ہانگژو سیاؤشان: نمائش گاہی معیشت کے لیے ماحولیاتی دائرے کی تعمیر اور شہری علاقوں کی بین الاقوامیت اور دیہی علاقوں کو نئی زندگی دینے کا فروغ

ہانگژو، چین، 13 دسمبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 30 نومبر کو ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہونے والے جی20 اجلاس نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی۔ صرف دو سال قبل جی20 ہانگژو اجلاس مشرقی چین کے شہر ہانگژو میں کامیابی سے منعقد ہوا تھا کہ جس نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی تھی۔ ہانگژو شہر کا سیاؤشان ضلع، جہاں جی20 ہانگژو اجلاس کا مرکزی مقام واقع تھا، حالیہ چند سالوں میں اعلیٰ-درجے کی کنونشن اینڈ ایگزیبیشن انڈسٹری کی تعمیر کر رہا ہے، جس نے نمائش گاہی معیشت کے ماحولیاتی دائرے کی تعمیر کو تیز تر کیا اور شہری علاقوں کی بین الاقوامیت اور دیہی علاقوں کو نئی زندگی دینے کو فروغ دیا۔

سیاؤشان دریائے یانگزے کے ڈیلٹا کے جنوبی حصے میں واقع ہے، جو چین میں سب سے سرگرم معیشت کا لطف اٹھاتا ہے۔ اپنی ترقی یافتہ معیشت کے ساتھ یہ 2018ء میں چین کے سرفہرست 100 اضلاع میں دسویں مقام پر ہے۔ خطے میں ہانگژو سیاؤشان بین الاقوامی ہوائی اڈے کی توسیع اور ہانگژو مکمل ریلوے مرکز کی تعمیر کے ساتھ علاقائی مرکز کی حیثیت سے سیاؤشان کا درجہ مضبوط ہوا۔

ہانگژو سیاؤشان بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جی20 ہانگژو اجلاس کے مرکزی مقام ہانگژو انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر تک آدھے گھنٹے کا سفر ہے۔ ستمبر 2016ء میں جی20 ہانگژو اجلاس کے انعقاد کے بعد سے یونین آف انٹرنیشنل ایسوسی ایشنز جیسی  انجمنوں کی جانب سے مسلسل بین الاقوامی سرٹیفکیشنز حاصل کرنے کے علاوہ سیاؤشان نہ صرف جی20 ہانگژو اجلاس کا مرکزی مقام ہے، بلکہ اس علاقے کا بھی کہ جہاں بیشتر مقامات ہانگژو 2022ء ایشین گیمز کے لیے بنائے گئے ہیں۔

بہترین تنصیبات، نمائشی استقبالیوں میں زبردست تجربے اور نمائش گاہی سیاحت سے انوکھی واقف کاری کی بدولت سیاؤشان میں کنونشن اینڈ ایگزیبیشن انڈسٹری معیار و مقدار دونوں اعتبار سے بڑی ترقی کرچکی ہے۔ موجودہ سال کے پہلے دس ماہ میں سیاؤشان مختلف سطح کی 56 نمائشیں اور تمام اقسام کی 7,415 کانفرنسیں منعقد کر چکا ہے جن میں سے 70 فیصد بین الاقوامی کانفرنسیں تھیں۔

ٹؤراِزم بیورو آف سیاؤشان، ہانگژو کے ڈائریکٹر نے کہا کہ “سیاؤشان میں کنونشن اینڈ ایگزیبیشن انڈسٹری کا ہدف بین الاقوامیت، صنعت کاری اور برانڈنگ ہے۔ مستقبل میں ہم سیاؤشان کو چین میں سب سے زیادہ متحرک اور مضبوط کنونشن اینڈ ایگزیبیشن مقام بنائیں گے، اور ‘مشرقی چین کا استقبالیہ’ اور ‘بین الاقوامی دیوان خانہ’ کی حیثیت سے اس کے برانڈ کی کی مقبولیت بڑھا رہے ہیں۔”

بین الاقوامی سطح پر مقبول سیاحتی شہر ہانگژو میں سیاحت کے لیے ایک اہم مرکز کی حیثیت سے سیاؤشان سیاحتی وسائل کے لیے اپنے مواقع کا پورا فائدہ اٹھاتا ہے، “بڑا کنونشن اور نمائش” کے نقطہ نظر سے آغاز لے کر، سیاحتی و تفریحی صنعت پر توجہ، سیاحتی اور کنونشن اینڈ ایگزیبیشن انڈسٹری کے لیے سہولت کاری  تک، اور یوں سیاحت اور کنونشن اینڈ ایگزیبیشن انڈسٹری کی مشترکہ پیشرفت کی صورت گری کرکے یکساں فائدے کا نمونہ ترتیب دیا۔”

گزشتہ دسمبر میں ایک زبردست مقابلے کے بعد سیاؤشان نے پہلی سیاحتی انجمن دی ورلڈ ٹؤراِزم الائنس کو متعارف کروائی اور اس کے صدر دفاتر سیاؤنگھو خوش منظر علاقے میں بنائے۔ رواں سال ستمبر میں سیاؤشان نے ورلڈ ٹؤراِزم الائنس کے ساتھ مل کر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا، جن کی بدولت بین الاقوامی پلیٹ فارم پر “سیانگھو” نامی بین الاقوامی کنونشن برانڈ کا آغاز ہوا۔

ٹؤراِزم بیورو آف سیاؤشان کے ڈائریکٹر نے کہا کہ “عمدہ کنونشن اینڈ ایگزیبیشن انڈسٹری کے قیام نے سیاؤشان کی ماحولیاتی سیاحت کے لیے زیادہ مطالبات کو آگے بڑھایا۔” ان کے لیے سیانگھو ورلڈ ٹؤراِزم الائنس کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے مقابلے میں سب سے نمایاں رہنے کے قابل بنا، بڑی وجہ اپنی ماحولیاتی برتریوں کی وجہ سے۔ سیاؤشان اور ہانگژو میں متعلقہ اتھارٹیز 13 سالوں سے سیانگھو کو محفوظ کر رہی اور ترقی دے رہی ہے جن کی کل سرمایہ کاری 30 ارب یوآن سے زیادہ ہو چکی ہے۔

سیانگھو کے تحفظ اور ترقی کی مثال کے ساتھ سیاؤشان نمائش گاہی معیشت کے ماحولیاتی دائرے کی تعمیر تیز کر رہا ہے۔ دریں اثناء، کنونشن اینڈ ایگزی بیشن انڈسٹری کی تیزی سے تعمیر اور سیاحت نے گھروں میں قیام کی صنعت کو بلندی کی راہ دکھائی۔ مختلف کاروباری طریقوں میں گھروں میں قیام کی معیشت سیاؤشان میں خوبصورت دیہی تعمیر کا نیا ستون بن چکی ہے۔

جنوبی سیاؤشان کے ہیشانگ ٹاؤن میں ایک گھریلو قیام کی سرائے بنام “ہائی نیاؤ تیان دی” (مطلب “سمندری پرندوں کی دنیا”) نے مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں میں مقبولیت کا لطف اٹھایا اور چائنا ہوٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے “سب سے مقبول ہوم اِسٹے اِن” نامزد ہوا۔ اسے ایک صدی پرانے چینی انداز کے گھر کی تعمیر سے بنایا گیا تھا۔ اس کا بیرونی حصہ روایتی کلاسیکی ہوئیژو تعمیراتی انداز کو برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ اندرونی حصے تمام اقسام کے جدید آلات سے لیس ہیں۔ سیاح رات میں بانس کے پتوں کی آواز سنتے ہوئے سو جاتے ہیں اور صبح پرندوں کی چہچہاہٹ میں اٹھتے ہیں۔ وہ روایتی چینی دیہات کے دلکش مناظر کا لطف اٹھانے کے لیے کھڑکیاں کھول سکتے ہیں۔

قدرتی مناظر، لوک ثقافت، قدیم قصبوں اور دیہات اور دیگر وسائل پر بھروسہ کرتے ہوئے سیاؤشان ضلع کے متعدد قصبات اور دیہات دیہی علاقوں کو خوبصورت مقامات میں، باڑوں کو مہمان خانوں میں، زرعی مصنوعات اور سیاحتی اسباب میں تبدیل کر چکے ہیں، جس نے مقامی باسیوں کو مالامال کیا اور دیہی علاقوں کو ایک نئی زندگی عطا کی۔ آج سیاؤشان میں مختلف انداز کے اور دلفریب کئی گاؤں تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

طویل عرصے سے ہانگژو میں رہنے والے لیتھوینیا کے ساروناس نے کہا کہ “بیشتر دیہات مقامی دیہاتی حسن اور فیشن ایبل شہری زندگی کے دونوں رکھتے ہیں۔”

رواں سال کے اوائل میں سیاؤشان ضلع کی حکومت نے دیہی علاقوں کو نئی زندگی دینے کی حکمت عملی کے لیے پنج سالہ عملی منصوبے کا اجراء کیا، جس کے مطابق جون 2022ء تک پورے ضلع کے تمام دیہات کو خوبصورت دیہی علاقوں کو ترقی یافتہ ورژن تبدیل ہونا چاہیے “خوبصورت دیہات، دولت مند مکین، ترقی یافتہ صنعتیں اور پرسکون آبادیاں”۔

“18 اگست کو جوار بھاٹا ایسا منظر ہے کہ جو کہیں نہیں دیکھا جا سکتا۔” ہزاروں سالوں تک دریائے چیانتانگ نے اپنے انوکھے اور غیر معمولی جوار بھاٹے کے ذریعے ان گنت مہمانوں کو حیران کیا ہے۔ آج سیاؤشان، جو چیانتانگ دریا کے جنوبی کنارے پر واقع ہے، “بعد از اجلاس اور قبل از ایشین گیمز” تاریخی موقع کا فائدہ اٹھا رہا ہے اور عالمی سطح پر معروف شہری خصوصیات کے ساتھ ایک جدید بین الاقوامی شہر کی تعمیر کے قریب ہے۔

ذریعہ: سیاؤشان ڈسٹرکٹ، ہانگژو سٹی کا دفترِ اطلاعات