کھلاڑیوں اور شائقین کے کرکٹ تجربے کو بدلنے کے لیے انیل کمبلے کے مائیکروسافٹ کی مصنوعی ذہانت سے لیس پاور بیٹ کی اسٹار انڈیا کے ساتھ شراکت داری

مائیکروسافٹ، اسٹار انڈیا اور انیل کمبلے فوری پاور اسپیکس کے ساتھ شائقین کی شمولیت کو نئے سرے سے مرتب کریں گے

ممبئی، بھارت، 11 اکتوبر 2018ء/پی آرنیوزوائر/– مائیکروسافٹ کارپوریشن اور انیل کمبلے کا ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ، اسپیکٹاکوم ٹیکنالوجیز، نشریاتی شراکت دار اسٹار انڈیا کی مدد سے جمعرات کو پاور بیٹ کو متعارف کروانے کے لیے اعلان کرنے جمع ہوئے۔ پاور بیٹ کھلاڑیوں، کوچز، تبصرہ کاروں اور ناظرین کو کھیل میں شامل ہونے اور اپنے کھیل کو بہتر بنانے کا ایک مکمل نیا اور انوکھا طریقہ فراہم کرتا ہے جو مصنوعی ذہانت اور انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) سروسز استعمال کرنے والے مائیکروسافٹ ازورے کلاؤڈ پلیٹ فارم سے لیس ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_fhth1cx3/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

https://mma.prnewswire.com/media/24227/microsoft_corp_logo226_9217jpg.jpg

مائیکروسافٹ اسپیکٹاکوم اور اس کے بانی سابق کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم انیل کمبلے کے ساتھ مل کر پروڈکٹ کو اسکیل اپ پروگرام کے حصے کے طور پر انکیوبیٹ اور لانچ کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ بھارت میں کرکٹ کے سب سے بڑے براڈکاسٹر اسٹار انڈیا نے حالیہ سیریز میں فوری اعداد و شمار اور کھیل کے ادراک کو براہ راست میدان سے پیش کرنے کے لیے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

مائیکروسافٹ کے ایگزیکٹو نائب صدر پیگی جانسن نے کہا کہ “ہم شائقین، کھلاڑیوں اور کوچز کے کرکٹ تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اسپیکٹاکوم اور اسٹار انڈیا کے ساتھ کام کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔ ہم دیگر صنعتوں میں کنیکٹڈ ڈیوائسز کے اثرات کو پہلے ہی دیکھ چکے ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ سروسز میں جدّت کے ساتھ یہ کئی ممکنات کی بس شروعات آغاز ہے اور صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ تمام کھیلوں میں۔”

سنجے گپتا، مینیجنگ ڈائریکٹر، اسٹار انڈیا نے کہا کہ “اسٹار انڈیا کھیلوں کے شائقین کے تجربات کی جدّت اور اسے بڑھانے کے لیے ہمیشہ کوشش کرتا رہا ہے۔ مختلف زبانوں میں نشریات اور سلیکٹ ڈگ آؤٹ سے وی آر اور واچ این پلے تک، ویوو آئی پی ایل کی کوریج شائقین کی شمولیت کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہماری وابستگی کے نئے معیارات کو ظاہر کرتی ہے۔ پاور بیٹ اسی سمت میں ایک اور قدم ہے اور ہماری نظریں اسے اپنے شراکت داروں تک لانے کے لیے انیل کمبلے (اسپیکٹاکوم) اور مائیکروسافٹ کے ساتھ شراکت پر مرکوز ہیں۔”

انیل کمبلے، سابق کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم اور بانی اسپیکٹاکوم کے مطابق “ہمارا وژن کھیلوں کے فوری اعداد و شمار استعمال کرکے دلچسپی کے مختلف طریقوں سے صارفین کو کھیلوں کو قریب لانا ہے۔ اسی دوران یہ پہلو بھی اہم ہے کہ استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیز رواں ہوں اور کھیل میں رکاوٹ کا سبب نہ بنیں یا کھلاڑیوں کو پریشان نہ کریں۔ مائیکروسافٹ کے ساتھ ہم نے ایک محفوظ اور مؤثر حل بنا لیا ہے اور اسٹار انڈیا کی صورت میں ہمیں ایسا شراکت دار مل چکا ہے جو شائقین کو ترغیب و تحریک دے سکتا ہے۔”

پاور بیٹ ایک انوکھا تصور ہے جس میں ایک کم وزن ازورے اسفیئر-پاورڈ اسٹکر بلّے کے شانے پر لگایا جاتا ہے جو بالکل بھی پریشان نہیں کرتا۔ براہ راست میچ میں جیسے ہی بیٹسمین گیند کو ہٹ کرتا ہے مختلف مقداروں پر ڈیٹا (گیند اور بلّے کے ٹکرانے پر رفتار، ضرب پر آنے والا خم اور شاٹ کا معیار گیند کے بلّے کے سوئٹ اسپاٹ پر ٹکرانے کا فیصد حصہ) پیمائش کے ایک نئے یونٹ پر حاصل کرلیا جاتا ہے جسے پاور اسپیکس کا نام دیا گیا ہے۔ مائیکروسافٹ ازورے اسفیئر یقینی بناتا ہے کہ ڈیٹا محفوظ انداز میں حاصل اور پروسیس کرلیا گیا ہے۔ ازورے پر جدید ترین اینالٹکس اور اے آئی سروسز کو استعمال کرکے فوری نتیجہ اسٹمپ باکس میں حاصل کیا جاتا ہے اور براڈکاسٹر کے ذریعے اسکرین پر ظاہر کیا جاتا ہے۔ پریکٹس یا کوچنگ کے دوران یہ ڈیٹا ایک موبائل ایپ کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔

اگرچہ اسپیکٹاکوم کی متعارف کردہ ٹیکنالوجی کا یہ کرکٹ میں اپنی نوعیت کا پہلا استعمال ہے، لیکن مائیکروسافٹ، انیل کمبلے اور اسٹار انڈیا کے لیے یہ کئی کھیلوں میں محض پہلا کھیل ہے کہ جہاں اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مائیکروسافٹ سمجھتا ہے کہ اس کی ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کا فائدہ اٹھا کر کھیلوں کی ٹیموں اور تنظیموں کو اپنے سخت ترین چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ ادارے کے انٹیلی جینٹ کلاؤڈ اور پروڈکٹیوٹی سلوشنز کا فائدہ اٹھا کر دنیا بھر میں پھیلی کھیلوں کی تنظیمیں شائقین سے منسلک کر رہی ہیں، اپنی ٹیم اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنا رہی ہیں اور اپنے کاموں کو نئے و جدید انداز میں منظم کر رہی ہیں۔

مائیکروسافٹ کے بارے میں

مائیکروسافٹ (نیس ڈیک “MSFT” @microsoft) ایک انٹیلی جینٹ کلاؤڈ اور انٹیلی جینٹ برتری کے دور کے لیے ڈجیٹل تبدیلی کو ممکن بناتا ہے۔ اس کا ہدف زمین پر موجود ہر شخص اور ہر ادارے کو زیادہ سے زیادہ کے حصول کے لیے طاقت فراہم کرنا ہے۔

اسپیکٹاکوم ٹیکنالوجیز کے بارے میں

اسپیکٹاکوم جدید ترین سینسر ٹیکنالوجی کے ذریعے کھیلوں کی نئی تشریح اور شائقین کی شمولیت کا نیا تصور لا رہا ہے۔ اس کا ہدف کھیلوں کے اربوں شائقین تک پہنچنا ہے۔ اسپیکٹاکوم “کھیل میں شمولیت” کے لیے شائقین کے شریک ہونے تجربے کو ممکن بناتا ہے۔

اسٹار انڈیا کے بارے میں

اسٹار انڈیا 1991ء سے بھارتی میڈیا منظرنامے کو ترتیب دے رہا ہے اور آج ملک کے سب سے بڑے میڈيا اداروں میں سے ایک ہے، جو بھارت اور 100 سے زیادہ دیگر ممالک میں ایک مہینے میں 700 ملین سے زيادہ ناظرین رکھتا ہے۔ اسٹار ہر سال 30,000 گھنٹوں سے زیادہ کا مواد پیش کرتا ہے اور 8 مختلف زبانوں میں 60 سے زیادہ چینلز رکھتا ہے، جو بھارت میں 10 میں سے 9 سی اینڈ ایس ٹی وی گھروں تک پہنچتا ہے۔ اسٹار انڈیا 21سٹ سنچری فوکس کا ماتحت ادارہ اور مکمل طور پر اسی کی ملکیت ہے۔

نیٹ ورک کے تفریحی چینلوں کے پورٹ فولیو میں اسٹار گولڈ، اسٹار گولڈ ایچ ڈی، اسٹار گولڈ سلیکٹ، اسٹار گولڈ سلیکٹ ایچ ڈی، اسٹار ورلڈ، اسٹار ورلڈ ایچ ڈی، اسٹار ورلڈ پریمیئر ایچ ڈی، اسٹار موویز، اسٹار موویز ایچ ڈی، اسٹار موویز سلیکٹ ایچ ڈی، اسٹار اتسو، اسٹار اتسو موویز، اسٹار بھارت، اسٹار بھارت ایچ ڈی، موویز اوکے، نیشنل جیوگرافک، نیشنل جیوگرافک ایچ ڈی، نیٹ جیو وائلڈ، نیٹ جیو وائلڈ ایچ ڈی، فوکس لائف، نیٹ جیو پیپل، نیٹ جیو پیپل ایچ ڈی، نیٹ جیو میوزک، نیٹ جیو میوزک ایچ ڈی، بے بی ٹی وی، بے بی ٹی وی ایچ ڈی اور بھارت کے نمبر 1 ہندی عام تفریحی چينل اسٹار پلس، اسٹار پلس ایچ ڈی شامل ہیں۔ یہ علاقائی نشریات میں بھی نمایاں موجودگی رکھتا ہے جس میں اسٹار جلشا، جلشا موویز، اسٹار پراوا، اسٹار پراوا ایچ ڈی، ما چینلز (اسٹار ما، اسٹار ما ایچ ڈی، اسٹار ما گولڈ، اسٹار ما موویز، اسٹار ما موویز ایچ ڈي اور اسٹار ما میوزک) اور ملحقہ چینلز ایشیا نیٹ، ایشیا نیٹ ایچ ڈی، ایشیا نیٹ پلس، ایشیانیٹ موویز، اسٹار سورنا، اسٹار سورنا ایچ ڈی، اسٹار سورنا پلس اور وجے ٹی وی، وجے سپر شامل ہیں۔یہ فوکس اسٹار اسٹوڈیوز کے ذریعے بھارت کی فلمی پروڈکشن اور تقسیم کاری میں بھی شامل ہے۔

اسٹار انڈیا اپنے بہتر مواد اور ناظرین کے حوالے سے گروپ کی مضبوطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک میں کھیلوں کو تبدیل کرنے کے لیے بڑے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اسٹار اسپورٹس کا کاروبار 13 چینلوں (اسٹار اسپورٹس 1، اسٹار اسپورٹس 2، اسٹار اسپورٹس 3، اسٹار اسپورٹس ایچ ڈی1، اسٹار اسپورٹس ایچ ڈی2، اسٹار اسپورٹس سلیکٹ 1، اسٹار اسپورٹس سلیکٹ 2، اسٹار اسپورٹس سلیکٹ 1 ایچ ڈی، اسٹار اسپورٹس سلیکٹ 2 ایچ ڈی، اسٹار اسپورٹس ہندی 1، اسٹار اسپورٹس ہندی 1 ایچ ڈی، بھارت کا پہلا تامل اسپورٹس چینل اسٹار اسپورٹس تامل 1 اور بھارت کا پہلا نجی ایف ٹی اے اسپورٹس چینل اسٹار اسپورٹس فرسٹ) کی ملکیت تک پھیل چکا ہے، جو اسے ملک کا سب سے بڑا اسپورٹس نیٹ ورک بناتے ہیں۔

اسٹار اپنے انقلابی ڈجیٹل پلیٹ فارم ہاٹ اسٹار کے ساتھ ملک میں ڈجیٹل کھپت کے ایجنڈے کو تحریک دے رہا ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ابھرتی ہوئی ایپس میں سے ایک ہے اور بھارت میں انٹرنیٹ کو اختیار کرنے والوں کے لیے پہلا پڑاؤ بنتا جا رہا ہے۔

اسٹار انڈیا 21سٹ سنچری فوکس کی مکمل ملکیت ماتحت ادارہ ہے۔

ہمیں http://www.startv.com/ پر فالو کریں۔

لوگو – https://mma.prnewswire.com/media/24227/microsoft_corp_logo226_9217jpg.jpg

ایڈیٹرز کے لیے ہدایت: مائیکروسافٹ کے بارے میں مزید معلومات، خبروں اور تجزیوں کے لیے http://news.microsoft.com پر مائیکروسافٹ نیوز سینٹر ملاحظہ کریں۔  ویب لنکس، ٹیلی فون نمبرز اور عہدے اشاعت کے وقت درست کیے گئے تھے لیکن ہو سکتا ہے یہ تبدیل ہوگئے ہوں۔ اضافی مدد کے لیے صحافی اور تجزیہ کار مائیکروسافٹ کی ریپڈ رسپانس ٹیم یا http://news.microsoft.com/microsoft-public-relations-contacts پر موجود موزوں افراد سے رابطہ کر سکتے ہیں۔