نئی متحدہ عرب امارات ٹی20 لیگ کا علاقائی و بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے ترقی کے منفرد مقام کا عہد

دبئی، متحدہ عرب امارات، 13 جون 2018ء/پی آرنیوزوائر/– امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی شراکت سے اور بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اجازت سے منظم کی گئی ایک نئی ممتاز بین الاقوامی ٹی20 کرکٹ لیگ دسمبر 2018ء سے جنوری 2019ء تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے کے لیے تیار ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_pzy11f0q/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے: https://www.multivu.com/players/uk/8347651-new-uae-t20-unique-platform-for-players/

ای سی بی کے سی ای او ڈیوڈ ایسٹ نے کہا کہ “ہم جو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس کی پوری توجہ دنیا بھر کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اس مقابلے کا حصہ بنانا ہے تاکہ ایسوسی ایٹ رکن ممالک کے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے میں مدد ملے کہ جنہیں ماضی میں بلند ترین سطح پر کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا۔”

کرکٹ کا نیا میلہ آئی سی سی کے مکمل اور ایسوسی ایٹ رکن ممالک کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نوآموزوں کو بھی کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے اور اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مواقع فراہم کرے گا۔ پانچ فرنچائزز 16 کھلاڑیوں کے دستے پر مشتمل ہوں گی جن میں چھ بین الاقوامی اسٹار کھلاڑی، آئی سی سی کے مکمل رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے دو ابھرتے ہوئے کھلاڑی، آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممالک کے تین کھلاڑی، دو جونیئر کھلاڑی اور تین متحدہ عرب امارات کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ کوئی بھی دوسرا ٹی20 مقابلہ ان اہداف کی بنیاد پر منعقد نہیں کیا گیا، اور نہ ہی کوئی دوسرا ایونٹ بین الاقوامی باصلاحیت کھلاڑیوں کی اتنی وسیع اقسام کو پیش کرے گا۔

ای سی بی کے بورڈ رکن زاید عباس نے کہا کہ “یہ مقابلہ کھیل کے لیے متحدہ عرب امارات میں نئے شائقین متعارف کروائے گا۔ ہم کرکٹ کا ایسا میلہ منعقد کرنا چاہتے ہیں جو دنیا کے ہر کونے تک کھیل کو لے جانے اور نچلی سطح و مقامی کرکٹ کو سہارا دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔”

کرکٹ پہلے ہی متحدہ عرب امارات کا دوسرا مقبول ترین کھیل ہے اور مقامی آبادی میں ہمیشہ اس کی مقبولیت بڑھتی رہی ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں متحدہ عرب امارات میں عالمی معیار کی کرکٹ کی بڑی تعدادمیں انعقاد ملک میں کھیل کی مقبولیت کو بڑھانے کے لیے بہت اہم رہا۔

ڈاکٹر نسیم اشرف، چیئرمین ٹی20 لیگ بورڈ آف ڈائریکٹرز، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور ای سی بی بورڈ رکن نے کہا:

“ہمارا ارادہ ایک نیا ایونٹ بنانا ہے جو یہاں قائم رہے، اور جو بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر میں ایک خاص مقام حاصل کرے۔ ہماری نظریں کرکٹ کا ایسا بین الاقوامی میلہ منعقد کرنے پر مرکوز ہیں جو  کھلاڑیوں کے فائدے کے لیے  اوّلین اور پیش پیش ہو، اور دنیا بھر سے نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے میں مدد دینے کا مخصوص ہدف رکھتا ہو۔”

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
دینا فواد
dina.fouad@csm.com
971-50-812-5175

(تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/704569/UAE_T20_League.jpg )

ذریعہ: امارات کرکٹ بورڈ