بی آر آئی کی پانچویں سالگرہ پر ایم ایس آر ایکسپو نئی توانائی کے ساتھ روشن

ڈونگوان، چین، 26 اکتوبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 2018ء گوانگڈونگ ٹوئنٹی فرسٹ  سنچری میری ٹائم سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو (ایم ایس آر  ایکسپو) 25 اکتوبر کو جنوبی چین کے معروف مینوفیکچرنگ شہر ڈونگوان کے گوانگڈونگ ماڈرن انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں شروع ہوگئی اور 28 اکتوبر تک چار دن کے لئے برقرار ہے۔

جیسا کہ گوانگڈونگ صوبے کے نائب گورنر چین لیانگسیان نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ سال چین کے اصلاحات اور دنیا کے سامنے کھلنے کی 40 ویں سالگرہ اور چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے پانچ سال مکمل ہونے کی علامت ہے۔ اصلاح اور کھلنے کے فروغ میں پیش پیش گوانگڈونگ بیلٹ اینڈ روڈ ممالک اور خطوں کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعاون کو بڑھا چکا ہے۔ 2014ء میں شروع ہونے والی ایم ایس آر ایکسپو گزشتہ چار سالوں میں 694.5 ہزار شرکاء کا خیرمقدم کرچکی ہے اور مقامی و بین الاقوامی دونوں سطحوں پر تمام شعبوں کی جانب سے تسلیم کی گئی ہے۔ یہ ایونٹ اب گوانگڈونگ اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ممالک اور خطوں کے لیے تبادلے اور تعاون کو مضبوط کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

ایکسپو کی انتظامی کمیٹی کے مطابق رواں سال یہ ایونٹ 57 ممالک اور خطوں کی 1,732 کمپنیوں کی میزبانی کرے گا جن میں 1,221 غیر ملکی ادارے بھی شامل ہیں یعنی کل کا 70.5 فیصد۔ نمائش کنندگان اور خریداروں کی ضروریات کو اچھی طرح پورا کرنے کے لیے سیکریٹریٹ نے بالترتیب 14 قومی و صوبائی سطح کی اور غیر ملکی کاروباری  انجمنوں کے ساتھ سرمایہ کاری ترویج اور تعاون کے معاہدے کیے ہیں۔ ایکسپو میں شریک ہونے والے پیشہ ور خریداروں کی تعداد گزشتہ سال کے 31,000 کے مقابلے میں اس بار 9 فیصد اضافے کے ساتھ 34,000 تک پہنچنا ممکن ہے۔

جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات سے وابستہ جنوبی افریقی کاروباری خاتون اُشا ہنسراج نے کہا کہ یہ تیسرا موقع ہے کہ انہوں نے ایم ایس آر ایکسپو میں شرکت کی۔ گزشتہ دو بار کا مارکیٹ ردعمل اتنا مثبت تھا کہ انہوں نے دنیا بھر میں کئی صارفین کے ساتھ کاروباری تعلقات مضبوط کیے۔

ایم ایس آر ایکسپو کا سیاحت و ثقافت سے متعلق نمائشی حصہ تھائی لینڈ اور ایم ایس آر ممالک و خطوں کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تبادلے اور تعاون کو بڑھائے گا، تھائی لینڈ کی ٹؤرازم اتھارٹی کے گوانگژو دفتر سے تعلق رکھنے والے یی ہو نے کہا۔

ایم ایس آر ایکسپو ڈونگوان میں نمائش اور گوانگژو میں ایک موضوعاتی فورم کا انعقاد جاری رکھے گی۔ 26 اکتوبر کو ریاستی حکومت کے سابق اراکین اور بیلٹ اینڈ روڈ کے 15 ممالک کے وزراء، اہم کاروباری انجمنوں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان، معروف عالمی معیشت دان اور کاروباری رہنماؤں نے ایم ایس آر ایکسپو میں شرکت کی۔

سن یات-سین یونیورسٹی کی جانب سے پیش کیا گیا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تعمیر میں گوانگڈونگ کی شرکت کا نقشہ (‏2013-2018) ‎فورم کے دوران پہلی بار جاری کیا جائے گا۔

ذریعہ: انتظامی کمیٹی گوانگڈونگ ٹوئنٹی فرسٹ  سنچری میری ٹائم سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو