفلاح بیرون ملک مقیم ساتھیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے اپنے عہد کو تقویت دے رہا ہے جس میں معروف فنٹیکس، منی ٹرانسفر آپریٹرز، اور سرحد پار ترسیلات زر میں مصروف منی سروس بزنس اس کے شامل عمل ہیں۔ یہ اقدام ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کے بہتر اور تیز ترین طریقوں کو قابل عمل بنانے کی بینک کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔

ٹیراپے نے سرحدوں سے ماورا ڈیجیٹل لین دین میں آسانی کے لئے خود کو معروف بینکوں، منی ٹرانسفر آپریٹرز، موبائل والیٹ آپریٹرز اور مالیاتی اداروں کے عالمی شراکت دار کے طور پر قائم کیا ہے۔ ایک بزنس ٹو بزنس کمپنی کی حیثیت سے، ٹیرا پے دوسرے کاروباروں کے ساتھ شراکت دار ہے اور ترسیلات، ادائیگیوں اور کراس بارڈر اخراجات کے لئے انہیں اپنے صارفین کی تجاویز کو آگے بڑھانے کے لئے اپنے سبک رو، محفوظ، اور توسیع پزیر ٹیکنالوجی پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ٹیراپے دنیا کے 45 سے زیادہ ممالک میں باظابطہ طور پر مصروف عمل ہے۔

شراکت کے افتتاح کے موقع پر بات کرتے ہوئے، بینک الفلاح کے کارپوریٹ، انویسٹمنٹ بینکنگ اور انٹرنیشنل بزنس گروپ کے گروپ ہیڈ بلال اصغر نے کہا، ” ہمیں اپنے عالمی سودوتحفط میں اضافہ کے لئے اور بین الاقوامی ترسیلات زر کو (تمام) بینک اکاؤنٹ ہولڈرز اور پاکستان میں بنک کے بیرونی صارفین کے لئے زیادہ سہل بنانے کے لئے، آئی ایف سی کے شریک کفالت ایک اور ادارے، ٹیراپے کے ساتھ شراکت کرنے پر بے حد خوشی ہے۔”

“ہم متنوع ادائیگیوں کے نظام کو مربوط بناتے ہوئے مالی شمولیت میں اضافے کے اپنے  تصور کے ساتھ مخلص ہیں۔ پاکستان دنیا میں ترسیلات زر کی ایک اہم راہداری ہے اور ہم بینک الفلاح کے ساتھ شراکت کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانی تارکین کو اپنے رئیل ٹائم، محفوظ اور قابل اعتماد انفرااسٹرکچر کے ذریعے گھر پیسہ واپس بھیجنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے بہت پرجوش ہیں، ” ٹیراپے کی بانی اور سی ای او امبر سُر کا یہ کہنا تھا۔

ٹیراپے کے بارے میں

ٹیراپے ایک لائسنس یافتہ ڈیجیٹل ادائیگی کا انفراسٹرکچر اور حل فراہم کرنے والی کمپنی ہے جو فنڈز کو ریئل ٹائم میں بغیر کسی رکاوٹ کے  منتقل کرنے کے لئے ادائیگیوں کے مختلف النوع نظاموں کو مربوط کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ ٹیرا پے کے سرمایہ کاروں میں پرائم وینچرز، پارٹیک پارٹنرز، انٹرنیشنل فنانشل کارپوریشن، اور اس کی بانی ٹیم شامل ہیں۔

مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کیجیے terrapay.com

بنک الفلاح کے بارے میں

پاکستان بھر کے 200 سے زیادہ شہروں میں 700 سے زائد برانچوں کے نیٹ ورک اور بنگلہ دیش، افغانستان، بحرین اور متحدہ عرب امارات میں بین الاقوامی موجودگی کے ساتھ، بینک الفلاح پاکستان کے انتہائی بڑے نجی بینکوں میں شامل ہے۔ یہ بینک ابوظہبی گروپ کی ملکیت اورعملداری میں ہے۔

مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کیجیے bankalfalah.com

لوگو – https://mma.prnewswire.com/media/1222770/Bank_Alfalah_Logo.jpg
لوگو – https://mma.prnewswire.com/media/1222771/TerraPay_Logo.jpg

رابطہ: انوشہ مکھرجی،  1606-724-971-91+