پاکستان میں ای۔کامرس کے سرکردہ عالمی پلیٹ فارم اشاسوڈا ڈاٹ کام متعارف کرادیاگیا

کراچی،پاکستان،18جون،2020/پی آر نیوزوائر/–اشاسوڈا ڈاٹ کام کے سی ای او جناب باوٗ یانگ کا کہنا تھا“اشاسوڈا ڈاٹ کام نے پاکستان،چین اور پوری دنیا میں بزنس ٹوبزنس تیاری و فراہمی کی صنعتوں کے عمل میں اشتراک پیدا کرنے کے لیے پہلی بین الاقوامی ویب سائٹ قائم کردی ہے”۔ان کا مزید کا کہناتھاکہ”اس نئی ای۔کامرس کی ویب سائٹ کا مقصدچین،پاکستان اور پوری دنیا میں آن لائن مختلف سازوسامان اور ٹیکنالوفی کی خریدوفروخت میں سہولیات فراہم کرناہے،جبکہ یہ حقیقی طور پر مقامی صنعتوں کے لیےبرآمدات بڑھانے میں مدد کرے گی۔”

اشاسوڈا ڈاٹ کام کا پلیٹ فارم پاکستان میں اپنے کام کے دوران مقامی کاروبار کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کرے گا ،اور اس کے ساتھ پاکستان کی دیسی صنعتوں کے لیے تجارت میں آسانی پیدا کرکے ان کےلیے نئی مارکیٹ بنانے میں مدد کرےگااور کامیاب چھوٹےبڑے کاروباروں کو عالمی سطح پر پہچان دینے کیے لیے نئی راہیں متعین کرے گا۔Screenshot of Achasoda.com

ایزوں بزنس)پرائیویٹ)لمیٹیڈ کی جانب سے رجسٹرڈ کردہ اشاسوڈا ڈاٹ کام پاکستان میں چین حالیہ دور میں سب سے بڑی غیر ملکی نجی سرمایہ کار کمپنی اورینٹ گروپ اورآف لائن بی ٹو بی اور بی ٹو سی کے ذریعے تجارت اور معیشیت کی فروغ کےلیے نمائشوں کے ایک سرکردہ پلیٹ فارمبدر ایکسپو سلوشنکا مشترکہ منصوبہ ہے۔

1978میں قائم شدہ او جی ان اولین نجی کمپنیوں میں سے ہے جو چین کی اصلاحات اور شروعات کی بنیاد پر قائم کی گئی۔اس وقت یہ سات بڑی صنعتوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے،جن میں مالیات،جدید زراعت اور متوازن غذا،نئی شہری ترقی،بندرگاہوں کی آمد ورفت،حفاظتی معلومات،تیل اور قدرتی گیس،توانائی اور وسائل کے دوبارہ قابل استعمال بنانےاور مادی اشیائ شامل ہیں۔او جی کے ماتحت ادارےیونایٗٹڈ انرجی گروپ کمپنی اور یو ای پی ونڈ پرائیویٹ لمیٹیڈ توانائی اور توانائی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے میدان میں نہایت اثر انداز ہیں۔ 2020تک او جی نے پاکستان میں 4بلین ڈالر تک سرمایہ کاری کی ہے،اور پاکستان میں معاشی میدان میں ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی کی ہے۔

بدر ایکسپو ہر سال 100سے زائد نمائشوں اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کرتاہے،اور اس کے پاس چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کی بہت معلومات موجود ہوتی ہیں،ان کمپنیوں میں فوجی دفاع،الیکٹرانک اشیائ،توانائی اور معدنیات کے ذخائر،مال مویشی،سیاحت،کیٹرینگ وغیرہ شامل ہیں۔بدر نے تعمیراتی سازوسامان،توانائی،معدنیات،فوجی اور دیگرصنعتی نمائشوں میں بہت زیادہ تجربہ حاصل کیا ہے اور اپنی پہچان کو برقرار رکھا ہے۔ان نمائشوں میں وزارت دفاع کی میزبانی میں منعقد انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبشن کا انعقاد ندر نے مسلسل کئی سالوں تک کیا۔

یہ موجودہ منصوبہ پاکستان میں ای۔کامرس کے میدان میں نہ صرف ایف ڈی آئی لائے گا بلکہ پاکستان میں خریدوفروخت،بینکاری،نقل وحمل اور ذخیرہ اندوزی میں مستقبل کی سرمایہ کاری کے لیے نئی جہتیں مقرر کرے گا۔

اپنی لانچ کے ساتھ اشاسوڈا ڈاٹ کام 1جولائی 2020سےپوری دنیا میں خریداروں اور فروخت کنندگان کی رجسٹریشن کے لیے کھول دی جائے گی۔

تصویر :- https://photos.prnasia.com/prnh/20200616/2832308-1