ہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ پل پر میلہ جشن بہاراں دیکھنے کے لئے پرجوش ژوہائی اُمڈ آیا

ژوہائی ،چین ، 25 جنوری ، 2020 / سنہوا – ایشیاء نیٹ/ — دلکش گانگڈونگ -ہانگ کانگ – مکاؤ گریٹر بے ایریا پر جشن بہاراں منائیں! 24 جنوری کو،جشن بہاراں کے موقع پر، گریٹر بے ایریا میلہ جشن بہاراں2020  کے ذیلی مقام ہانگ کانگ – ژوہائی- مکاؤ پل کے مصنوعی جزیرے پرمنعقد ہوا۔ 55 کلومیٹر طویل پل کے شاندار آرائشی خطہ کے بالمقابل اسپرنگ فیسٹیول کی گھنٹی بجی۔ ژوہائی نے، میلہ کے ذیلی مقام کے میزبان اور پابندیوں کے خاتمہ کے پیش رو کی حیثیت سے، دنیا کو نئے سال کی نیک خواہشات کا پیغام بھیجا اور اس خطہ کے دوسرے شہروں کے ساتھ کشادہ دلی  اور جدت پسندی کی ایک نئی تصویر پیش کی۔

شاندار آتشبازی کا مظاہرہ، ایل ای ڈی اور روشنی و عکس کی تکنیک کے ساتھ شیرکے رقص، خصوصی تاثر والے شہتیر اور انسانی – اسکرین کے باہمی مظاہرے نے حیرت انگیز ماحول پیدا کیا۔ تینوں شہروں کے ہزاروں باشندوں نے مل کر ایک نغمہ گایا اور “سپر پروجیکٹ” پر عمدہ پرفارمنس کے ذریعہ 2020 کے لئے اپنی امنگوں کا اظہار کیا۔ چینی سائنس اور ٹکنالوجی کی اختراعی مصنوعات اور ثقافت کے ساتھ پرفارمنس نے ایک پرجوش گریٹر بے ایریا دکھایا جو روایت اور جدت طرازی، کلاسیک اور فیشن کو دنیا کے ساتھ مربوط کرتا ہے۔

چوں کہ تینوں جگہوں پر نیا سال اکٹھا منایا جاتا ہے اس لئے گریٹر بے ایریا ایک بہتر مستقبل سے گلے ملتا ہے۔ آج، آزاد ترین اور معاشی طور پر متحرک ترین علاقوں میں سے ایک کے طور پر، یہ علاقہ بہت سی توقعات کا اظہار کر رہا ہے۔ “گولڈن چینل”، المعروف ہانگ کانگ – ژوہائی – مکاؤ پل  کی مہربانی سے  ژوہائی، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ساتھ گہرے تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔ وسائل بشمول جدت طرازی، صلاحیتیں، سرمائے، ٹکنالوجی اورعلاقائی اور یہاں تک کہ ساری دنیا کی ثقافت یہاں موجود، منسلک، مختص اور ژوہائی سے مربوط ہیں  اور اس کی ترقی کو مسلسل تحریک دے رہے ہیں۔

پل کی فعالیت سے، صنعتی کمپنیوں جیسے ہواوے، علی بابا، ٹینسنٹ، اور فاکسکن نے زوہائی کے ساتھ سمارٹ شہروں ، مصنوعی ذہانت ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور چپس سمیت دیگر شعبوں میں گہرا تعاون کیا تا کہ نئی معیشت کے وسیع امکان کو فروغ دیا جاسکے۔ ژانگ جیانفنگ، حصہ دار اور چیف ٹکنالوجی آفیسر علی بابا گروپ نے کہا: “گریٹر بے ایریا کی مزید ترقی کے ساتھ، ژوہائی نمایاں جغرافیائی فوائد کی بنیاد پر بھرپور رفتار اور روشن امکانات سے لطف اندوز  ہوتا ہے۔”

اس وقت، اس علاقے کی تعمیر تیز رفتاری سے جاری ہے، جو ژوہائی اور مکاؤ کے مابین تبادلہ اور تعاون کو فروغ دے رہی ہے۔ زوہائی بلدیہ کی عوامی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق، محض 2019 کے پہلے نصف حصے میں، ژوہائی میں نئی قائم شدہ 310  کمپنیاں مکاؤ کی سرمایہ کاری پر مشتمل تھیں، جو شہر میں نئے قائم ہونے والے کاروباری اداروں میں نصف سے زیادہ شمار ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ ، ژوہائی اور مکاؤ کے مابین روابط دونوں اطراف کے رہائشیوں کو بھی فوائد فراہم کرتے ہیں۔ حال ہی میں، زوہائی رئیل اسٹیٹ رجسٹریشن سنٹر اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (مکاؤ) کمپنی، لمیٹڈ نے مکاؤ میں گرمجوشی سے سراہے گئے ریل اسٹیٹ رجسٹریشن سروس سینٹر کے قیام کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس سے مکاؤ کے کاروباری اداروں اور افراد کو سرحد پار غیر منقولہ جائداد کی رہن کے اندراج کے معاملات مکاؤ میں ہی طے کرنے کا موقع ملے گا۔

مسلسل پھیلتا ہوا مکاؤ- ژوہائی تعاون کا افق اس علاقے کی پابندیوں کے خاتمہ کی رفتار کا گواہ ہے  اور چین کے اقدامات اور پابندیوں کے خاتمہ کے لئے ایک نیا میدان بنانے کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

2020 تک، غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے فائلوں کو منفی فہرست سے باہر رکھنے کے لئے وقت کی حد کو گھٹا کر ایک کام کے دن سے کم کردیا جائے گا، اور کاروبار شروع کرنے کے لئے وقت کی حد کو چار کام کے دنوں کے اندر محدود کردیا جائے گا۔ نئی رجسٹرڈ کردہ ہانگ کانگ اور مکاؤ فنڈڈ انٹرپرائزز کی تعداد 12،000 تک پہنچ جائے گی۔ ہانگ کانگ اور مکاؤ کے انفرادی صنعتی اور گھریلو تجارتی مراکز کے کاروبار کے افق کو مکمل طور آزاد کردیا جائے گا۔  گوانگ ڈونگ نے واضح کیا ہے کہ وہ مستقبل میں، وسائل کے انضمام، فوائد کی تکمیل اورعلاقے میں پابندیاں ختم کرنے کے اقدامات،  زمین اور سمندر، گھریلو اور سمندر پار کے علاقوں کے ساتھ روابط کے ایک افتتاحی نمونہ کی رہنمائی کے لئے اور دریائے پرل کے مشرق اور مغربی کنارے کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دے گا۔

پل پر میلہ جشن بہاراں کا ذیلی مقام نہ صرف شہرسے شہر باہمی روابط بہتر ہونے کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ان تینوں جگہوں کے مابین باہمی تعاون کے شعبوں میں توسیع کی گواہی بھی دیتا ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ اس علاقے کی تعمیر ہانگ کانگ اور مکاؤ کی ترقی کو فروغ دے گی، اور چین اور دنیا کے مابین تعاون کے لئے نئے افق کو وسعت دے گی۔

ذریعہ : زوہائی بلدیہ کی عوامی حکومت