جیانگسو غیر ملکیوں کی نظر سے – میلو ہرن کے مسکن دافینگ کی سیر

دافینگ، چین، 21 مئی 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 5 سے 6 مئی کو روس، جرمنی، اٹلی، پاکستان جیسے 18 ممالک کے 30 غیر ملکی دوست بحیرۂ زرد کے ساحل پر جمع ہوئے اور “جیانگسو غیر ملکیوں کی نظر سے – میلو ہرن کے مسکن دافینگ کی سیر” کی تقریب میں حصہ لیا جس کے لیے عوامی حکومت صوبہ جیانگسو کے محکمہ اطلاعات نے تعاون کیا تھا۔ انہوں نے دافینگ کی انوکھی دلکشی کا مشترکہ تجربہ اٹھایا۔

دافینگ میں قیام کے دوران غیر ملکی دوستوں نے ڈریم میز کا دورہ کیا جو دنیا کی سب سے بڑی نباتاتی بھول بھلیاں ہیں۔ دافینگ نیشنل میلو ڈیئر نیچر ریزرو میں، جہاں دنیا کے سب سے بڑے میلو ہرن  جین بینک قائم ہیں، انہوں نے میلو ہرن  کے مساکن اور ان کی کھلی چراگاہوں کی سیر کی، میلو ہرن کے پالنے کے منصوبے کا تجربہ اٹھایا اور میلو ہرن کے قریب بھی گئے۔ چین میں گل لالہ کے پہلے سمندر، ہالینڈ فلاور سی، میں انہوں نے “وان گوف الائیو 2” کی فنی نمائش کا دورہ کیا، ہالینڈ کا مخصوص کلاگ رقص اور پھول کارکردگی دیکھی اور تجربہ اٹھایا، جہاں ماحول خاصا گرم جوش تھا۔ پلم بے – شمالی جیانگسو میں سب سے بڑے آلوچہ پارک میں، انہوں نے یان چینگ کے غیر محسوس ثقافتی ورثہ پروگراموں کا لطف اٹھایا اور ان میں شمولیت اختیار کی، جیسا کہ ڈریگن رقص اور پھول ۔کشتی اور بلاسم-پیکل-اسٹک کارکردگی، تیجی چوان کارکردگی، آٹے کے مجسمے، چینی کی مورت، پورسلین کی کندہ کاری اور دیگر دست کاری کارکردگی کو زبردست انداز میں سراہا۔

“میں نے دافینگ دورے سے بہت کچھ سیکھا۔ میں اپنے اہل خانہ کو یہاں پھر لاؤں گا! جیانگسو کی ثقافت کو سمجھنے اور تبدیلیوں کے ادراک کے لیے یہ پلیٹ فارم بنانے پر حکومت کا شکریہ۔” عامر نے کہا، جو نانجنگ یونیورسٹی آف دی آرٹس میں ایک الجزائری طالب علم ہیں جنہوں نے 40 سال کی اصلاحات اور کھلنے کے عمل میں دافینگ میں ہونے والی سماجی و معاشی تبدیلیوں کو سمجھا۔ بین الاقوامی دوست خوبصورت قدرتی مناظر اور حسین مرطوب ماحول کے بھی بہت زیادہ معترف رہے۔

شمالی و جنوبی ساحلی ترقیاتی علاقوں کے سنگم پر واقع صوبہ جیانگسو کا دافینگ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ایک اہم کڑی ہے اور قدرت کی جانب سے عطا کردہ علاقائی برتری رکھتا ہے۔ اس تقریب نے نہ صرف دافینگ کے خوبصورت ماحول اور امتیازی سیاحت کو فروغ دیا، بلکہ دافینگ کی ماحولیاتی ترقی کے تصورات اور کامیابیوں کو بھی بخوبی ظاہر کیا۔ اس نے تہذیبی رابطہ کاری، ثقافتی تبادلے اور چین اور دیگر ممالک کے درمیان دوستی کے لیے ایک مضبوط پل تعمیر کیا، اور دافینگ کے لوگوں کی مہمان نوازی کو دنیا کے تمام کونوں تک پھیلایا۔

ذریعہ: دفتر اطلاعات عوامی حکومت صوبہ جیانگسو