شمالی چین کے تائہنگ پہاڑوں میں روایتی چینی طب سیاحت اور صحت کی دیکھ بھال کا علاقہ ترقی کر رہاہے

Bian - Copy

بیان کوئ ٹی سی ایم ویلی ، صوبہ ہیبی کے زنگتائی شہر کی نائکیؤ کاؤنٹی میں ٹی سی ایم پودوں کی کاشت کا سب سے وسیع علاقہ

نی کیو، چین ، 3 جولائی ، 2020 / سنہوا۔ ایشیا نیٹ / – شمالی چین کے تائہنگ پہاڑوں کی گہرائی میں ، ٹی سی ایم ویلی ،  جو صوبہ ہیبی کے شہر زنگتائی کی نائکیؤ کاؤنٹی میں قائم ٹی سی ایم  پودوں کی کاشت کا سب سے وسیع علاقہ ہے، کارکنوں کا ایک گروپ بیان کوئ میں مقامی مستند روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم) کی کاشت میں مصروف ہے۔ ۔ وادی میں ٹی سی ایم کی 28 اقسام موجود ہیں جو کاشت کے 6,000  ایم یو سے زیادہ علاقے کا احاطہ کرتی ہیں۔ چینی جڑی بوٹیوں کی دوائی کے بیجوں کی ایک پروسیسنگ ورکشاپ بھی وادی میں زیر تعمیر ہے۔ جس کی تکمیل کے بعد، تائہنگ پہاڑوں کے آس پاس کے علاقوں میں چینی جڑی بوٹیوں کی پودوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے سالانہ 100 ٹن سے زائد چینی جڑی بوٹیوں کے ادویات کے بیجوں کی پیداوار اور پراسیسنگ کی جاسکتی ہے۔

نائکیؤ کاؤنٹی، جو تائہنگ پہاڑوں کے وسطی حصے میں واقع ہے ، اپنے علاقے میں گہرے ٹی سی ایم کلچر اور وائلڈ ہربل میڈیسن کے وافر وسائل رکھتے ہیں۔ اس کو موسم بہار اور خزاں کی مدت اور وارنگ اسٹیٹس پیریڈ (407-310 قبل مسیح) کے دوران معروف ٹی سی ایم معالج بیان کوئ کی جائے پیدائش کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اسے قومی ٹی سی ایم کلچر برانڈنگ اور ایجوکیشن بیس کا درجہ بھی  دیا گیا ہے۔ تاریخی ریکارڈ کے مطابق ، نائکیؤ کاؤنٹی میں پینگکوئ ماؤنٹین  کا علاقہ طبی عملی مشق اور بیان کوئ کی تدفین کی جگہ تھی۔ نائکیؤ میں واقع بیان کوئ مندر ، جس کی تاریخ سب سے قدیم  ہے اور چین میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پیمانہ ہے ، اس کی حفاظت  کی خاطر اسے بطور قومی کلیدی ثقافتی نشان قرار دیا گیا ہے۔

بیان کوئ مندر کے مغرب میں ، نو تعمیر شدہ بیان کوئ ٹی سی ایم کلچر سیاحت اور صحت کی دیکھ بھال کا اڈہ “ییزو ہال” قدیم سادگی اور عظمت کا حامل ہے ، جو ملک کے سب سے بڑے بیان کوئ قربانی والے مندر گروپ کی بازگشت ہے۔ “ییزو ہال” میں ٹی سی ایم کا ایک قدیمی ہال اور بیان کوئ ٹی سی ایم لائف ہال ہے۔ ان میں ، ٹی سی ایم کا قدیمی  ہال ، بیان کوئ کی ٹی سی ایم ثقافت کے لئے ایک مشہور سائنسی پلیٹ فارم کی حیثیت سے چین کا واحد ایسا پلیٹ فارم ہے جو مشہور معالج کے ٹی سی ایم کچر کا ترتیب  کے ساتھ ،  مطالعہ و نمائش کرتا ہے، اسے فروغ دیتا ہے اور اس کا وارث ہے۔

نائکیؤ کاؤنٹی ، جو چین میں زنگتائی جنگلی جوجوبی بیجوں کے آبائی شہر کے طور پر جانا جاتا ہے ، ملک میں جنگلی جوجوبی بیجوں کی پیداوار ، پروسیسنگ،فروخت اور تقسیم کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ جنگلی جوجوبی بیجوں کی پروسیسنگ اور فروخت کا قومی مارکیٹ میں 70 فیصد سے زیادہ حصہ ہے۔

تائہنگ پہاڑوں کے ایکسپریس وے کے ساتھ چلتے ہوئے، بیان کوئ ٹی سی ایم سیاحت اور صحت کی دیکھ بھال کے علاقے میں داخل ہونا ایسے ہی ہے جیسے آپ پینگکوئ ماؤنٹین کے تصویری اسکرول میں داخل ہو گئے ہوں۔ پہاڑوں اور ندیوں سے گھرا ہوا ، علاقے کا قدیم اور قدرتی تعمیراتی طرز اور روحانی فنکارانہ نمونہ فطرت کے ساتھ مربوط ہے۔ ایسی خوبصورت جگہ پر قیام لوگوں کو سکون اور خوشی فراہم کرتا ہے، اور تائہنگ پہاڑوں میں سادہ اور بھولی بھالی مدھم زندگی کا لطف پیش کرتاہے۔

ذریعہ خبر : نائکیؤ کاؤنٹی کا کنورجنس میڈیا سینٹر

منسلک تصویری لنک:
لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=366594