/

چونگشان سالانہ سرمایہ کاری میلے کی توجہ گریٹر بے ایریا میں جدت طرازی سے تحریک پاتی ترقی کو آگے بڑھانے پر مرکوز

چونگشان، چین، 28 مارچ 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– چونگشان،ٹریڈ، انویسٹمنٹ اینڈ ٹاپ ٹیلنٹ فیئر اور پانچواں ٹاپ ٹیلنٹ نیٹ ورکنگ چونگشان “جدت طرازی ترقی کی قیادت کرتی اور اجتماعی فہم بے ایریا کی تشکیل کرتا ہے” کے موضوع پر 28 مارچ 2018ء کو شروع ہوا، جس میں 10 ممالک اور خطوں کے 1,000 سے زیادہ شرکاء کھنچے چلے آ رہے ہیں۔

مجموعی جدت طرازی کے عناصر اور اجتماعی فہم نے چونگشان کے لیے ممکن بنایا کہ وہ اپنے جغرافیائی مقام، صنعتوں، جدت طرازی اور رہنے کے ماحول میں مسابقت کے ذریعے گوانگڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر میں مزید حصہ ڈالے۔

اس سال حاصل کی گئی سرمایہ کاری – جدت طرازی سے تحریک پا کر معیشت کو اعلیٰ معیار کی ترقی کی طرف گامزن رکھنے کے لیے – شہر کے بنیادی مقصد سے زیادہ مطابقت رکھتی ہے۔ میلے کی افتتاحی تقریب نے مختلف منصوبوں پر دستخط ہوتے دیکھے – بشمول تیانہی سپر-کمپیوٹنگ پیٹرن ریکگنیشن اور اے آئی ٹیم، 3ڈی بایو-پرنٹنگ سینٹر فار پریسیشن میڈیسن، سیاسن انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ ریسرچ انسٹیٹیوشن اور ایچ کے یو ایس ٹی-چونگشان جوائنٹ انوویشن سینٹر، جو جدت طراز وسائل جمع کرنے، صنعتی شعبوں میں تبدیلی اور بہتری اور گریٹر بے ایریا کے اندر وسیع تعاون میں ترقی کے نئے محرّک کا اشارہ دے رہے ہیں۔

لی یولونگ، نائب میئر چونگشان، کے مطابق شہر کا ہدف خود کو جدید ساخت گری، نقل و حمل کے علاقائی مرکز، صنعتی جدت طرازی مرکز اور معروف تاریخی و ثقافتی شہر کی حیثیت سے اپنی تعمیر کرنا ہے۔ میلہ، اپنے اہداف کے مطابق، ٹیکنالوجی میں جدّت طرازی، تحقیق و ترقی کے حامل، معائنہ و جانچ کے پلیٹ فارمز  اور اعلیٰ پیداواری خدمات اور بیرون ملک سے ثقافتی سیاحت کے منصوبوں میں مہارت رکھنے والی ٹیموں کو لانے میں مدد دیتا ہے۔

میلہ 20 موضوعاتی سیشنز پر مشتمل رہا، بشمول چونگشان انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ اور انٹرنیشنل انڈسٹریل کارپوریشن پر پارٹنرنگ فورم، اوورسیز ٹیلنٹ اینڈ ٹیکنالوجیکل پروجیکٹ کوآپریشن وغیرہ پر سیمینار، تاکہ صنعتوں، ٹیکنالوجیوں، منصوبوں، باصلاحیت افراد اور پیشہ ورانہ ٹیموں کے درمیان رابطہ کاری کو بڑھانے میں مدد ملے۔

حالیہ سالوں نے ٹاپ ٹیلنٹ نیٹ ورکنگ چونگشان جیسی اہم تقریب اور باصلاحیت افراد کی طرف میلان رکھنے والی 18 نئی پالیسیاں متعارف کروانے کے ذریعے باصلاحیت افراد کی توجہ حاصل کرنے میں سیر حاصل نتائج حاصل کیے۔ اعداد و شمار نے ظاہر کیا کہ گزشتہ چار ٹیلنٹ نیٹ ورکنگ تقاریب نے 47 خصوصی سیشنز کے ساتھ چین کے ریکروٹمنٹ پروگرام آف گلوبل ایکسپرٹس کی جانب سے فروغ تعلیم کے 23 اراکین، 100 شخصیات اور 136,000 عالمی باصلاحیت افراد کی توجہ حاصل کی۔ ٹیلنٹ تعاون کے 220 تک منصوبوں پر دستخط کیے گئے تھے، جن میں چند علمی شخصیات کی ٹیمیں لانے میں شامل ہیں۔

2017ء کے اختتام تک چونگشان غیر ملکی طالب علموں کے لیے نیشنل انٹرپرینیورشپ پارک، شہری و ٹاؤن شپ سطح پر 26 بزنس انکیوبیٹرز، پوسٹ-ڈاکٹوریٹ فیلوز کے لیے 43 ورکنگ پلیٹ فارمز اور چونگشان سے باہر کالجوں اور جامعات کے لیے 88 تعاون پلیٹ فارموں کا مسکن بن چکا ہے۔ اس سے آگے دو بیرون ملک ٹیلنٹ ورک اسٹیشن (بوسٹن اور سلیکون ویلی میں)، دس نیشنل انوویشن پلیٹ فارمز اور ان کی شاخیں، دس اکیڈمیشن ورک اسٹیشنز اور 29 ماسٹر ٹیکنیشن ورک رومز ہیں۔ پیشہ ور افراد کی توجہ حاصل کرنے کے حوالے سے اعداد و شمار ریکارڈ بلند ترین سطح پر ہیں جو شہر مستحکم معیشت اور سماجی تعمیر میں اپنی اعلیٰ معیار کے افراد کے جال کو ظاہر کر رہے ہیں۔

ذریعہ: انتظامیہ کمیٹی برائے چونگ شان ٹریڈ، انوسٹمنٹ اینڈ ٹاپ ٹیلنٹ فیئر