چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو سہارا دینے کے لیے وقف،ایکس سی ایم جی نے بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

سوژو، چین، 18 اکتوبر 2018ء/پی آرنیوزوائر/– چین کا تعمیراتی مشینری بنانے والا معروف ادارہ ایکس سی ایم جی  چین کے “بیلٹ اینڈ روڈ” (بی آر آئی) منصوبے کی پانچویں سالگرہ کو عالمی مارکیٹ، بالخصوص منصوبے کے شریک ممالک کی مارکیٹوں  ، میں زبردست کامیابی کے ساتھ منا رہا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں ایکس سی ایم جی جنوبی امریکی، آسیان اور افریقی مارکیٹوں میں لگ بھگ 13 ملین امریکی ڈالرز کے آرڈرز حاصل کرچکا ہے، جن میں شامل ہیں:

  • برازیل کے لیے 70 ایکس ای 150 بی آر ایکس کیویٹرز کا آرڈر، جو ملک کے لیے واحد برآمدی آرڈرز کا نیا ریکارڈ ہے۔ یہ آلات، جو برازیل میں ایکس سی ایم جی کی فیکٹری کے ساتھ مشترکہ طور پر بنائے گئے ہیں، سڑکوں کی دیکھ بھال اور پلوں کی تعمیر جیسے مقامی منصوبوں میں استعمال ہوں گے۔
  • 150 کلومیٹر طویل اور 5.135 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کے نمائندہ معروف بی آر آئی منصوبے انڈونیشیا کی جکارتا-بانڈونگ ہائی-اسپیڈ ریلوے کے لیے سینکڑوں ایکس کیویٹرز اور ڈمپرز کی فراہمی۔
  • ملک کی سب سے بڑی بوجھ اٹھانے والی فلیٹ-ٹاپ ٹاور کرین ایکس جی ٹی 8075-40 کرین کی جنوبی امریکا کے ملک بولیویا کو برآمد، جو ایک ہائیڈروپاور اسٹیشن کی تعمیر میں مدد دے گی۔ نئی ایکس جی ٹی 8075-40 متعدد اصل ڈیزائنوں سے خود کو ممتاز کرتی ہے جن میں اے ایم سی ایس انٹیلی جنٹ مینیجنگ سسٹم شامل ہے۔Sri Lanka Delegation led by Minister of Public Administration & Management and Law & Order Hon. R. M. Ranjith Madduma Bandara Visits XCMG.

ایکس سی ایم جی کے چیئرمین وانگ من نے کہا کہ “مجھے فخر اور خوشی ہے کہ ایکس سی ایم جی ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ منصوبے میں شامل ممالک کو عالمی معیار کی مصنوعات اور تکنیکی مدد فراہم کر سکتا ہے، لیکن اب بھی تعمیراتی مشینری کی صنعت کے ‘ایورسٹ’ تک پہنچنے میں ابھی کافی راستہ باقی ہے، اس لیے ہمیں نئے خیالات پیش کرنا اور بہتر بنانا ہوں گے۔”

اگست میں ایکس سی ایم جی کے تھری-آرم ڈرل جمبوز اور ایک کنکریٹ اسپریئر بھارت میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مدد کے لیے منتقل کیے گئے تھے۔ گزشتہ دو سالوں میں ایکس سی ایم جی سرنگ بنانے کی مصنوعات بنانے سے وابستہ ہے جو پیچیدہ ارضیاتی ماحول پر غالب آ سکتی ہیں۔

گزشتہ ماہ وزیر پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ اور قانون و انصاف عزت مآب آر ایم رنجیتھ مدوما بندرا کی زیر قیادت ایک وفد نے ایکس سی ایم جی کے صدر دفاتر کا دورہ کیا اور ادارے کی سرفہرست چھ تعمیراتی مشینری بنانے والوں میں شمولیت کے ساتھ ساتھ اس کی قابل بھروسہ اور جدید مصنوعات کو بھی سراہا۔

ایکس سی ایم جی کے بارے میں

ایکس سی ایم جی 74 سالہ تاریخ کا حامل ایک کثیر القومی ہیوی مشینری بنانے والا ادارہ ہے۔ یہ اس وقت دنیا کی تعمیراتی مشینری کی صنعت میں چھٹے نمبر پر ہے۔ ادارہ دنیا کے 177 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے لیے برآمدات رکھتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.xcmg.com، یا فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب، لنکڈاِن اور انسٹاگرام پر ایکس سی ایم جی کے پیجز ملاحظہ کیجیے۔

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20181018/2272016-1