ٹیکنو موبائل نے پانچ کیمروں سے لیس انقلابی سپارک 5متعارف کرادیا۔

اے آئی کی طاقتور ٹیکنالوجی ،5,000 mAh کی طاقتور بیٹری اور 6.6 انچ ڈاٹ ان ڈیسپلے  کے ساتھ سپارک 5بہت جلد عام سٹور میں دستیاب ہوگا۔

ہانگ کانگ،13مئی،2020 /پی آر نیوز وائر / –ٹیکنو موبائل،ایک عالمی سطح کے اعلی موبائل فون برانڈ نے سپارک 5سمارٹ فون کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔پانچ کیمروں سےلیس اور5,000 mAh کی طاقتور بیٹری کے ساتھ،سپارک 5 6.6 انچ ڈاٹ-ان-ڈسپلے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز کو حقیقت کے روپ میں ڈھالے گا۔سپارک 5میں ٹیکنو کا ایچ آئی او ایس6.0کی خصوصیات کا حامل ہوگا،جو کہ انڈرائڈ کیو کے ذریعے بنایا گیاہے،اور بہت جلد عالمی مارکیٹ میں سرکردہ ریٹیلرز کے پاس دستیاب ہوگا۔

سپارک 5 بیک پر موجود 13 megapixel ے آئی کواڈ کیمرہ اور 13 megapixel کے فرنٹ کیمرے کے ذریعے تصویر اور ویڈیو بنانے کے معیار کو بے مثال سطح تک لے گیا۔پچھلی جانب موجود چار کیمروں میں سے ہر کیمرہ مخصوص صلاحیتوں کا حامل ہے۔گہرائی،پرائمری کیمرہ،میکرو لینز،اور اے آئی لینز،صارفین کو ایک غیر معمولی تصوراتی تجربہ فراہم کرتے ہیں اور ٹیکنو موبائل کی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی اختراعی استعمال کی کو ظاہر کرتے ہیں۔

ٹیکنو موبائل کے جنرل منیجر اسٹیفن ہا نے موبائل کے تعارف پر رائے کااظہارکرتے ہوئے کہا”ہم مشرق وسطی میں اپنے اختراعی سمارٹ فون کی مسلسل بڑھتی ہوئی مانگ دیکھ رہے ہیں اور ہم اس خطے میں سپارک 5کو متعارف کرنے کے بارے میں بہت پر جوش ہیں۔اے آئی ٹیکنالوجی کی اقدار اور نئے اختراعات کے اصولوں پر بننے والے برانڈ کی حیثیت سے،اس نئے سپارک 5کے پانچ کیمرے ان صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے گاجو مناسب قیمت پر ایک طاقتور سمارٹ فون کی تلاش میں ہیں۔صارفین اپنے ہاتھوں میں موجود جدید ترین کیمرہ ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو حرکت میں لاکر ایک بہتر مربوط زندگی کا مزہ لے سکتے ہیں،اور اپنے دوستوں اور خاندانوں کے ساتھ آسانی سے سوشل میڈیا کے ذریعے یہ مواد شیئر کرسکتے ہیں۔”

فوٹو گرافی کے شوقین افراد تمام موڈ اور مختلف تاثرات کے ساتھ پیشہ وارانہ سطح کے فوٹو گراف لے سکتے ہیں ان تاثرات میں بوکیح ایفیکٹ،اے آئی ایچ ڈی آر،میکرو موڈ اور اے آئی پورٹریٹ موڈ شامل ہیں جس سےسپارک 5کے کیمروں کو پوری طرح استعمال میں لایا جاسکتاہے۔جدید ترین “ایمرسیو سکرین”صارفین کو ایک نایاب اسکرین دیکھنے کا تجربہ فراہم کرے گی۔

اس کے اپ گریڈشدہ اے آئی کیمرہ 3.0کی الگوریتھم اور اے آئی اسکرین ڈیٹیکشن کے ذریعے صارفین اپنے فوٹو گرافی کے تجربے کو نئے صورت میں ڈھالیں گے،اپنی کھینچی ہوئی تصاویر کو مزید بہتر کرنے کے لیے فون کے چھ فلیشز کو استعمال کریں گے ،ان چھ میں سے چار فلیشز عقبی  کیمرے کے ساتھ اور فرنٹ کیمرے کے ساتھ دو کیمرہ فلش ہیں۔ اس کے میکرو موڈ کے ذریعے صارفین انتہائی قریب چار سینٹی میٹر کے فاصلے تک کلوز اپ لے سکیں گے اور یہ انھیں معاملے کی ہر تفصیل پر توجہ دینے کا موقع دےگا۔

سپارک 5 اے آئی ٹیکنالوجی کی خصوصیات بھی رکھتاہے جو اس کے کیمرہ سینسر کی کھینچی ہوئی تصاویر کی حد کو بڑھاتے ہوئے صارفین کو  پوری تفصیلات اور کم بگاڑ کے ساتھ تصاویر لینے کا موقع فراہم کرتاہے۔سپارک 5کا خوبصورت ڈیزائن چار رنگوں میں ہے  جن میں آئس جیڈائیٹ،سپارک اورنج،ویکیشن بلیواور میسٹی گرے کے انتخابات شامل ہیں۔

ہر ایک  کے لیے ایک خصوصیات سے بھر پور طاقتور سمارٹ فون

  • کیمرہ : 8میگاپکسل فرنٹ کیمرہ  اور 13میگا پکسل ریئر اے آئی کواڈ کیمرہ ،4بیک فلیشز اور دو فرنٹ فلیشز کے ساتھ۔
  • سوفٹ وئیر ،کنیکٹیوٹی  اور نیٹ ورک : وائی فائی/بی ٹی 5.0 4Gایل ٹی ای کے نیٹ ورک کے ساتھ،اور 2نینو سم سلوٹس۔
  • ایم ٹی 6761کے پروسیسر کے ساتھ انڈرائڈ کیو  اور میوری32GB +2GB یہ ڈیوائس ایچ آئی اورایس پر چلتی ہے جو کہ انڈرائڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم کی ترمیمی شکل ہے۔یہ صارفین کے لیے بہت ساری ترامیم کے مواقع فراہم کرتاہے اور اس کے لیے انھیں موبائل ڈیوائس کو روٹ بھی نہیں کرنا پڑتا۔اس آپریٹنگ سسٹم میں ایسی استعمال کی ایپلیکیشن بھی رکھی گئیں ہیں جو صارفین کو میموری کے لیے صفائی کرنے،اپیلیکیشن کو منجمد کرنے ،ایپلیکیشن کی ڈیٹا تک رسائی کو محدود کرنے میں مدد کرتی ہیں اور اس کے دوسری کئی خصوصیات بھی شامل ہیں۔
  • ڈیسپلے : سپارک 5کی 6.6انچ ڈاٹ ان ڈیسپلے اسکرین ایک بڑی حسین شے ہے۔یہ آپ کو%90.2 کے اسکرین کی تناسب دیتاہےاور 720*1600 HD کی اسکرین ریزولوشن کے ساتھکے ساتھ ایک بڑی اور بہترین منظر کشی فراہم کرتی ہے اور صاف ڈیسپلے دیتی ہے۔
  • بیٹری : 5,000 mAh کی بیٹری جو ایک بار چارج کرنے پر پورا دن چلے گی۔زیادہ بیٹری استعمال کرنے والی ایپلیکیشن کے آپ کے موبائل میں چلنے کے باوجود یہ آپ کو سارا دن ایک چارج پر نکالنے میں مدد دے گی۔

مزید معلومات کے لیے،براہ مہربانی ٹیکنو موبائل کو www.tecno-mobile.com پر وزٹ کیجیئے۔

ٹیکنو موبائل کے بارے میں

ٹیکنو موبائل ٹرانشن ہولڈنگز سے تعلق رکھنے والا ایک منافع بخش سمارٹ فون کا برانڈ ہے۔اپنے “مزید کی امید”کی روایت کی پاسداری کرتے ہوئے ٹیکنو موبائل لوگوں کو جدید ٹیکنالوجی تک مناسب قیمت پر رسائی دینے کے لیے پرعزم ہے،تاکہ خریداروں کو اپنی موجودہ حدود سے آگے پہنچنے اور ممکنات کی دنیا کو ظاہر کرنے میں مدد دے۔ٹیکنو مختلف مارکیٹوں سے صارفین کی ضروریات سے آگاہ ہے اور انھیں مقامی طور پر تیار کیے گئے مصنوعات فراہم کرتاہے جن میں سمارٹ فون،ٹیبلٹ،اور فیچر فون شامل ہیں۔ٹیکنو دنیا کی 60ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں اپنی موجودگی کے باعث ایک بین الاقوامی کھلاڑی ہے۔یہ مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب کا گلوبل آفیشل ٹیبلٹ اینڈ ہینڈ سیٹ پارٹنر ہے۔مزید معلومات کے لیے، براہ مہربانی وزٹ کیجیئے : www.tecno-mobile.com

مزید معلومات کے لیے