/

ننشا میں منعقدہ آئی ایف ایف میں سسٹین ایبل اکنامک ڈیویلپمنٹ ایک گرما گرم موضوع بنا ہوا ہے

ننشا، چین، 23 نومبر 2020/ ژن ہوا – ایشیا نیٹ/ — 20 سے 22 نومبر تک بین الاقوامی مالیاتی فورم 2020 کا سالانہ اجلاس ننشا، گوانگ ژاؤ میں منعقد کیا گیا۔ “جامع اور پائیدار ترقی- وسیع مشاورت، تعاون اور بحران سے متعلق ردعمل” کے عنوان کے تحت تقریبا 200 مالیاتی نمائندوں، کاروباری رہنماؤں اور ماہرین کو اپنی جانب راغب کیا تاکہ نئے منظر نامے میں مالیاتی اور مالی پالیسیوں جیسے موضوعات: مواقع اور چیلینجز ، ڈبلیو ٹی او ریفارم اور مستقبل کے عالمی تجارتی نظام ، کاربن قیمتوں کا تعین ، گریٹر بے ایریا کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ وغیرہ جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں۔

آئی ایف ایف میں سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ پر روشنی ڈالی گئی

کووڈ- 19 کے پھیلنے سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر بہت زیادہ ضروری ہے۔ بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے چین کونسل کے چیئرمین گاؤ یان کا کہنا ہے کہ اس صدی میں ان دیکھی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جسے وبائی مرض نے اب مزید تیز کردیا ہے۔ عالمی معیشت شدید  گراوٹ کا شکار ہے۔ عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین منفی طور پر متاثر ہوا ہے۔ یک طرفہ پن اور تحفظ پسندی واقع ہوئی ہے اور معاشی عالمگیریت کا جوابی مقابلہ ہوا ہے۔ رواں سال کی میٹنگ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پر مرکوز ہے جو ایک جیسی کمیونیٹی کی تعمیر کے ساتھ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے مقاصد اور نظریات کا اشتراک کرتی ہیں جس سے ناصرف تمام انسانیت بلکہ دنیا کو بھی فائدہ ہوگا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کے مطابق ممالک کو اس بحران سے نمٹنے اور بحالی کو فروغ دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ لکوڈیڈیٹی اور وسائل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی پبلک فائنس کو سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ کو فروغ دینے کے لیے ضرورت مند ممالک اور صنعتوں پر توجہ دینی چاہیے۔

آئی ایف ایف کونسل کے شریک چیئر ہان سیونگ سو، جنوبی کوریا کے سابق وزیر اعظم اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سابق صدر نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ہم قلیل مدتی معاشی گروتھ کے حصول میں میں بنی نوع انسان کے مفادات کی کی کسی بھی صورت قربانی نہیں دے سکتے اور اس اہم پیغام کو اس ایونٹ کے ذریعے لازمی تمام لوگوں تک پہنچایا جانا چاہیے۔ مستقبل میں ہونے والی سرمایہ کاری کو زیادہ پائیدار طریقے سے فروغ دینے کے لئے فنانس ہی اہم کردار ادا کرسکتا ہے

گلوبل گرین فنانس انوویشن ایوارڈ کا آغاز سب سے پہلے کیا گیا۔

ستمبر میں چینی رہنما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس کے عمومی مباحثے کے موقع پر ایک اہم تقریر کی جس میں تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ سب کے لئے جدید ، مربوط ، سبز اور اوپن ڈیویلپمنٹ کو آگے بڑھائیں ، سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے نئے دور کی پیش کردہ تاریخی مواقع سے فائدہ اٹھائیں ، کووڈ کے بعد کے دور میں عالمی معیشت کی گرین ریکوری حاصل کریں۔

رواں سال آئی ایف ایف نے سب سے پہلے گلوبل گرین فنانس انوویشن ایوارڈ کا آغاز گلوبل گرین فنانس کے جدید حل کی تعریف کرنے کے لئےکیا، گرین فنانس میں بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کو تقویت دینے اور اس کی ترقی میں کامیاب تجربے کو فروغ دینے اور سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ میں حصہ ڈالنے کے طریقوں سے کیا۔ ایوارڈ ریویو کمیٹی 15 اہم رہنماؤں پر مشتمل ہے جو عالمی اثر و رسوخ اور اتھارٹی کے ساتھ ساتھ  فنانس اور ماحولیات کے شعبوں کے اشرافیہ کے ساتھ خصوصی شراکت والے اداروں اور متعلقہ منصوبوں کو منتخب کریں۔

ننشا کی مالی ترقی پر اعتماد ظاہر کیا گیا

۲۰۱۷ سے ۲۰۱۹ تک آئی ایف ایف کی سالانہ میٹنگ مسلسل تین سال سے گوانگ ژاو میں ہوئی ہے۔ صرف دو ماہ قبل ننشا میں آئی ایف ایف کے مستقل وینیو کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کو عالمی انوویٹو فنانس  کے پلیٹ فارم اور مالی وسائل مختص کرنے کے لئے تیار کیا جائے گا۔

ننشا کو ہی کیوں منتخب کریں؟ حال ہی میں اس نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے ، فنانشل انوویشن کی حوصلہ افزائی ، اور مالی خدمات کی حمایت جیسے پہلوؤں کے جوابات دیئے ہیں۔

جولائی میں ننشا فائنینشل بیورو نے مالیاتی صنعت کی حمایت، انعامات کے اسکوپ کو وسیع کرنے، انعامات کی اقسام میں اضافہ، انعامات کی رقم میں اضافہ کرنے اور پالیسیوں کی کشش کو بڑھانے کے لیے بہتر اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان تمام اقدامات کا مقصد مالیاتی صنعت کے کاروباری ماحول کو بہتر بنانا ہے اور عالمی معیار کے مالی وسائل جمع کرنا ہے۔

اس کے علاوہ ننشا حقیقی معیشت میں نئی رفتار شامل کرنے کے لیے فنانشل ریفارم اور انوویشن کو سرگرم انداز میں فروغ دیتی ہے۔ اس وقت ننشا کے پاس کل 42 فنانشل انوویشن پریکٹسز یا پائلٹ منصوبے موجود ہیں جن میں انٹیلیجنٹ لوکل فنانشل رسک مانیٹرنگ اور روک تھام کے لیے پلیٹ فارم کو پائلٹ فری ٹریڈ زون میں ایک بہترین پریکٹس کیس کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

ستمبر 2020 تک ننشا نے مجموعی طور پر  6,559 مالیاتی اور اسی طرح کے فنانشل انٹر پرائزز اداروں کو طے کرلیا ہے ، جس میں پائلٹ فری ٹریڈ زون کے اجراء سے قبل ان کی تعداد 52 گنا بڑھ جاتی ہے۔

ماخذ: بین الاقوامی فنانس فورم 2020 کی سالانہ میٹنگ