ترکی میں کرپٹوکرنسی کے ذریعے جائیداد خریدنا اب ممکن انطالیہ ہومز کے ساتھ

استنبول، 6 مارچ 2019ء/پی آرنیوزوائر/– گزشتہ سال میں کئی ڈجیٹل کرنسیوں بالخصوص بٹ کوائن کی قدر میں کمی کے باوجود Statista کا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ مختلف کرپٹوکرنسی والٹ مالکان کی تعداد 2018ء کے اختتام تک 32 فیصد اضافے سے 31 ملین تک پہنچ گئی۔ کئی صنعتوں بشمول آٹوموٹِو، سیاحت اور انفارمیٹکس میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی کرپٹو کرنسی ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں بھی عام ہو چکی ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_9s4lctnc/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

(تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/830501/Bitcoin_Turkish_Property.jpg)

دنیا کے معروف ادارے جیسے کہ مائیکروسافٹ، ورجن اٹلانٹک اور شوپیفائی اب صارفین کو اپنی مصنوعات و خدمات کے لیے کرپٹو کرنسیوں میں ادائیگی کی اجازت دیتے ہیں۔ ریئل اسٹیٹ کے شعبے نے بھی ڈجیٹل کرنسیوں کے استعمال میں اضافہ دیکھا اور اب کئی غیرملکی سرمایہ کاروں کے مسکن ترکی میں کرپٹوکرنسی کے ذریعے گھر خریدنا ممکن ہے۔

140 ارب ڈالرز کی کل مارکیٹ ویلیو کے ساتھ کرپٹوکرنسی سیاحت، خوراک، انفارمیشن ٹیکنالوجیز، آٹوموٹِو کے ساتھ ساتھ ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں بھی متحرک انداز میں استعمال ہو رہی ہے۔ تعمیرات میں سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ترین یورپی ممالک میں سے ایک کی حیثیت سے کہ جہاں 2018ء میں 40 ہزار جائیدادیں غیر ملکیوں کو فروخت کی گئیں، ترکی گھروں کی فروخت کے مالی سودوں کے لیے نہ صرف بٹ کوائن (BTC) بلکہ رپل (XRP)، ایتھیریئم (ETH)، بٹ کوائن کیش (BCH)، بٹ کوائن گولڈ (BTG)، لائٹ کوائن (LTC)، ٹیدر (USDT) اور اسٹیلر (XLM) کا استعمال بھی کر رہا ہے۔ معروف بین الاقوامی ریئل اسٹیٹ ایجنسی انطالیہ ہومز، جو اب تک ہزاروں غیر ملکی باشندوں کو ترکی میں گھر خریدنے میں مدد دے چکا ہے، نے 2018ء میں نو مکانات بٹ کوائن (BTC) کے ذریعے بیچنے کا انوکھا طریقہ اپنایا۔

*کرپٹوکرنسی کے ذریعے جائیداد خریدنا زیادہ فوائد پیش کرتا ہے*

ترکی میں معروف ریئل اسٹیٹ ایجنسی انطالیہ ہومز شعبے کے ان اداروں میں سے ایک ہے جو کرپٹو کرنسیاں قبول کرتے ہیں۔ یہ بتاتے ہوئے کہ انہوں نے 2018ء میں بٹ کوائن (BTC) کا استعمال کرتے ہوئے 9 گھروں کی فروخت مکمل کی، بیرام ٹکس، چیئرمین انطالیہ ہومز، نے کہا کہ “کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی ایک زیادہ قابلِ بھروسہ اور تیز رفتار سود ے کو ممکن بناتی ہے کیونکہ بینک کھاتوں کے درمیان رقم زیادہ تیزی سے منتقل ہوتی ہے بغیر کسی مبادلاتی نقصان کے۔ ان افراد کے لیے جائیداد خریدنا بہت منافع بخش ہے جو اپنی کرپٹوکرنسی سرمایہ کاری کو ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ بالخصوص ترکی جیسے ملکوں میں سرمایہ کاری کے ذریعےکہ جہاں تعمیرات بہت قیمتی ہیں، سرمایہ کار اپنی سرمایہ کاری کو کم خطرے کے حامل اور زیادہ محفوظ علاقے میں منتقل کر سکتے ہیں اور اپنی بچت کو کئی گنا بڑھا سکتے ہیں۔ ہم نے کرپٹوکرنسی کے ذریعے مکانات خریدنے کے بارے میں تمام سوالوں کے لیے انطالیہ ہومز کی ویب سائٹ پر ایک خاص سیکشن بنام “پے وِد بٹ کوائن” بنایا ہے۔ ان لوگوں کے لئے جو کرپٹوکرنسی کے ذریعے گھر خریدنے کے  خواہشمندہیں، انطالیہ ہومز 30 ہزار یوروز (9 BTC) سے ترکی میں اپنا گھر لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

رابطہ:
Tülay Genç
info@b2press.com
55- 12- 885-(850) 90+
https://b2press.com

ذریعہ: انطالیہ ہومز