ننگژیا،شراب کی دنیا کا ابھرتا ہوا ستارہ

ین چوہان،چین، 27 مارچ 2020 /سنہوا-ایشیا نیٹ / — چائنہ ننگژیا میں ایڈمنسٹریٹوکمیٹی آف گریپ انڈسٹری زون آف ہیلان ماوٗنٹین ایسٹ فٹ ہل وائن ریجن کے مطابق چین کے خود مختار علاقہ ننگژیانے9مارچ کو منعقد ہونے والے برلنر وائن ٹرافی میں22سونے کے تمغے حاصل کرکے چین کے شراب کی پیداوار والے علاقے میں سب سے زیادہ ایوارڈ لینے کا اعزاز حاصل کرلیا۔شراب کی پیداوار کی حیثیت سے ننگژیا نے حالیہ سالوں میں 700سے زائد بین الاقوامی اعزازات حاصل کیے ہیں۔

Helan

ہیلان ماوٗنٹین کا ایسٹ فٹ ہل وائن ریجن ننگژیا

خاص سازگار ماحول جیسے زمین کی طویل المدتی،کشادگی،کم بارشوں وغیرہ کی وجہ سے ننگژیا میں ہیلان پہاڑوں کا مشرقی دامن جسےچین کا برڈاوٗ بھی کہاجاتاہے،دنیا میں شراب کے انگوروں کی کاشت اور اعلی معیار کی شراب بنانے میں بہت شہرت رکھتا ہے۔

اس وقت 38000ایکڑ شراب کے انگوروں کی کاشت کی زمین اور سالانہ تقریبا 120ملین شراب کی بوتلوں کی برآمدکے ذریعے ننگژیا چین کا سب سے بڑا خالص اورملحقہ پیداواری علاقہ بن گیا ہے۔

ننگژیا،چین میں پہلا دیہاتی شراب پیدا کرنے والا علاقہ بن گیاہےاور چین اور بیرونی ممالک سے بھی سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرارہاہے۔2019کے اواخر تک 92شراب کی فیکٹریاں بنائی گئیں اور 119ابھی زیر تعمیر ہیں ۔ننگژیا کی شراب 20سے زائد ممالک اور خطوں کو برآمد کی جاتی ہےجن میں فرانس،کینیڈا،آسٹریلیا وغیرہ شامل ہیں۔

ننگژیا  2012میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف وائن اینڈ وین(اوآئی وی) میں چین کا پہلا صوبے کی سطح کا مبصر بنا اور اسے 2013میں دی ورلڈ اٹلس آف وائن میں شامل کیا گیا۔

جیسے کہ شراب کے ماہر جانسز روبنسن نے تعریف کرتے ہوئے کہا: “اس میں کوئی شک نہیں کہ چین کی شراب کا مستقبل ننگژیا میں ہے”۔

ذریعہ : دی ایڈمنسٹریٹو کمیٹی آف گریپ انڈسٹری زون آف ہیلان ماوٗنٹین ایسٹ فٹ ہل وائن ریجن ننگژیا۔

فوٹو : http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=360662