متحدہ عرب امارات کا البردہ انٹرنیشنل فیسٹیول اسلامی فنون کی جمالیات پیش کرتا ہوا

ابوظہبی، متحدہ عرب امارات، 07 اگست 2018ء/پی آرنیوزوائر/–

– نورہ الکعبی: البردہ انٹرنیشنل فیسٹیول اسلامی فنون کی دنیا کی دریافت کا سفر ہے

متحدہ عرب امارات کی وزارت ثقافت اور ترقئ علوم نے اعلان کیا ہے کہ البردہ انٹرنیشنل فیسٹیول نئی شناخت اور نئے وژن کے ساتھ دوبارہ شروع ہونے والا ہے۔ تقریب، جو 14 نومبر کو ہوگی، اسلامی تہذیب کی ایک بین الاقوامی نمائش بننے کے لیے تیار ہے، جو ثقافت، موسیقی، فن، اسلامی طرز تعمیر اور جدت طراز اسلامی معیشت کے حوالے سے اس کے تاثرات نمایاں کر رہی ہے۔ البردہ انٹرنیشنل فیسٹیول نے تین مراکز پر نظر رکھی ہے: ثقافتی شعور و ثقافتی معلومات کو فروغ دینا اور عالمی موجودگی کو قائم کرنا۔

عزت مآب نورہ بن محمد الکعبی وزیر ثقافت و ترقئ علوم نے اسلامی فن اور اس کی جمالیات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے دنیا بھر سے خطاطوں، ڈیزائنرز، مصوروں اور ہم عصر شعراء کی توجہ مبذول کروانے میں البردہ انٹرنیشنل فیسٹیول کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ “البردہ انٹرنیشنل فیسٹیول متاثر کن ترین اذہان کو یکجا کرے گا تاکہ خیالات اور وژنز کو مجتمع کرکے فنون اسلامیہ کے مستقبل کو تخلیق کرنے میں مدد دیں۔ یہ جدت طرازی کی سرحدوں کو بھی ایسے توسیع دے گا جو نسلوں میں اسلامی تہذیب کی عظمت، انسانیت اور تخلیق کو بحال اور نمایاں کرنے کے لیے محرّک کے طور پر کام کرکے ماضی اور حال کے امتزاج سے اسلامی فنون کی روح اور حیات کو بحال کرے گا۔ فیسٹیول میں مصوروں کے درمیان رابطہ کاری کو بہتر بنانے اور اسلامی فنون کے شعبے میں تحقیق و پیشرفت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے پینل ڈسکشنز اور مختلف نمائشیں اور اجلاس شامل ہوں گے۔

البردہ انٹرنیشنل فیسٹیول قدیم اسلامی تہذیب سے منسوب فنون کے بے مثال اور جدید نمونے پیش کرکے اسلامی فنون کی دنیا میں دریافت کا ایک سفر ہے اور یہ مصوروں، خطاطوں، کاریگروں اور آرائش کے ماہرین کے شاہکاروں کو نمائشی مقامات اور ورکشاپس میں عوام کے سامنے پیش کرنے کا موقع دے گا۔ فیسٹیول مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر کی تخلیقی اشرافیہ، ثقافتی و اسلامی فنون کے دلدادہ افراد کو اسلامی فنون میں ہونے والی جدید پیشرفتوں سے ملنے اور تبادلۂ خیال کرنے کا موقع دے گا۔

البردہ انٹرنیشنل فیسٹیول دنیا بھر سے نوجوانوں کی آمد کی توقع رکھتا ہے، تاکہ اسلامی فنون کو رونق بخشی جائے اور عرب، اسلامی و عالمی برادریوں میں نئے شاہکار تخلیق کرنے کا ایک موقع ملے۔ یہ اسلامی فنون کی اہمیت کے بارے میں شعور بھی اجاگر کرے گا اور دنیا  بھر کے ممالک کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے میں اس کے معنی، اقدار اور مثبت کردار کو نمایاں کرے گا۔

ذریعہ: البردہ انٹرنیشنل فیسٹیول