سلک روڈ ای اسپورٹس ٹورنامنٹ کی رجسٹریشن کا آغاز، مرکزی مقابلے کا عنوان آنرآف کنگز مقرر

شنگھائی، 7 مئی، 2019/ی آرنیوزوائر/– ایف ای جی نے سلک روڈ ای اسپورٹس ٹورنامنٹ کے باقاعدہ افتتاح کا اعلان کردیا ہے۔ این آنر آف کنگز (بادشاہوں کا ایک اعزاز) تھیم  پر مبنی بین الاقوامی ایونٹ جو چینی ثقافت اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے حمایت یافتہ ہے اور ٹینسینٹ اور ایف ای جی اس کے مشترکہ میزبان ہیں۔SRET KV

سلک روڈ ای اسپورٹس ٹورنامنٹ کا انعقاد جون یکم سے 16 تک ہوگا اور آنر آف کنگز (بادشاہوں کے اعزاز)  پر بنیادی توجہ مرکوز ہوگی جب کہ کل انعام 50,000 سی این وائے کی پیشکش کی گئی ہے۔ ایونٹ 14 ممالک پر مشتمل ہے اور سنگاپور، ملیشیا، انڈونیشیا، میانمار، لاوس، کمبوڈیا، فلپائن، برونائی، بنگلہ دیش، سری لنکا، انڈیا، پاکستان ، سعودی عرب اور متحدہ عرب سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ سلک روڈ ای اسپورٹس کو مختلف مراحل جیسا کہ کوالیفائرز، ایلیمینیشن کا مرحلہ اور حتمی مرحلہ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 16 ٹیموں پر مشتمل کوالیفائزر راؤنڈ کی آن لائن میزبانی کی جائے گی۔ اس کے بعد 8 ٹیمیں ایلیمینیشن کے مرحلے کے لیے آگی بڑھیں گی اور 2 ٹیمیں حتمی مرحلے تک پہنچیں گی جس کی میزبانی کوالالمپور، ملیشیا میں کی جائی گی۔ سلک روڈ ای اسپورٹس ٹورنامنٹ کا چیمپئن آنر آف کنگز چیمپئن کپ کے کوالیفائر ٹیموں کے آر کے پی ایل (کوریا کنگ پرو لیگ) سے مقابلہ کرے گا۔ اس کے علاوہ ٹیم کو 16 ملین سی ای وائے انعامی رقم جیتنے کا موقع بھی ملے گا۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم وزٹ کریں: match.fegsports.com ۔

آنر آف کنگز چین کا مقبول ترین موبائل گیم ہے اور آفیشل ای اسپورٹس لیگ – کے پی ایل (کنگ پرو لیگ) نے بھی ای اسپورٹس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ 2018 میں کے پی ایل نے اپنی غیر ملکی لیگ – کے آر کے پی ایل (کوریا کنگ پرو لیگ) کی توسیع کی۔ کے آر کے پی ایل کے افتتاح میں 8 پیشہ ور کوریائی ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ امسال 2019 میں کے آر کے پی ایل موسم بہار کے سیزن نے کوریا، ہانگ کانگ، مکاؤ، یورپ اور امریکہ سے 10 ٹیموں کو اپنی طرف متوجہ کرکے ایک بین الاقوامی لیگ میں اپ گریڈ کیا ہے۔

سلک روڈ ای اسپورٹس ٹورنامنٹ یکم جون سے شروع ہونے جارہا ہے۔ رجسٹریشن اب مندرجہ ذیل لنک کے ذریعہ کھل گئی ہے:match.fegsports.com ۔

ایف ای جی (فائٹنگ ای اسپورٹس گروپ) کے بارے میں:

جولائی 2018، ای اسپورٹس میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے چین اور کوریا کے پیشہ ورافراد نے فائٹنگ ای اسپورٹس گروپ (ایف ای جی) قائم کیا تھا۔ ایف ای جی ایک کارپوریشن ہے جو ای اسپورٹس کے ایونٹس کی میزبانی اور پروکھلاڑیوں کی تربیت کے لئے سروس فراہم کرتی ہے۔ ایف ای جی نے موبائل ای اسپورٹس کو دنیا میں فروغ دینے اور دلچسپ ای اسپورٹس لیگ کو پھیلانے کے لئے سرگرم ہے۔

لنک: www.fegsports.com

تصویر-  https://photos.prnasia.com/prnh/20190505/2456493-1