جدت طراز ژونگشان اہم مواقع حاصل کرتے ہوئےمعیاری ترقی کی جانب گامزن

زونگشان، چین، 17 نومبر، 2019/ سنہوا۔ایشیانیٹ/–  چین میں معاشرے کے تمام شعبوں نے مختلف طریقوں سے 12 نومبر 2019 کو سن یات سین کی پیدائش کی 153 ویں سالگرہ منائی۔ عظیم قومی ہیرو ڈاکٹر سن یات سین، جس نے چین کے جمہوری انقلاب کی داغ بیل ڈالی، کی یادگاری تقریب جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے ایک شہر اور اس محب وطن کے آبائی شہر ژونگشان میں ان کی سابق رہائش گاہ کے میوزیم میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی ژونگشان میونسپل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے مطابق، تقریب میں 200 کے قریب معروف شخصیات نے شرکت کی۔

شہر کے مشرق میں لنجڈنگ یانگ واقع ہے، جس کا پانی موسم سرما کے اوائل میں ابھی تک گرم ہے۔ شینزین- ژونگشان پل کی تعمیراتی جگہ پر، مشینوں کے گونجتےشور میں انجینئر کام میں مصروف ہیں ۔

گوانگ ڈونگ- ہانگ کانگ- مکاؤ گریٹر بے ایریا اپنی ترقی میں زیادہ مربوط ہوگیا ہے، اور چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے پائلٹ مظاہرے کے علاقے کی تعمیر کے لئے شینزین کی حمایت مزید ٹھوس ہوگئی ہے، اس لئے کہ ہانگ کانگ- ژوھائی- مکاؤ پل اور شینزین- ژونگشان پل کی تعمیر سے بحیرہ جنوبی چین کے ساحلی علاقے اور دریائے پرل کے دونوں اطراف نزدیک آگئے ہیں۔ پس منظرمیں، ژونگشن نے اپنی طویل مدتی ترقی کے لئے دونوں شعبوں کی تعمیر کے تاریخی اور اہم  مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پہل کرنے کی اپنی روایت کو جاری رکھا ہے۔ اس سے شہر کا مقصد دریائے پرل کے دونوں اطراف کی مربوط ترقی کو مرکزی حیثیت دینا اور بے ایریا کے لئے ایک اہم قوت بنانا ہے۔

اصلاحات اور شروعات اور بے ایریا کے انضمام کی داغ بیل ڈالنا

اصلاحات اور شروعات کے ابتدائی برسوں میں، ژونگشان کے دلیر لوگوں نے غیر ملکی تعاون کے حصول اور دیہی اداروں کی اصلاحات کے لئے، معاشی ترقی میں پہل کرتے ہوئے اس شہر کو “چار گوانگڈونگ ٹائیگرز” میں سے ایک بنا کر چین کی رہنمائی کی۔ ژونگشان سالوں سے گوانگ ڈونگ کی سرکردہ معیشتوں میں شامل رہا ہے، اگرچہ کہ یہ 3 فیصد صوبائی مستقل آبادی کے ساتھ صوبے کی کل اراضی کے محض 1 فیصد حصہ پر مشتمل ہے۔

اب، ژونگشان ان تین صنعتی گروہوں کا گھر ہے جن میں سے ہر ایک سو ارب یوآن مالیت کی ہے: مشینی آلات کی تیاری، الیکٹرانک معلومات اور گھریلو آلات۔ اس کےعلاوہ، اس میں 18 نمایاں شہر ہیں جوان صنعتوں میں مہارت رکھتے ہیں، لائٹنگ (گوزن) اور ہارڈ ویئر (ژیاؤلن) سے لے کر مہاگنی فرنیچر (داچونگ) اور گیمنگ اور تفریحی آلات  (گانگکو)، ریاستی سطح کے 38 صنعتی مراکز اور صوبائی سطح کے یا اس سے اوپر کے 516 برانڈز۔ ان سب نے اسے گریٹر بے ایریا میں بہترین صنعتی سلسلے والے شہروں میں سے ایک بنا دیا ہے۔

چوں کہ دونوں علاقوں کی تعمیر میں بھرپور پیشرفت ہوئی ہے اس لئے ژونگشان پڑوسی شہروں سے منسلک ہو کرعمدہ وسائل کا استعمال کر رہاہے۔

ہانگ کانگ اور مکاؤ سے مزید اور زیادہ لوگ رہائش اور کاروبار شروع کرنے کے لئے شہر آچکے ہیں۔ ای پارک میں زی ہونگ میڈیا کمپنی چلانے والے 90 کی دہائی کے بعد کے ایک نوجوان کاروباری لی زی ہونگ نے کہا: “ژونگشان ای پارک کا گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ، مکاؤ یوتھ انوویشن اور انٹرپرینیورشپ انکیوبیشن ایریا نوجوان کاروباری افراد کے لئے دلچسپی کا ایک مرکز بن گیا ہے جہاں 20 سے زیادہ ہانگ کانگ اور مکاؤ یوتھ پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں، اور یہاں ژونگشان میں نامزد دفاترموجود ہیں جو ہانگ کانگ اور مکاؤ کے رہائشیوں کو حیرت انگیز خدمات پیش کرتے ہیں۔”

یہ شہر کثیر الجہتی ٹرانسپورٹ کا نظام تیار کرنے میں 150 بلین یوآن کی سرمایہ کاری کا بھی منصوبہ رکھتا ہے جس میں ریلیں، شاہراہیں اور ایکسپریس ویز، اور بندرگاہیں اور پشتے شامل ہیں۔ اس سے شہر کو بے ایریا کے مغرب میں لازمی نقل و حمل کا ایک مرکز بننے میں مدد ملے گی، اس امرکو یقینی بناتے ہوئے کہ ژونگشان سے دریائے پرل ڈیلٹا کے بڑے شہروں تک کا فاصلہ 30 منٹ میں طے ہو، اور ہانگ کانگ اور مکاؤ تک ایک گھنٹے میں۔ یہ بات قابلِ قیاس ہے کہ افراد، سامان اور معلومات کا آزادانہ بہاؤ جلد ہی حقیقت بن جائے گا۔

جزیرہ ماآن، ایک ابھرتا ہوا جدید ساحلی قصبہ جو اب ژونگشان میں نمودار ہورہا ہے۔ اسے ایک اختراعی اور جدید بین الاقوامی شہری مرکز بنایا جائے گا۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں شینزین ژونگشن پل شروع ہوتا ہے اور اس کے اطراف میں پانچ ہوائی اڈے، چار گہرے پانی کی بندرگاہیں، اور تین آزاد تجارتی علاقے شامل ہیں۔ اعلی معیار کے رہائشی ماحول، تعلیم اور صحت کی سہولیات نے اسے مزید پرکشش بنا دیا ہے۔

جزیرے ماآن کے شمال میں سن یات سین میموریل پرائمری اسکول واقع ہے، جس نے اس ستمبر میں کام شروع کیا۔ اس کے علاوہ، ژونگشان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی، اپنی تکمیل کے بعد، دریائے پرل کے مغربی کنارے کی صنعتی ترقی کے لئے صلاحیتوں کی آبیاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔

جدت آوردہ ترقیات کے نئے دور کے لئےاعلی معیاری ترقی

عالمی اختراعی کمیونٹی میں شامل ہونے اور اس کی جدت طرازی کی صلاحیت کو استحکام دینے کے لئے، ژونگشان نے قابل صلاحیت افراد اور ہائی ٹیک کمپنیوں کو راغب کرنے کے لئے بہت سے اقدامات کیے ہیں، جن میں شامل ہیں:

دنیا بھر میں قیمتی اختراعی وسائل کو باہم مربوط کرکے ژونگشان میں گلوبل فاؤنڈر پروگرام، جو انٹر نیشنل ایکسلریٹر تک ابتدائی رسائی فراہم کرتا ہے، شروع کرنے کے لئے اسکائی ڈیک، یوسی برکلے کے ایک ایکسلریٹر پروگرام کے ساتھ تعاون کرنا؛

خودکار مشینی آلات اور مصنوعی ذہانت والے ایچ آر جی انسٹی ٹیوٹ (زونگشان)، ژونگشان انسٹیٹیوٹ آف میٹیریا میڈیکا انوویشن، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، اور یونیورسٹی آف چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (زونگشان) انوویشن سینٹر کا مشترکہ قیام عمل میں لانا؛

ژونگشان فوٹون سائنس سینٹر اور دیگر سہولیات کے لئے منصوبہ بندی

بڑے اداروں کے ساتھ اس کے قریبی تعاون نے سائنسی اور تکنیکی اختراع اور اعلی معیار کی ترقی میں مزید پیش قدمی کی ہے۔ شہر میں دنیا بھر سے مہنگے ترین وسائل کی آمد ہو رہی ہے  اور جدت طرازی اور کاروبار کے لئے بہتر ماحول پیدا ہو رہا ہے۔ بلاشبہ، تخلیق کے لئے مضبوط محرکات بھرپور ترقی کا باعث ہوتے ہیں۔

آج کا ژونگشان 2,300  سے زیادہ ہائی ٹیک کمپنیوں کا مسکن ہے اور شہری سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور ترقی کی انڈیکس میں بہت سے انتظامی سطح کے شہروں میں سر فہرست ہے۔

سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو تیز کرتے ہوئے، ژونگشان سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے لئے ایک بین الاقوامی مرکز کی تعمیر کررہا ہے اور اعلی معیار کی معاشی ترقی  کے حصول میں جدت طرازی کے نتائج کو تجارتی حیثیت دینے کے لئے ایک بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔

چائنیزاکیڈمی آف سوشل سائنسز اور اقوام متحدہ کے پروگرام برائے انسانی آباد کاری کی  13 نومبر، 2019 کو مشترکہ طور پر جاری کی جانے والی گلوبل کمپیٹیٹونیسس رپورٹ 2019-2020 نے اقتصادی مسابقت، پائیدار ترقی کی مسابقت اور شہری درجہ بندی جیسے معیارات کی بنیاد پر ژونگشان کو چین میں 21 واں اور دنیا بھر میں 149 واں درجہ دیا ہے۔

چین کوبڑھتی ہوئی خوشحالی سے اعلی معیاری ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لئے، ژونگشان مواقع سے فائدہ اُٹھا تے ہوئے اور کاروباری جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے جدت آوردہ ترقی کا ایک نیا منظرنامہ تشکیل دینے کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔

ذریعہ : سی پی سی ژونگشان میونسپل کمیٹی کا محکمہ تشہیر