گوانگزو کے نئیشا میں دوسرے ایسٹ ٹیک ویسٹ فورم کا افتتاح ہو گیا

گوانگزو، چین، 22 نومبر، 2019 / شنہوا۔ ایشیاء نیٹ / — عالمی سطح پر سائی-ٹیک  کی جدت طراز اشرافیہ گریٹر بے ایریا سے مواقع حاصل کرنے کے لئے یہاں جمع ہوتے ہیں۔ 18 سے 20 نومبر تک چین میں گوانگزو کے ضلع نئیشا میں، دوسرے ایسٹ ٹیک ویسٹ (سی این بی سی کے زیر اہتمام ایک عالمی فورم) کے لئے با اثر عالمی صنعت کے 300 سے زیادہ رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ ان کی توجہ 5 جی اور سمارٹ سٹی، اے آئی، نقل و حمل، فنٹیک اور ہیلتھ کیئر جیسی صنعتوں کی جدت اور ترقی پر ہے۔ آئی بی ایم، نیسڈیک، ہواوے، جے ڈی ڈاٹ کام، اینٹ فنانشل اور دیگر کمپنیوں کے ایگزیکٹوز اور سائی-ٹیک جدت طرازوں نے 35 سے زیادہ فائرسائیڈ چیٹس، پینل ڈسکشنز اور ورکشاپس میں اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ اس اشتراک سے نہ صرف سب کو آنے والی عالمی ٹیکنالوجیز اور مستقبل کا خاکہ بنانے کا موقع ملا بلکہ نئیشا کو بھی عالمی سطح پر توجہ ملی ہے کیونکہ اس نے معیاری ترقی اور جدید ماحولیاتی نظام کے لیے جدت طرازی کے وسائل کو ایک جگہ جمع کیا ہے۔

اس سال جولائی میں عالمی دانشورانہ املاک کی تنظیم (ڈبلیو آئی پی او) کے ذریعہ شائع ہونے والے 2019 کے عالمی انوویشن انڈیکس  نے چار سال اوپر جانے کے بعد چین کو 14 ویں نمبر پر رکھا ہے۔ ڈبلیو آئی پی او کے تجزیے کے مطابق، عالمی جدت طرازی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور چین جیسی بڑی معیشتوں نے اس فہرست میں شامل ہونے کے بعد عالمی معاشی سست روی کے باوجود عالمی جدت طرازی کا ایک نیا منظر نامہ پیش کیا ہے۔

چین کے اوپننگ اپ اور جدت طرازی کے پیشرو ہونے کی وجہ سے، گوانگزو جدت طرازی کے عوامل کے آزادانہ بہاؤ میں آسانی پیدا کرنے اور پوری دنیا سے اعلی سطحی تکنیکی عناصر کو اکٹھا کرنے کے لئے ایک مستحکم ماحول پیدا کررہا ہے۔ اس کے علاوہ، گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر کی وجہ سے پیدا ہونے والے مواقعوں کو بروئے کار لا کر یہ جدت طرازی کے ایک اہم عالمی ذریعے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

ایونٹ کے سائی-ٹیک سیکشن میں، ایل ای ڈی چپس، سمارٹ روبوٹ، مخصوص مصنوعات اور دیگر اشیا، جن کی نئیشا میں قائم اے پی ٹی الیکٹرانکس، ڈورابوٹ اور بونا روبوٹ جیسی ہائی ٹیک فرموں کے ذریعہ ترویج کی گئی تھی، نے شرکت کرنے والوں کی توجہ حاصل کی۔

افتتاحی تقریب میں سی پی سی نئیشا ڈسٹرکٹ کمیٹی کے سیکریٹری کائی چاؤلین نے کہا: “ہم نے جدت طرازی کے اسباب کو تیزی کے ساتھ یکجا ہوتے دیکھا ہے۔ سائی-ٹیک جدت طرازی کے دو بڑے پلیٹ فارمز، نئیشا سائنس ٹاؤن اور ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی (گوانگزو) کا 26 ستمبر کوافتتاح ہوا۔ اس سے بڑھ کر، 170 سے زیادہ اے آئی کمپنیوں، 140 سے زیادہ لائف ہیلتھ فرموں، اور ٹویوٹا اور ایورگرینڈ کے این ای وی منصوبوں کا نئیشا میں افتتاح کیا گیا ہے، جو کلاؤڈ والک اور پونی.ائی کے یونیکارنز کا گھر بھی ہے۔”

دنیا بھر میں جدت طرازی کے وسائل کو جمع کرکے ترقی میں تیزی لاتے ہوئے، نئیشا ابھرتی ہوئی صنعتوں کا ایک بڑھتا ہوا ہجوم دیکھ رہا ہے، جو دنیا میں مسلسل جدت طرازی کے جوش میں اضافہ کر رہا ہے۔

ضلع نئیشا کی عوامی حکومت کے ترجمان کے مطابق، سائی-ٹیک جدت طراز کمپنیوں کے علاوہ، کاروباری اداروں کے لئے معیاری ترقی کو یقینی بنانے والے کئی پلیٹ فارمز نے نئیشا میں صنعتوں، اکیڈمیہ اور تحقیقی اداروں کی جدت طرازی اور مربوط ترقی کے لئے بہتر فضا پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سائی-ٹیک ایجادات کے متعدد بڑے پلیٹ فارمز، بشمول ساؤتھ میرین سائنس اور انجینئرنگ گوآنگڈونگ لیبارٹری، نیشنل لیول ہیڈ کوارٹر بیس برائے آئس ریسرچ-آئی پی وی 6 رُوٹ سرور، گوانگزو انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف آرٹیفیشل اینٹیلیجنس، آئی فلائی-ٹیک ساؤتھ چائنا انسٹیٹیوٹ آف آرٹیفیشل اینٹیلیجنس نئیشا میں سائی-ٹیک جدت کی ترقی کے لئے ٹھوس بنیاد رکھ رہے ہیں۔

سی این بی سی کیٹالسٹ کے سینئر نائب صدر میکس ریوین نے کہا کہ اپنے جغرافیائی موافقت پذیر مقام ہونے کی وجہ سے نئیشا میں ترقی کی بے پناہ قابلیت ہے اوروہ گریٹر بے ایریا کی تعمیر میں اہم حیثیت کا حامل ہے۔ اس دن ایسٹ ٹیک ویسٹ 2019 کی جانب جانے والی، ہوم پورٹ  برائے نئیشا انٹرنیشنل کروز نے کام کا آغاز کیا۔ لہذا یہ کہنا مناسب ہے کہ نئیشا سمندری- زمینی- ہوائی نقل و حمل کے نظام میں مرکزی حیثیت کا حامل ہے۔

جدت طرازی کے اسباب اور اہم محل وقوع  کے امتزاج کے باعث، نئیشا میں کاروباری سرگرمیوں اور جدت طرازی کے فروغ کے لئے ماحول بہتر ہوگیا ہے۔ نئیشا میں ایک اے آئی پلیٹ فارم کے حالیہ افتتاح کے ذریعے سرکاری خدمات، نقل و حمل، سفر، مصارف اور تعلیمی شعبوں میں فراہم کی جانے والی فیس اسکیننگ سروس کو یقینی بنایا گیا ہے۔ کاروباری رجسٹریشن اور تصدیق کے نظام میں بنیادی اصلاحات کے بعد کاروباری اندراج کو مکمل کرنے میں صرف دس منٹ کا وقت درکار ہوتا ہے، اس معاملے میں اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک اور خطوں کی اعلی ترین کارکردگی سے کیا جا سکتا ہے۔

جدت طرازی مستقبل کی نشونما کو یقینی بناتے ہوئے نئیشا کی ترقی میں سب سے بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ تھرڈ پارٹی تشخیص کی سیمیولیشن درجہ بندی کے مطابق، نئیشا کاروباری ماحول کے لحاظ سے رواں سال میں عالمی سطح پر 25 ویں درجہ پر براجمان ہوگا۔

گریٹر بے ایریا کی تعمیر اب زورو شور سے جاری ہے۔ نئیشا، ریاستی سطح کے نئے مقام اور پائلٹ فری تجارتی علاقے کے بطور، گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے مابین جامع تعاون کے مظاہر والے ایک زون کو فروغ دینے کے مشن پر مامور ہے، جس سے ترقی کے اہم مواقع میسر آئیں گے۔

سی این بی سی انٹرنیشنل کے صدر کے سی سلیوان کے مطابق، اس سال کے پروگرام نے نہ صرف فنٹیک، اے آئی، 5 جی اور سمارٹ سٹی پر مباحثہ کرنے کی روایت کو برقرار رکھا، بلکہ گریٹر بے ایریا کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی۔ انہیں امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ عالمی کمپنیاں یہاں اپنی ترقی کے مواقع  بانٹ سکتی ہیں۔

ذریعہ : نئیشا ضلع کی عوامی حکومت