شینگ ہانگ نے چین کی قومی بیڈ منٹن ٹیم کی اسپانسرشپ کا اعلان کردیا

چینگڈو، چین، 21 ستمبر 2020 / پی آر نیوز وائر/–  شینگ ہانگ (شنگھائی: 600839) چین میں گھریلو آلات سازی کرنے والے ایک معروف صنعت کار، نے چین کی قومی بیڈمنٹن ٹیم کے ساتھ 16 ستمبر کو صوبہ سچوان کے شہر چینگڈو میں منعقدہ ایک دستخطی تقریب میں قومی ٹیم کا باضابطہ کفیل اور 41 اولمپکس طلائی تمغوں کا فاتح بننے کے لئے معاہدہ کیا۔

معاہدہ کے تحت، آلات ساز اور بیڈ منٹن ٹیم مشترکہ طور پر چین کے کھیلوں کی صنعت کی ترقی  کو ایک “ٹیکنالوجی + کھیلوں” کے تعاون کے ذریعے  فروغ دے گی۔ تقریب میں شینگ ہانگ نے ٹی وی، ریفریجریٹر ، ایئرکنڈیشنر اور واشنگ مشین کی نئی سیریز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا اعلان بھی کیا۔Strategic Partner of China National Badminton Team

شینگ ہانگ کے جنرل مینیجر لی وی کا کہنا تھا کہ قومی بیڈمنٹن ٹیم نہ صرف جذبے ، جدت اور لگن سے بھر پور ہے بلکہ مقابلے کے جذبے سے بھی سرشار ہے جو انہیں کھیل میں اپنے خطرناک حریفوں کا سامنا کرنے کے لئے اعتماد دیتی ہے، انکا رویہ شینگ ہانگ کی ذمہ داری، جدت اور استقامت والے کارپوریٹ جذبے کے مطابق ہے۔ نیا مشترکہ تعاون ایک چیمپیئن ٹیم، ایک اعلی ترقی یافتہ صنعت اور بہترین کلاس پروڈکٹ کو اکٹھا کرتا ہے; ایک ایسا ظابطہ جس سے توقع ہے کہ بیڈمنٹن شائقین اور صارفین کے لئے زیادہ قدر پیدا ہوگی۔

آج تک، شینگ ہانگ تقریبا دس شعبوں میں عالمی قیادت قائم کرچکی ہے جن میں ریفریجریٹر کمپریسر، آئی او ٹی موڈیولز، ریل ٹرانزٹ پاور سورس اور فائیو جی اسپیشلیٹی کنیکٹرز شامل ہیں، چینی فراہم کنندہ دنیا کی تقریبا ایک سو معروف کمپنیوں کو اپنی مصنوعات اور خدمات فراہم کرتا ہے۔

مصنوعات کی نئی سیریز، جس میں 5جی+8 کے ٹی وی ، ایم فریش ریفریجریٹر، اے آئی ایئر کنڈیشنر اور ہال مارک 487 ملی میٹر انتہائی مہین واشنگ مشین شامل ہیں، جو اپنی کلاس میں بہترین مصنوعات تیار کرنے میں شینگ ہانگ کی مضبوط طاقت کا مظاہرہ کرنے میں معاون ہیں۔

جدید مصنوعات کی مستقل فراہمی کے علاوہ شینگ ہانگ نے دنیا میں آئی او ٹی کے دور میں داخل ہونے کے بعد تبدیلی کے عمل میں پیش قدمی کی ہے اس شعبے کے لئے “نئے بنیادی ڈھانچے” کی ترقی کے ضمن میں کمپنی نے بہترین نتائج حاصل کیے ہیں۔

کمپنی کی مسابقت بڑھانے کے لئے شینگ ہانگ نے تحقیق اور مسابقتی لیبارٹریوں پر مشتمل ایک تین درجوں کا آر اینڈ ڈی نظام قائم کیا ہے، جو ایک ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام، اسمارٹ ہوم ایپلائینسز اور بنیادی اجزاء کی ترقی کے لئے تکنیکی مدد فراہم کرتا ہے تاکہ صارفین اور کارپوریٹ خریداروں، دونوں کی بہتر خدمت کی جاسکے۔

تصویر۔ https://photos.prnasia.com/prnh/20200921/2921726-1