عالمی کاروباری رہنما اجلاس کے لیے ووہان میں جمع

ووہان، چین، 22 اکتوبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/- – وسطی چین کے صوبے ہوبی میں واقع ووہان ڈونگو نیو ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ زون کی انتظامی کمیٹی اور سینو-انٹرنیشنل انٹریپرینیورز فیڈریشن (ایس آئی ای ایف) کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقدہ 2018ء آپٹکس ویلی سینو-انٹرنیشنل انٹریپرینیورز سمٹ کا آغاز ہفتے کے روز چین میں اصلاحات اور اپنی ابتدا کے 40 سال مکمل ہونے پر ملک کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی رہنمائی میں چینی اداروں کی عالمی سطح پر کایاپلٹ اور انہیں بہتر بنانے کی ترویج کے لیے ہوا۔

سوئٹزرلینڈ میں قائم شدہ ایس آئی ای ایف ایک عالمی غیر منافع بخش اور غیر جانبدار انجمن ہے۔ اس کے دفتری اراکین میں ترقی یافتہ ممالک اورصنعتوں کے سابق رہنما شامل ہیں جو اپنے دور میں زبردست خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے بیشتر اراکین فورچیون گلوبل 500 کمپنیوں کے چیئرمین یا سی ای اوز رہ چکے ہیں۔ گزشتہ دہائی میں ایس آئی ای ایف مراکش، برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا اور چین جیسے ممالک میں ہر سال چار اجلاس منعقد کرچکا ہے۔

“کشادگی، جدت طرازی، یکساں تعاون – آپٹکس ویلی کو جدت طرازی اور انٹریپرینیورشپ کا عالمی مرکز بنانے کے لیے” کے موضوع پر اس اجلاس نے عالمی سیاست دانوں، دانشوروں، کاروباری رہنماؤں کو مدعو کیا بشمول ژاں-پیرریفارین، سابق وزیر اعظم فرانس، لونگ یانگتو، سابق سیکریٹری جنرل باؤ فورم فار ایشیا اور اینڈریو روب، سابق آسٹریلوی وزیر تجارت کے علاوہ 500کاروباری منتظمین ، جن میں سے 300 دیگر ممالک اور غیر ملکی اداروں کے نمائندگان ہیں۔

اجلاس کا مقصد چینی و غیر ملکی سیاست دانوں اور کاروباری رہنماؤں میں آپٹکس ویلی کی ترقیاتی حکمت عملیوں، کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے امکانات کو گہرائی میں سمجھنا، مواقع تخلیق کرنا، تعاون کو بہتر بنانا اور آپٹکس ویلی اور ہوبی کے لیے وسیع پیمانے پر عالمگیریت کو فروغ دینا ہے۔

آپٹکس ویلی چین میں پیشہ ورانہ معلومات پر زور دینے والا تیسرا سب سے بڑا علاقہ ہے، ملک کے تزویراتی نئے صنعتی مجموعوں میں سے ایک، جدت طرازی اور انٹریپرینیورشپ اور ساتھ ساتھ اصلاح اور ابتدا کرنے کے لیے ایک اہم عملی علاقہ ہے۔ یہ ایک نیا ماحولیاتی ٹیکنالوجی شہر بھی ہے جو کاروبار اور رہائش کے لیے موزوں ہے۔ ایس آئی ای ایف اجلاس ہر سال منعقد ہوگا۔

ذریعہ: انتظامی کمیٹی ووہان ڈونگو نیو ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ زون

تصویری اٹیچمنٹس کے لنکس:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=322475

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=322476