مصر میں فوری طور پر ملک بھر میں عملدرآمد کے لئے آن لائن لرننگ پلیٹ فارم کے بطور نامزدگی کے لئے نیٹ ڈریگن کے ایڈموڈو کا انتخاب

ہانگ کانگ ، 20 مارچ ، 2020 / پی آرنیوزوائر / – انٹرنیٹ کمیونٹیز کی تعمیر میں عالمی رہنما، نیٹ ڈریگن ویب سافٹ ہولڈنگز لمیٹڈ (“نیٹ ڈریگن” یا “کمپنی”، ہانگ کانگ اسٹاک کوڈ: 777) اعلان کرنا چاہتے ہیں کہ COVID-19 کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے تعلیم میں رکاوٹ کے پیش نظر، عالمی سطح پر ایڈموڈو کی آن لائن تعلیمی برادری کو جمہوریہ مصر کی وزارت تعلیم (“ایم او ای”) کی جانب سے ایک بے مثال اقدام کے تحت مصر میں K12 تعلیمی نظام کے لئے آن لائن لرننگ پلیٹ فارم کے طور پر نامزد کیے جانے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اسکول معطلی کی مدت کے دوران فاصلاتی تعلیم میں معاونت فراہم کرنے اور اس کے بعد تعلیم میں فروغ کے لئے، ملک میں آج سے ایڈموڈو کو 22+ ملین سے زائد طلباء اور 1+ ملین سے زیادہ اساتذہ کو بھیج دیا جائے گا۔LOGO

COVID-19 وائرس کے پھیلنے کے بعد سے، مصری حکومت نے اس بیماری کے پھیلاؤ کو کم سے کم کرنے کے لئے کافی احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں، جن میں اسکولوں اور یونیورسٹیوں کی عارضی طور پر بندش بھی شامل ہے، جس کی وجہ سے ایک مؤثر آن لائن پلیٹ فارم کی اشد ضرورت پیش آئی تاکہ اسکول کی بندش کے دوران طلباء کے لئے سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنے کو یقینی بنایا جائے۔  ایڈموڈو کو اس کی صلاحیت اور مستعدی کی وجہ سے مصر کی وزارت تعلیم نے سیکھنے کے نامزد پلیٹ فارم کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، تا کہ باہمی تعاون کے ساتھ  تعلیم میں معاونت کے لئے، اساتذہ کو طلبا کے ساتھ بات چیت کرنے اور کلاس کے مواد کو آن لائن شیئر کرنے کے قابل بنانے، اور حتمی طور پر طلباء کے لئے کہیں بھی سیکھنے کے عمل کو قابل رسائی بنایا جائے۔ ملک بھر میں ایڈموڈو کی یہ تیز اور بڑے پیمانے پر تعیناتی ، جو اس رول آؤٹ کے ساتھ فوری طور پر شروع ہونے والی ہے، مصر میں تعلیمی ٹکنالوجی کی ترقی کا ایک اہم سنگ میل ہیں، جو ایجوکیشن ٹکنالوجی اور ڈیجیٹل مشمولات دونوں میں وزارت تعلیم کی جانب سے سالوں کی سرمایہ کاری کے ذریعے حاصل کی جانے والی تیاری کا بھی نتیجہ ہے۔

قابل احترام، ڈاکٹر طارق شوکی، مصر کے وزیر تعلیم و تکنیکی تعلیم ، نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا: “یہ انوکھا دور کہ ہم نے خود کو جس میں پایا ہے اس بات کا متقاضی ہے کہ تمام طلباء کی مستقل تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے دنیا بھر کی تمام حکومتوں کو جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ مصر میں ہم اپنے تعلیمی اصلاحاتی منصوبے کے حصے کے طور پر تین سالوں سے اپنی ڈیجیٹل تعلیم کی حکمت عملی کے تحت سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ہم خود کو ایک اچھی پوزیشن میں پاتے ہیں کہ فاصلاتی تعلیم کی معاونت کرنے کے قابل ہوں، اور ایڈموڈو کی ایک پلیٹ فارم کے طور پر تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ اس دوران اساتذہ ، طلباء اور والدین باہم تعاون کریں اور سیکھ سکیں۔”

مشرق وسطیٰ میں نیٹ ڈریگن کی شراکت دار اور ایم او ای کے طویل مدتی ٹکنالوجی پارٹنر انوویرا ، اپنی کمپنی کے وسائل ایم او ای، اسکولوں اور اساتذہ کو تربیت اور ہیلپ ڈیسک کے ساتھ  فراہم کریں گے تاکہ مصری اسکولوں میں ایڈموڈو کے بلا تعطل عملدرآمد اور طویل مدتی استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

اس رول آؤٹ کے ایک حصے کے طور پر، ایڈموڈو جدید مصر نالج بینک (“ای کے بی”) کے ساتھ بھی شریک عمل ہو جائے گا، جو دنیا کی سب سے بڑی  تعلیمی ڈیجیٹل لائبریریوں میں سے ایک ہے، تاکہ تحقیقی جرائد اور دیگر خصوصی تعلیمی امور سمیت متعدد والیوم پر مشتمل انٹرایکٹو مواد  طلباء اور اساتذہ کے لئے فراہم کیا جائے۔  ایڈموڈو اور ای کے بی کا انضمام سیکھنے والوں کو اعلی معیار کے تعلیمی وسائل تک رسائی حاصل کرنے اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ آن لائن تعاون کرنے کا ایک غیر معمولی موقع فراہم کرتا ہے۔

نیٹ ڈریگن کے وائس چیئرمین ڈاکٹر سائمن لیونگ نے کہا: “عملی اور جدید حل کی فراہمی میں وزارت تعلیم ، مصر سے تعاون کرنا ایک فخر اور اعزاز کی بات ہے جو بالآخر پورے ملک میں تعلیم کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی بالخصوص اس مشکل وقت میں۔ پورے مصر میں ایڈموڈو کی تعیناتی تدریس کے سلسلے میں جدید اور موثر انداز کے استعمال میں ایک مثبت تبدیلی پیدا کرے گی۔ ہم تعلیم کی موجودہ صورتحال، اور مصر میں درس و تدریس کے مستقبل دونوں کے بارے میں اس کے دلیرانہ اور بصیرت انگیز نقطہ نظر میں وزارت تعلیم کے ساتھ مکمل تعاون کے خواہاں ہیں۔

مصر میں ایڈموڈو کی تعیناتی ملک میں تعلیم کی ٹکنالوجی کو اپنانے کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ایک غیر معمولی بنیاد فراہم کرے گی جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوسکی ہے، جس کے نتیجے میں طلباء ، اساتذہ اور تعلیم دینے والوں کو طویل عرصے کے لئے فائدہ مند ہوگا۔ پوری دنیا میں وبا کے پھیلنے کے ساتھ ، نیٹ ڈریگن مستعدی اور ذمہ داری کے ساتھ کام کررہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ پوری دنیا کے طلباء کی تعلیم انتہائی پرکشش اور موثر انداز میں جاری رہے گی۔

نیٹ ڈریگن ویب سافٹ ہولڈنگز لمیٹڈ کے بارے میں

نیٹ ڈریگن ویب سافٹ ہولڈنگس لمیٹڈ (HKSE: 0777) انٹرنیٹ برادریاں بنانے میں ایک عالمی رہنما ہے جس کے پاس متعدد انٹرنیٹ اور موبائل پلیٹ فارم تیار کرنے اور اسکیلنگ کا طویل ٹریک ریکارڈ موجود ہے جو سیکڑوں لاکھوں صارفین پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ان میں چین کا سب سے بڑا آن لائن گیمنگ پورٹل، 17173.com اور چین کا سب سے بااثر اسمارٹ فون ایپ اسٹور پلیٹ فارم، 91 وائرلیس ، جو 2013 میں چین میں سب سے بڑی انٹرنیٹ ایم اینڈ اے ٹرانزیکشن کے طور پر 1.9 بلین امریکی ڈالر کے عوض بیڈو کو فروخت کیا گیا تھا۔

1999 میں قائم کی گئی، نیٹ ڈراگون چین میں ایک انتہائی مشہور اور معروف آن لائن گیم ڈویلپرز میں سے ایک ہے جس کے پاس یودیمون آن لائن ، ہیرو ایوالوڈ اور کونکرآن لائن سمیت کامیاب گیم ٹائٹل کی تاریخ ہے۔ حالیہ برسوں میں، نیٹ ڈراگون نے دنیا کی سب سے بڑی آن لائن سیکھنے والوں کی کمیونٹی کو تشکیل دینے، اور “مستقبل کے کلاس روم” کو دنیا کے ہر اسکول میں لانے کے لئے انتظامیہ کے وژن کے تحت اپنے آن لائن تعلیم کے کاروبار کو وسعت دینا شروع کیا ہے۔ مزید معلومات کے لئے، براہ کرم www.netdragon.com  پر جائیں.

ایڈموڈو کے بارے میں

ایڈموڈو زندگی بھر سیکھنے کا ایک عالمی پلیٹ فارم ہے جو سیکھنے والوں کو مکمل طور پر مشغول رکھنے کی ٹول ایجوکیٹرز کی ضرورت اور تعاون فراہم کرتا ہے۔ 2008 میں قائم کیا گیا اور اب دنیا بھر میں 400,000  اسکولوں میں 100 ملین سے زائد صارفین کے ساتھ 618 ملین کے وسائل رکھنے والا، ایڈموڈو طلباء اور اساتذہ کی رازداری کے تحفظ بذریعہ مواصلت اور باہم تعاون کے لئے ایک محفوظ پلیٹ فارم کی فراہمی کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کمپنی کا صدر دفتر سان میٹیو، کیلیفورنیا میں ہے۔ ہمیں Edmodo پر تلاش کریں اور distance learning   شروع  کرنےکے بارے  میں مدد کے لئے مزید معلومات  حاصل کیجئے۔

برائے مہربانی سرمایہ کاری کی معلومات کے لئے رابطہ کیجئے:

نیٹ ڈریگن ویب سافٹ ہولڈنگس لمیٹڈ

محترمہ میگی ژاؤ
سینئر ڈائریکٹر آف انویسٹر ریلیشن
ٹیلی فون: 7266 2950 852+ / 7266 8390 591 86+
ای میل:  maggie@nd.com.cn
ویب سائٹ:  ir.netdragon.com

لوگو:   https://photos.prnasia.com/prnh/20200320/2756855-1